1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

رانا احسان بھائی کو یونہی پر خوش آمدید

'ست بسم اللہ جی آیاں نوں' میں موضوعات آغاز کردہ از عماد عاشق, ‏مارچ 13, 2017۔

  1. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    رانا احسان بھائی میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ نہایت نفیس طبیعت شخص ہیں۔ انتہائی خوش گفتار دوست ہیں۔ دروغ گوئی و فحش گوئی سے کوسوں دور بھاگتے ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے مہندس ہیں اور جامعہ پنجاب سے دفاع کے موضوع پر بھی ڈگری لے چکے ہیں۔ نہایت عمدہ شاعر ہیں۔ احساسات کو بیانات کی شکل دینے میں کمال رکھتے ہیں۔ سیاست و ریاست کے معاملات سے شغف رکھتے ہیں اور نہایت غیر جانبداری سے تجزیات پیش فرماتے ہیں۔ خوش خوراک شخص ہیں کہ تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اس فورم کے لیے بہت خوبصورت اضافہ ثابت ہوں گے۔

    اللہ ہم سب اور بالخصوص رانا صاحب پر اپنی خاص الخاص رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ آمین۔
     
    جوگی, بینا, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    @رانااحسان صاحب کو یونہی پر دلی خوش آمدید۔ @عماد عاشق بھائی نےآپ کی آمد سے قبل آپ کی جو تعریف وتوصیف فرمائی ہے اُس نے آپ سے تحریری ملاقات کے اشتیاق کو بڑھا دیا ہے۔ امید ہے کہ آپ اس فورم کے لئے گراں قدر سرمایا ثابت ہوں گے۔ ہم سب آپ کے یہاں فعال ہونے کے منتظر ہیں ۔
     
    جوگی, بینا, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. رانا احسان

    رانا احسان یونہی ہمسفر

    محترم دوست, جناب @عماد عاشق بھائی آپ کی نوازشوں کا بہت شکریہ.
    آپ کے خوبصورت الفاظ, مخلص چاہتیں اور کمال حسن ظن میرے لئے سرمایہ زیست ھے.

    جناب @عمراعظم , قدردانی کیلئے بہت شکریہ.. اللہ مجھے اس ادبی سنگت سے مثبت طور پر فائدہ لینے کی توفیق عطا کرے.
    اس خالق کی عطا سے نام ھے اپنا
    عنائیت کےموافق کہاں کام ھےاپنا
     
    Last edited: ‏مارچ 14, 2017
    جوگی، بینا، زبیر اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    @رانااحسان صاحب۔ آپ کے فعال ہونے پر خوشی ہوئی۔ امید ہے کہ آپ یہاں آتے رہیں گے۔
     
    جوگی، بینا، زبیر اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @رانا احسان صاحب یونہی پر میری طرف سے بھی خوش آمدید۔۔ میں نے پہلے آپ کی پروفائل پر پیغام چھوڑا۔۔ ابھی یہ لڑی نظر سے گزری۔ یہ جان کر اور بھی خوشی ہوئی کہ آپ ہمارے @عماد عاشق بھائی کے قریبی رفقاء میں سے ہیں ۔
    اب مزہ تب آئے کہ آپ کی آمد عماد بھائی کو بھی یہاں باندھے رکھے ۔
     
    جوگی، بینا اور رانا احسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. رانا احسان

    رانا احسان یونہی ہمسفر

    عزیزم بہت شکریہ آپکا۔۔ عماد بھائی کی رفاقت میرے لئے باعث فرحت ہے۔
    انشاء اللہ بزم سے مستفید ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
     
    جوگی, بینا, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    برادرم محترم @رانا احسان صاحب یونہی فورم میں خوش آمدید ۔
    امید ہے کہ اپنی موجودگی سے ہماری بزم میں رونقیں بکھیریں گے۔
    ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
     
    جوگی, رانا احسان, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    اپنی موجودگی کا احساس بھی تو دلائیے۔
     
    جوگی, رانا احسان, بینا اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. رانا احسان

    رانا احسان یونہی ہمسفر

    احباب عزیز.. خیر مقدمی الفاظ کیلئے بیحد مشکور ہوں.
    بزم سے وابستگی کے اوائل میں ہوں, اس کے نظم کو سمجھنے میں وقت لگا. اب انشااللہ عملی شرکت شامل رھے گی.
     
    عمراعظم, جوگی, عماد عاشق اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    ایک عدد خوش آمدید اس ناچیز کی طرف سے بھی حاضر ہے۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف:):)
     
    رانا احسان، زبیر اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں