1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

دیکھ ہمارے ماتھے پر، یہ دَشتِ طلب کی دُھول میاں

'میرا انتخاب' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مئی 4, 2017۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    دیکھ ہمارے ماتھے پر، یہ دَشتِ طلب کی دُھول میاں
    ہم سے عجب ترا درد کا ناطہ، دیکھ ہمیں مت بُھول میاں
    اہلِ وفا سے بات نہ کرنا، ہو گا ترا اصُول میاں
    ہم کیوں چھوڑیں ان گلیوں کے پھیروں کا معمُول میاں
    یُونہی تو نہیں دَشت میں پہنچے، یُونہی تو نہیں جوگ لیا
    بستی بستی کانٹے دیکھے، جنگل جنگل پُھول میاں
    یہ تو کہو کبھی عشق کیا ہے، جگ میں ہوئے ہو رُسوا کبھی
    اس کے سوا ہم کچھ بھی نہ پُوچھیں، باقی بات فضُول میاں
    نصب کریں محرابِ تمنّا، دیدہ و دل کو فرش کریں
    سُنتے ہیں وہ کُوئے وفا میں آج کریں گے نزُول میاں
    سُن تو لیا کسی نار کی خاطر، کاٹا کوہ، نکالی نہر
    ایک ذرا سے قِصّے کو، اب دیتے کیوں ہو طُول میاں
    کھیلنے دو انہیں عشق کی بازی کھیلیں گے تو سیکھیں گے
    قیس کی یا فرہاد کی خاطر، کھولیں کیا اسکول میاں
    اب تو ہمیں منظُور ہے یہ بھی شہر سے نِکلیں، رُسوا ہوں
    تُجھ کو دیکھا، باتیں کر لیں، محنت ہوئی وصُول میاں
    اِنشاؔ جی کیا عُذر ہے تم کو نقد دل و جاں نذر کرو
    رُوپ نگر کے ناکے پر، یہ لگتا ہے محصُول میاں
    اِبنِ اِنشاؔ

    Email ThisBlogThis!Share to TwitterShare to FacebookShare to Pinterest
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ہائے ہائے۔۔۔۔۔

    میرے بے حد پسندیدہ انشاءجی کی بے حد پسندیدہ غزل۔۔۔
    زبردست
    بہت شکریہ @سیدعلی رضوی
     
    سیدعلی رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    پسندیدگی پر میں بھی ممنو ن ہو ں
    تب سے اس غزل کو بار بار پڑھ رہا ہو ں اور پر لطف ہو رہا ہوں
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    یہ غزل کافی عرصہ پہلے پسندیدہ کلام میں پوسٹ ہوچکی ہے لیکن کوئی بات نہیں ، اچھا کلام بار بار پڑھ کربھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔
     
    سیدعلی رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    صد فی صد متفق جناب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں