1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

دل نے وفا کے نام پر،کارِ وفا نہیں کیا

'شعروشاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏اگست 3, 2017۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    دل نے وفا کے نام پر کار وفا نہیں کیا
    خود کو ہلاک کر لیا خود کو فدا نہیں کیا

    خیرہ سران شوق کا کوئی نہیں ہے جنبہ دار
    شہر میں اس گروہ نے کس کو خفا نہیں کیا

    جو بھی ہو تم پہ معترض اس کو یہی جواب دو
    آپ بہت شریف ہیں آپ نے کیا نہیں کیا

    نسبت علم ہے بہت حاکم وقت کو عزیز
    اس نے تو کار جہل بھی بے علما نہیں کیا

    جس کو بھی شیخ و شاہ نے حکم خدا دیا قرار
    ہم نے نہیں کیا وہ کام ہاں بہ خدا نہیں کیا

    (جون ایلیا)​
     
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    واہ واہ زبردست نظم ہے
    اس نطم کو @یونہی فورم پر پوسٹ کرنے کا شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں