1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

دے تبسم کی خیرات ماحول کو، ہم کو درکار ہے روشنی یا نبی

'گلستانِ عقیدت' میں موضوعات آغاز کردہ از عماد عاشق, ‏مارچ 25, 2015۔

  1. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    دے تبسم کی خیرات ماحول کو، ہم کو درکار ہے روشنی یا نبیؐ
    ایک شیریں جھلک، ایک نوریں ڈھلک، تلخ و تاریک ہے زندگی یا نبیؐ

    اے نویدِ مسیحا تیری قوم کا، حال عیسیٰ ؑ کی بھیڑوں سے ابتر ہوا
    اس کے کمزور اور بے ہنر ہاتھ سے، چھین لی چرخ نے برتری یانبیؐ

    کام ہم نے رکھا صرف اذکار سے، تیری تعلیم اپنائی اغیار نے
    حشر میں منہ دکھائیں گے کیسے تجھے، ہم سے نا کردہ کار امتی انبیؐ

    سچ میرے دور میں جرم ہے عیب ہے، جھوٹ فنِ عظیم آج لاریب ہے
    ایک اعزاز ہے جہل و بے رہروی، ایک آزار ہے آگہی یانبیؐ

    رازداں اس جہاں میں بناؤں کسے، روح کا زخم جا کر دکھاؤں کسے
    غیر کے سامنے کیوں تماشا بنوں، کیوں کروں دوستوں کو دکھی یا نبیؐ

    روح ویران ہے، آنکھ حیران ہے، ایک بحران تھا، ایک بحران ہے
    گلشنوں شہروں قریوں پہ ہے پر فشا، ایک گھمبیر افسردگی یانبیؐ

    زیست کے تپتے صحرا پہ شاہِ عرب ً، تیرے اکرام کا ابر برسے گا کب
    کب ہری ہو گی شاخِ تمناّ میری، کب مٹے گی میری تشنگی یا نبیً

    یانبی ً اب تو آشوبِ حالات نے، تیری یادوں کے چہرے بھی دھندلادئیے
    دیکھ لے تیرے تائب کی نغمہ گری، بنتی جاتی ہے نوحہ گری یانبیؐ


    کلام: حضرت سیدّنا عبدالحفیظ تائب رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
     
    زبیر، طالب علی محمد اور بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. طالب علی محمد

    طالب علی محمد یونہی ہمسفر

    بہت اعلیٰ کلام۔۔۔۔۔
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    سبحان اللہ
    بہت پرسوز دعائیہ نعتیہ کلام
    آمین ثم آمین۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں