1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

رائٹ پروٹیکٹڈ یو ایس بی فارمیٹ کریں

'سافٹ وئیرز' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏دسمبر 20, 2013۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    mUsbFixer ٹول کی مدد سے رائٹ پروٹیکٹڈ یو ایس بی فلیش ڈرائیوز کو فارمیٹ کیا جا سکتا ہے۔ یو ایس بی اور میموری کارڈز کا رائٹ پروٹیکٹڈ ہو جانا آج کل ایک عام مسئلہ ہے۔ اس کی وجہ سے یو ایس بی اور میموری کارڈ استعمال کے قابل نہیں رہتا۔ اس ٹول کی مدد سے آپ ایسی یو ایس بی کو فارمیٹ کر کے دوبارہ کام کے قابل بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شارٹ کٹس بن جانے والے فولڈرز کو بھی اس کی مدد سے ریکوّر کیا جا سکتا ہے۔ ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون اور ایٹ کے ساتھ اس ٹول کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز سیون، ونڈوز ایٹ

    فائل سائز: 575KB
    ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
     
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    میرے ساتھ تا حال یہ مسئلہ پیش نہیں آیا اس لیے میرے لئے یہ آرٹیکل نیا اور معلوماتی ہے.
    شکریہ
     
  3. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    یہاں ہمارے ہاں یہ وبا عام ہو چکی ہے
    ہمارے چھوٹے سے گاؤں میں 10 گھر ہیں ، جن میں سے 9 گھروں میں کمپیوٹر ہے
    اور ان نو میں سے آٹھ کمپیوٹرز اس وبا کا شکار ہو کر میرے پاس پہنچے

    عجیب یہ کہ یو ایس بی میں کچھ بھی کاپی کریں وہ آٹو میٹیکلی ہائیڈ ہو جاتا ہے اور اس کا ایک شارٹ کٹ بن جاتا ہے، مزے کی بات یہ کہ جب اس ہائیڈ فائل کا ایٹریبیوٹ ان ہائیڈ کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ چیک باکس ان ایکٹو ملتا ہے
    اس کے علاوہ اگر وبا زدہ یو ایس بی فلیش کو فارمیٹ کرنا چاہیں تو رائیٹ پروٹیکٹڈ ہونے کی وجہ سے عام یوزر اسے فارمیٹ بھی نہیں کر سکتا
     
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اچھا یہ مسئلہ ہے.
    یوں کہیں کہ آپ سب کے سسٹمز وائرس زدہ ہیں اور جب بھی آپ کسی بھی فولڈر کو کلک کرتے ہیں تو وہ بھی بیماری کا شکار ہو جاتا ہے اور اس کے اندر بھی شارٹ کٹ بن جاتی ہے.
    اس لئےیو ایس بی پر بھی وہی اثر ہوتا ہے،فارمیٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو رائٹ پروٹیکٹڈ کا ایرر شائد اس لئے آتا ہے کہ یو ایس بی سے کوئی پروگرام چل رہا ہوتا ہے اور ایسی حالت میں فارمیٹ نہیں کر پاتے.
     
  5. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    آپ سمجھے نہیں
    سسٹم وائرس زدہ ضرور ہیں لیکن سسٹم میں موجود ڈیٹا ٹھیک رہتا ہے
    صرف جب کسی یو ایس بھی یا میموری کارڈ میں کاپی کیا جائے تو اوریجنل فائل ہائیڈ اور رائٹ پروٹیکٹڈ ہو جاتی ہے، جبکہ اس کا شارٹ کٹ میموری کارڈ یا یو ایس بھی میں خود بکود بن جاتا ہے (جبکہ اوریجنل فائل بھی ہوتی تو ہے لیکن ہڈن حالت میں)
    پھر اسے ایک عام یوزر نہ تو ان ہائیڈ کر سکتا ہے نہ ہی ڈیلیٹ کر سکتا ہے اور نہ ہی یو ایس بی یا میموری کارڈ فارمیٹ ہونے کا نام لیتا ہے
     
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اب سمجھ آ گئی.
     

اس صفحے کو مشتہر کریں