1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمہی تو ہو ۔۔۔ مولانا ظفر علی خان۔

'گلستانِ عقیدت' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏مئی 18, 2016۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمہی تو ہو
    ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دنیا تمہی تو ہو

    مجھ پُر خطا کی لاج تمہارے ہی ہاتھ ہے
    مجھ ننگ دو جہاں کا وسیلہ تمہی تو ہو

    جو دستگیر ہے وہ تمہارا ہی ہاتھ ہے
    جو ڈوبنے نہ دے وہ سہارا تمہی تو ہو

    دنیا میں رحمت دو جہاں اور کون ہے
    جس کی نہیں نظیر وہ تنہا تمہی تو ہو

    پھوٹا جو سینہء شب تار الست سے
    اس نور اولیں کا اجالا تمہی تو ہو

    جلتے ہیں جبرائیل کے پر جس مقام پر
    اس کی حقیقتوں کے شناسا تمہی تو ہو

    سب کچھ تمہارے واسطے پیدا کیا گیا
    سب غایتوں کی غایت اُولٰی تمہی تو ہو

     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    عشقِ و جذ ب میں ڈوبا ہوا نذرانہ شیئر کرنے کا شکریہ @بینا جی
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کلام کی پسندیدگی کا شکریہ @عمراعظم بھائی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں