1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

دکھ سے بھر گیا ہوں میں میں بہت عجیب ہوں

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مئی 31, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    دکھ سے بھر گیا ہوں میں میں بہت عجیب ہوں
    خود سے ڈر گیا ہو میں ،میں بہت عجیب ہوں

    تیرا نام بار ہا لب پہ آرہا ہے کیوں
    کیوں سنور گیا ہوں میں میں بہت عجیب ہوں

    کیا مہیب ہو گئی شوق کی تمام راہ؟
    لو! اتر گیا ہوں میں میں بہت عجیب ہوں

    اپنا ہاتھ کاٹ کر تیرے خواب رنگ دوں؟
    رنگ بھر گیا ہوں میں میں بہت عجیب ہوں

    اس نگاہ سے کیازوال جب کمال تھا
    یہ بھی کر گیا ہوں میں میں بہت عجیب ہوں

    اپنا رنگ ہر طرف اپنا ہی خون جا بجا
    یوں بکھر گیا ہوں میں میں بہت عجیب ہوں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں