1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ذرے جھڑ کر تری پیزاروں کے

'گلستانِ عقیدت' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏جون 23, 2016۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ذرے جھڑ کر تری پیزاروں کے
    تاجِ سر بنتے ہیں سیاروں کے

    میرے آقا کا وہ در ہے جس پر
    ماتھے گھس جاتے ہیں سرداروں کے

    میرے عیسیٰ ترے صدقے جاؤں
    طور بے طور ہیں بیماروں کے

    مجرمو ! چشمِ تبسم رکھو
    پھول بن جاتے ہیں انگاروں کے

    تیرے ابرو کے تصدق پیارے
    بند کُرے ہیں گرفتاروں کے

    جان و دل تیرے قدم پر وارے
    کیا نصیبے ہیں ترے یاروں

    صدق و عدل و کرم و ہمت میں
    چار سُو شہرے ہیں اِن چاروں کے

    بہرِ تسلیمِ علی میداں میں
    سر جھکے رہتے ہیں تلواروں کے

    کیسے آقاؤں کا بندہ ہوں رضا
    بول بالے مِری سرکاروں کے


    امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃ اللہ علیہ
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ،
    بہت ہے پیارے اشعار ہیں۔ شریک یونہی کرنے کے لئے آپ کا شکریہ @بینا جی
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کلام کی پسندیدگی کا شکریہ @زبیر
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. لبید غزنوی

    لبید غزنوی یونہی ہمسفر

    عمدہ کلام ہے ۔۔۔۔نبی ﷺ سے اظہار محبت کے لیے ایک بہتریں راہ ہے یہ ۔۔اللہ آپ کو برکت دے اور خوش رکھے آمین۔۔آپ کےعلم و عمل میں اضافہ فرمائے آمین
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اور آپ بھی یونہی پر اسی طرح فعال ہمسفر بنے رہیں۔:)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں