1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

زہرہ صاحبہ | یونہی پر خوش آمدید

'ست بسم اللہ جی آیاں نوں' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏جون 20, 2016۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    السلام علیکم،
    @زہرہ صاحبہ یونہی پر دل کی گہرائیوں سے آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اس امید کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں کہ یونہی کارواں میں آپ ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی اور ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ یونہی آپ کے لئے ایک اچھا فورم ثابت ہو۔

    • کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گی کہ کس ذریعے سے آپ یونہی تک پہنچیں؟
    • کس بات نے آپ کو یہاں رکنیت لینے پر آمادہ کیا؟
    • یہاں آپ کون سی توقعات لے کر آئی ہیں؟
    • پہلی نظر میں یونہی فورم آپ کو کیسا لگا؟

    دوسرے اراکین کی جانب سے ہو سکتا ہے کچھ اور سوالات کا اضافہ بھی ہو اور یہ بھی کہ آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس لڑی کے ذریعے آپ سے رشتہ مضبوط تر ہوتا جائے گا۔

    ہم صرف ایک دستک کی دوری پر ہیں کسی بھی پریشانی کی صورت میں دستک دینا مت بھولئے گا۔
    :)
     
    جوگی, عمراعظم, بینا اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زہرہ

    زہرہ یونہی ہمسفر

    وعلیکم السلام سر..بہت شکریہ..
    میں یہاں اویس قرنی سر کے توسط سے آئی ہوں..انہوں نے تعارف کروایا اس فورم کا اور یہاں کے ممبرز کا تو جی چاہا کہ شمولیت اختیار کی جائے..میں اردو محفل پر غدیر زہرہ کے نام سے موجود ہوں یہاں محفل سے کافی احباب ہیں سو امید ہے اجنبیت محسوس نہیں ہو گی..فورم سے فیض یاب ہونے اور آپ سب سے سیکھنے کی توقع ہے جو کہ پوری ہوتی دکھائی دیتی ہے کیونکہ ماشاءاللہ یہاں علم ہی علم بکھرا ہے..:)
     
    جوگی، ماہی، عمراعظم اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ۔
    اور آپ کو یہ جان کر مزید خوشی ہوگی کہ یہ فورم اویس قرنی کےلئے ہی بنایا گیا تھا۔
    ہماری ہر دل عزیز رکن @بینا جی رمضان کی وجہ سے بہت زیادہ مصروف ہیں اس لئے شائد فی الوقت آپ ان کو یہاں نہ دیکھ پائیں لیکن جیسے ہی انہیں موقع ملے گا آپ کو فورم کی رونق میں اضافہ کرتی نظر آئیں گی، @ماہی بہنا ماں ہی کی ذمہ داری پوری کرنے میں لگی ہیں اس لئے وہ بھی ان دنوں اس طرح فعال نہیں ہیں جیسے پہلے ہوا کرتی تھیں لیکن آپ کو خوش آمدید کہنے پہنچتی ہی ہوں گی۔
    ہماری بڑی شفیق ہستی @عمراعظم بھائی بھی رمضان کی سعادتیں اور برکتیں سمیٹنے میں لگے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ موقع ملتےہی آپ کو خوش آمدید کہنے پہنچ جائیں گے۔
    ان دنوں سب سے زیادہ فعال رکن اور چند دنوں تک ہمیں جھٹکا دینے کےلئے پر تولنے والے ہمسفر @تجمل حسین تو ادھر ہی کہیں گھوم رہے ہوں گے۔ @عماد عاشق کی حالیہ تحریر آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتی ہیں۔ @عبدالرزاق قادری صاحب آپ بھی پہنچیں ۔۔:)
     
    زہرہ، جوگی، عمراعظم اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. وعلیکم السلام!
    محترمہ زہرہ صاحبہ یونہی فورم میں تہہ دل سے خوش آمدید۔ امید ہے آپ کو یہاں کا خاندانی ماحول پسند آئے گا۔ :) خاندانی ماحول کچھ اس طرح کہ یہاں موجود سبھی ممبرز ایک خاندان کی طرح ہی رہتے ہیں اور زیادہ تر فعال ممبران ایک دوسرے کو فورم کے علاوہ بھی جانتے ہیں سوائے میرے۔۔۔ :D
    اردو محفل کی نسبت سے کچھ کچھ واقفیت ہے آپ سے باقی یہاں ہوجائے گی۔ امید ہے کہ آپ کی آمد فورم کی رونق میں اضافہ کا باعث بنے گی۔
    ایک بار پھر آپ کو یونہی فورم پر خوش آمدید۔ مگر یونہی نہیں بلکہ دل کی گہرائیوں سے۔۔۔۔

    [​IMG]
     
    زہرہ، جوگی، عمراعظم اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. باقی جیسا کہ زبیر بھیا نے بتایا کہ محترمہ بینا جی ان دنوں رمضان المبارک کی مصروفیات کی وجہ سے فی الحال باقاعدگی سے نہیں آرہیں لیکن ان شاءاللہ جلد ہی آپ کو ان کا ساتھ بھی ملے گا اور @ماہی بہنا کو تو زبردستی ہی بلانا پڑے گا ورنہ ان کے پاس تو ایک مستقل بہانہ موجود ہے :sn
    ماہی بہنا! میں نے کسی کو کچھ نہیں بتایا :k
    عمر اعظم بھائی کا اپنا ایک الگ ہی انداز ہے۔ بڑے ہی خوبصورت انداز میں بات بیان کرتے ہیں کہ بندہ پڑھتا ہی چلا جائے۔ :)
    عماد عاشق بھائی تو اتنے عاشق نکلے کہ ان کی شروع کردہ کہانی کی بقیہ اقساط پڑھنے کو بندہ ترس رہا ہے۔۔۔ :oops: البتہ اب امید ہے کہ جلد ہی بقیہ اقساط پڑھنے کو مل جائیں گی۔ :)
    زبیر بھیا کے قلم سے ایک اہم ہمسفر تو رہ ہی گئے وہ ہیں جناب @محمد یاسرکمال صاحب! مستقبل کے ہومیو پیتھک ڈاکٹر اور یونہی کے ابھی سےواحد ڈاکٹر۔ جن کے مشوروں سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا گیا ہے۔ :)

    زبیر بھیا جن کا تذکرہ سب سے پہلے ہونا چاہیے ان کا تذکرہ میں آخر میں کررہا ہوں :D زبیر بھیا اس فورم کی سب سے رونق اور فعال رکن و منتظم ہیں۔ کوئی منتظم اتنا دوستانہ رویہ بھی رکھتا ہے اس کا اندازہ مجھے یونہی پر آکر ہوا۔ آپ کوئی بھی سوال کریں ، مسئلہ دریافت کریں فوری جواب حاضر ۔۔ :)
    میرے یونہی پر مستقل فعالیت اختیار کرنے کے پیچھے زبیر بھیا کے دوستانہ رویہ کا ہاتھ سب سے زیادہ ہے۔ ان کے دوستانہ انداز سے میں متاثر ہوا اور اب محفل سے بھی زیادہ یہاں فعال ہوں۔ :)
    باقی رہ گیا میں تو میں کون ہوں؟ کیا ہوں؟ کب تک ہوں؟ وغیرہ وغیرہ یہ باتیں دوسروں کے قلم سے۔۔۔ اب میں اپنی برائیاں خود تو بیان نہیں کرسکتا نا۔۔۔ :)
     
    زہرہ, جوگی, عمراعظم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    یاد رکھنے کے لیے بہت شکریہ۔
    میری طرف سےبھی محترمہ زہرہ صاحبہ کو خوش آمدید ۔
     
    زہرہ، جوگی، عمراعظم اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ہاں یہ بھول ہوئی ہے مجھ سے ۔ @محمد یاسرکمال کا نام شائد اس وجہ سے رہ گیا کہ وہ حال ہی میں یونہی ہمسفر بنے ہیں ۔:)
     
    جوگی, عمراعظم, محمد یاسرکمال اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @زہرہ صاحبہ یہ لڑی آپ کے استقبال سے متعلق ہے اس لئے مزید ادھر ادھر کی باتیں نہیں کرتے۔۔جبکہ @تجمل حسین کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں آئیے اور @محمد یاسرکمال بھائی کی باتیں یہاں ہو رہی ہیں۔ مزید یہ کہ آپ کو بھی اپنے تعارف کی لڑی "میراتعارف" فورم میں شروع کر دینی چاہیے۔:)
     
    زہرہ, جوگی, عمراعظم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    ذكرِ خیر فرمانے كیلیے @زبیر اور @تجمل حسین بھائی كا بهت بهت شكریه۔ ۔ ۔ میں یهاں حاضری دیتا رهوں گا ان شاء الله۔ رهی بات كهانی كی تو كوشش تو بهت هے كه كچھ نه كچھ كیا جائے، تاهم وقت نكالنا ایك مسئله هے۔ امید هے جلد هی اس حوالے سے پیش رفت هوگی۔
     
    جوگی, عمراعظم, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ خوش آمدید کہنا تو بھول ہی گئے
     
    عمراعظم اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    خوش آمدید زهره صاحبه
     
    زہرہ، جوگی، عمراعظم اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. جی بالکل رمضان المبارک میں تو وقت نکالنا واقعی ایک مشکل کام ہے۔
    ;)
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    یونہی فورم میں @زہرہ کو نہایت خوشی سے خوش آمدید کہتی ہوں :)
    امید ہے کہ اپنی آمد سے اس فورم کی رونق میں اضافے کا سبب بنیں گی ان شاءاللہ۔
    زہرہ اس فورم میں کوئی مشکل پیش آئے تو بلاجھجھک انتظامیہ کے کسی بھی رکن سے پوچھ لیجیئے گا ۔
    جیسا کہ @تجمل حسین نے @زبیر کے بارے میں بتایا، بالکل ایسا ہی دوستانہ اور ہمہ وقت مدد کے لئے تیار رویہ ہے ماشاءاللہ۔
    ویسے جتنے بھی فعال ارکان ہیں بشمول @تجمل حسین کے سب ہی یہی مزاج رکھتے ہیں الحمدللہ۔
    اب آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرائیں ۔
     
    زہرہ، جوگی، عمراعظم اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    محترمہ @زہرہ کی آمد یقینا" یونہی فورم کے لئے بے حد خوش آئند ہے۔میں محترمہ کو گرم جوشی سے خوش آمدید کہتا ہوں۔میں محترمہ کو اُردو محفل کے فورم کے توسط سےکئی سال سےجانتا ہوں اور خوش ہوں کہ ایک اور با صلاحیت ممبر کا اضافہ ہوا ہے۔امید ہے کہ محترمہ اپنے قیمتی وقت سے کچھ وقت چُرا کر اس فورم کی افادیت اور رونق میں اضافے کا باعث بنیں گی۔ان شاء اللہ۔
     
    زہرہ, جوگی, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    ہیلو غدیر ، میرا مطلب زہرہ :) کیسی ہو؟ یونہی پر خوش آمدید :) میرا صرف ایک سوال ہے.... اب باقاعدہ آیا کرو گی یا ابھی بھی مصروف ہو؟
     
    زہرہ، عمراعظم، جوگی اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی @زہرہ بتائیں ۔۔ سب سے زیادہ مصروف رہنے والی بہنا کو۔
     
    زہرہ, عمراعظم, جوگی اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    آپ میری بستی کرنے کی ناکام کوشش تو نہیں کر رہے؟
     
    عمراعظم, جوگی, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    :D
     
  19. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    زہرہ صاحبہ خوش آمدید۔۔۔آپ نے ابھی تک میرا تعارف کی لڑی کی طرف رخ نہیں کیا۔۔۔کافی دن سے ارادہ کر رہی تھی یہاں تبصرہ ارسال کروں مگر۔۔۔
     
    زہرہ, تجمل حسین, عمراعظم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ کی ہمت ہے کہ موبائل سے بھی سرگرمی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
     
    تجمل حسین اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں