1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ مہم

'حالات حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏جولائی 13, 2018۔

  1. دیامر بھاشا اور مہمنڈ ڈیم فنڈ فہم​
    گزشتہ کچھ ماہ سے پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک پیغام تیزی کے ساتھ پھیل رہا تھا جس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار صاحب سے ڈیمز کی تعمیر کےحوالے سے درخواست کی جارہی تھی کہ وہ خود ڈیمز کی تعمیر کا کام شروع کروائیں اور اس پر آنے والی لاگت کے لیے ایک اکاؤنٹ کھولا جائے تو عوام اس میں پیسے جمع کروائے گی تاکہ پاکستان کو کسی قسم کا قرض نہ لینا پڑے۔ جس پر چیف جسٹس نے مشاورت کے بعد سٹیٹ بنک آف پاکستان میں "سپریم کورٹ آف پاکستان دیامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم فنڈ" کے نام سے اکاؤنٹ اوپن کروایا ہے تاکہ عوام اس میں اپنی اپنی استطاعت کے مطابق فنڈ جمع کرواسکے۔

    اب ہمارا فرض کیا ہے؟ اس کے متعلق مندرجہ بالا اقتباس سے جانا جاسکتا ہے جو کہ واٹس ایپ سے لیا گیا ہے۔

    وہ عوام اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس جنہوں نے چیف جسٹس سے ڈیمز کے لیے عوام سے فنڈ جمع کرنے کی اپیل کی تهی، اب ان کو چاہیے کہ خود بهی پیسے جمع کروائیں اور اپنے دوست و احباب کو بهی جمع کروانے کی ترغیب دیں۔
    لکهاری حضرات سے بهی درخواست ہے کہ اس موضوع پر لازمی لکهیں کیونکہ الیکٹرانک میڈیا نے اس موضوع کو بلیک آوٹ کر رکها ہے، اب آپ لکهاریوں کا اول فرض بنتا ہے کہ اس موضوع پر زیادہ سے زیادہ لکھ کر عوام کو فنڈ میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دیتے رہیں۔
    اکاونٹ نمبر یہاں نہیں لکھ رہا کیونکہ تحریریں کاپی پیسٹ ہونے کے بعد کچھ جعل ساز لوگ اکاونٹ نمبر تبدیل کرکے عوام کو لوٹ سکتے ہیں. اس لیے اکاونٹ نمبر سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دیکھ لیجیے. ویب سائٹ پر روزانہ کی بنیاد پر جمع کیا گیا فنڈ اپڈیٹ کیا جاتا ہے. ویب سائٹ لنک یہ ہے اس پر اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات درج ہیں یہ اپنے پاس لکھ لیجیے اور تمام دوست و احباب کو بذریعہ فیس بک، واٹس ایپ یا ایس ایم ایس فارورڈ بهی کیجیے لیکن یاد رہے پیسےجمع کروانے سے پہلے اکاونٹ نمبر صرف اور صرف سپریم کورٹ کی ویب سائٹ یا متعلقہ بینک /اس کی ویب سائٹ سے ہی کنفرم کیجیے ورنہ ایسا نہ ہو کہ آپ کسی جعل ساز سے دهوکا کهاکر اس کے اکاونٹ میں پیسے جمع کروادیں.

    سپریم کورٹ کی ویب سائٹ لنک یہ ہے :
    http://www.supremecourt.gov.pk/web/page.asp?id=2757

    آپ پاکستان میں موجود کسی بهی بینک سے پیسے جمع کروا سکتے ہیں، چاہے پچاس روپے دیں یا سو روپے لیکن دیں ضرور، کیونکہ ڈیمز بنانا پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے انہیں ہر حال میں بنانا ہے۔
    چونکہ ہر حکومت پیسے نہ ہونے کا بہانہ بناکر ڈیمز نہیں بناتی اس لیے اس دفعہ حکومت کو چهوڑ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود اس کام کا بیڑا اٹهالیا ہے. اس لیے عوام سے مدد کی اپیل کی جاتی ہے.

    نوٹ: اگر آپ بینک جانے کے بجائے اپنے اکاؤنٹ سے ہی آن لائن فنڈ جمع کروانا چاہتے ہیں تو اس کا انتظام بھی تقریباً تمام بینکس نے کردیا ہے۔ اس کے لیے ہر بینک نے ایک الگ اکاؤنٹ اوپن کردیا ہے جس میں آپ اپنے اکاؤنٹ سے آن لائن یا بینک تشریف لے جاکر رقم جمع کرواسکتے ہیں۔ عام طور پر یہ آپشن آپ کو اکاؤنٹ میں "ڈونیشن" والے حصے میں ملے گا۔ تاہم آپ متعلقہ بینک کی ویب سائٹ سے بھی اس کے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ تقریباً تمام بینکس روزانہ کی بنیاد پر یہ تمام ڈونیشن سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کردیتی ہیں۔

    کوشش کروں گا کہ روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ ہونے والا سٹیٹس یہاں بھی اپڈیٹ کرتا رہوں۔

    ٹیگز۔ @بینا جی۔ @زبیر ۔ @عماد عاشق ۔ @عمراعظم ۔ @جوگی ۔ @سیدعلی رضوی ۔ @عبداللہ امانت محمدی ۔ @عبد الرحمن ۔ @علی مجتبیٰ ۔ @ماہی ۔ @عنبرین ۔ @محمد اجمل خان ۔ @محمد یاسرکمال ۔ @حامد سلطان۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    شکریہ @تجمل حسین ۔۔
    مجھےآپ کی یہ لڑی سب سے زیادہ پسند آئی اور شکریہ اس بات کا بھی کہ آپ نے جیسے ہی یہ کام شروع ہوا لوگوں تک پیغام پہنچانا شروع کر دیا اور یوں مجھ تک بھی پہنچا جسے میں نے اپنے تئیں آگے پہنچا دیا۔ یہ سلسلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہر روزایک خوشگوار احساس کے ساتھ میں درج بالالنک دیکھتا ہوں اور امید کو پختہ کر کے لوٹتا ہوں۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. یہ لڑی میں نے دو دن پہلے بنانی شروع کی تھی مگر ابھی شروع ہی کی تھی کہ بجلی کا جھٹکا لگا اور سسٹم آف ہوگیا اس کے بعد میں مصروف ہوگیا۔ آج جمعہ کی وجہ سے کچھ وقت ملا تو لڑی بناڈالی۔ :)
    کوشش کررہا ہوں کہ جس حد تک ہوسکے اس پیغام کو پھیلاؤں ۔
     
  4. مورخہ 13 جولائی 2018
    Rs. 91,136,296
    (Ninety-one million one hundred thirty-six thousand two hundred ninety-six rupees)
    نو کروڑ گیارہ لاکھ چھتیس ہزار دو سو چھیانوے روپے۔

    آج جمع شدہ کُل رقم
    26143838
    (دو کروڑ اکسٹھ لاکھ تینتالیس ہزار آٹھ سو اڑتیس روپے)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. اگر آپ ڈیم فنڈ کے لیے زیادہ رقم نہیں دے سکتے تو بھی کم از کم 10 روپے دے ہی سکتے ہیں۔ تو پھر ابھی اپنے زونگ نمبر سے "Dam" لکھ کر 8000 پر بھیج دیجئے۔ زونگ نیٹ ورک آپ کے بیلنس سے 10 روپے سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ اکاؤنٹ میں جمع کرائے گا۔ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. آج مورخہ 14 جولائی 2018 بروز ہفتہ اور کل مورخہ 15 جولائی مورخہ اتوار بینک بند ہونے کی وجہ سے سٹیٹس اپڈیٹ نہیں ہوگا۔
    تاہم موبی لنک نے اپنے صارفین سے ایس ایم ایس کے ذریعے آج مورخہ 14 جولائی 2018 شام 5 بج کر 24 منٹ کل 744470 (سات لاکھ چوالیس ہزار سات سو ستر) روپے اکٹھے کیے ہیں۔ :)
     
    زبیر اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. مورخہ 16 جولائی 2018 بوقت 12 بج کر 37 منٹ دوپہر تک (موبی لنک۔ جاز)
    Rs. 3,429,370
    مبلغ چونتیس لاکھ، انتیس ہزار تین سو ستر روپے :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. [​IMG]
    مورخہ 15 جولائی 2018 رات 12 بجے تک
    PKR 1,134,090
    مبلغ گیارہ لاکھ چونتیس ہزار نوے روپے :)
     
    Last edited: ‏جولائی 16, 2018
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. [​IMG]
    مورخہ 15جولائی 2018
    516,750
    مبلغ پانچ لاکھ سولہ ہزار سات سو پچاس روپے۔

    یوفون کی کل جمع شدہ رقم
    1,729,980
    مبلغ سترہ لاکھ انتیس ہزار نو سو نوے روپے
    :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. [​IMG]
    مورخہ 16 جولائی 2018 شام 6:45 تک
    Rs. 108,190,737
    مبلغ دس کروڑ اکیاسی لاکھ نوے ہزار سات سو سینتیس روپے۔ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    شکریہ تجمل اپ ڈیٹس کے لئے
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. [​IMG]

    مورخہ 17 جولائی 2018 بوقت 03:39 بجے شام
    Rs. 5,261,180
    مبلغ باون لاکھ اکسٹھ ہزار ایک سو اسی روپے :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. [​IMG]
    مورخہ 17 جولائی 2018
    2,123,870

    مبلغ اکیس لاکھ تئیس ہزار آٹھ سو ستر روپے :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. Telenor Pakistan

    مورخہ 17 جولائی 2018۔

    Rs. 1,784,650
    مبلغ سترہ لاکھ چوراسی ہزار چھ سو پچاس روپے :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. [​IMG]
    مورخہ 17 جولائی 2018
    Rs. 185,963,538
    مبلغ اٹھارہ کروڑ انسٹھ لاکھ تریسٹھ ہزار پانچ سو اڑتیس روپے :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    شکریہ تجمل
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. [​IMG]
    مورخہ 18 جولائی 2018 بوقت 12:12 بجے دوپہر
    Rs. 5,521,670
    مبلغ پچپن لاکھ اکیس ہزار چھ سو ستر روپے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. [​IMG]
    مورخہ 18 جولائی 2018
    2,433,750
    مبلغ چوبیس لاکھ تینتیس ہزار سات سو پچاس روپے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. Telenor Pakistan

    Rs. 2,147,340
    اکیس لاکھ سینتالیس ہزار تین سو چالیس روپے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. [​IMG]
    مورخہ 18 جولائی 2018
    Rs. 225,959,908
    مبلغ بائیس کروڑ انسٹھ لاکھ انسٹھ ہزار نو سو آٹھ روپے :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں