1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

درویش اور شعبدہ باز میں فرق

'حاصل ِ مطالعہ' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏دسمبر 20, 2013۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    درویش اور شعبدہ باز میں یہی ایک نُمایاں فرق ہوتا ہے کہ درویش کبھی بھی مُعجزوں، کرامتوں، کرنیوں، برکتوں اور فوق الفطرت عادات اور محیّر العقول واقعات کا اظہار و پرچار نہیں کرتا۔ وہ تو بے سوچے سمجھے کی دُعاؤں تسلّیوں سے بھی متنفّر ہوتا ہے۔ درویش کے پاس صرف اور صرف عاجزی اور تسلیم و رضا کی طاقت و دولت ہوتی ہے۔ میرے بابا جی نے مجے بتایا تھا کہ درویش وہ ہے جو ہر قسم کی صورتحال کے دَر پیش ہونے پہ بے ساختہ الحمدُ للہ کہے اور راضی برضا ہو کر اسے تسلیم کرے۔ جو بھی سر پہ پڑ جائے، اس کو مشیّتِ ایزدی جانے۔ رَبّ العزّت خود فرماتے ہیں، وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَ تُذِلُّ مَن تَشَاء۔ اس بات پہ ایمان لانے کے بعد پھر کوئی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی۔۔۔


     پِِیا رنگ کالا
    از بابا محمد یحیٰی خان

    صفحہ نمبر 256
     
    محمود احمد غزنوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. حامدسلطان

    حامدسلطان یونہی ہمسفر

    واقعی اکثر فقراء کے نزدیک ، کرامت اور معجزات دکھانے  کو نری پلیدی کہا گیا ہے ۔ ہمارے معاشرے میں جس طرح سے یہ شعبدہ باز اپنی دکانیں چمکائے بیٹھے ہیں انہوں سے سب سے بڑا نقصان خانقاہی نظام کو پہنچایا ہے۔ان ٹوٹکا ماسٹر لوگوں سے بچنے کی ضرورت ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں