1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

دروازہ بند ہوگیا

'گوشہ ءِ ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از علی مجتبیٰ, ‏جون 9, 2018۔

  1. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    دروازہ بند ہوگیا
    تحریر :علی مجتبیٰ
    وہ بہت پریشان تھا اسے سمجھ۔نہیں آرہی تھی کہ وہ کیا کرے کیونکہ اسے پرسوں اپنے بیٹے کی فیس ادا کرنی تھی۔اس نے پچھلے تین مہینے سے فیس ادا نہیں کی تھی۔آگر وہ کل فیس ادا نہ کرتا تو اس کے بیٹے کو سکول سے نکال دیا جاتا۔ وہ۔اپنے بیٹے کو انجینیئر بنانا چاہتا تھا۔لیکن غربت اکثر اس خواہش کے آڑے آجاتی۔اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ فیس کیسے ادا کرے گا اس کے پاس تو بمشکل دو دن کیلئے کھانے پینے کے پیسے تھے۔
    اچانک شیطان نے موقع غنیمت جانتے ہوئے اس کو کہا کہ بیٹے کو انجینیئر بنانا ہے نا۔
    تو کسی جگہ چوری کرو۔اس شخص نے سوچا کہ کوئی بات نہیں کرلیتا ہوں چوری بعد میں۔توبہ کرلوں گا۔
    پھر وہ رات کا انتظار کرنے لگا۔جوں ہی رات ہوئی اس نے نقاب پہنا اور ایک بندوق لی۔یہ بندوق اس کے دادا جی کی تھی۔اس نے ایک بینک میں۔ڈاکا ڈالا۔دو دن بعد جب وہ فیس دینے سکول جارہا تھا تو اچانک اس کے دل کی ڈھرکنیں بند ہونے لگ گئی۔اور موت کا۔ فرشتہ اس کی روح قبض کرنے آگیا اور اپنے خالق حقیقی کے پاس چلا گیا۔
    اس کے پاس توبہ کے دروازے اب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئے تھے
     
    تجمل حسین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    خوش آمدید مجتبیٰ۔۔
    اچھی تحریر ہے۔
     
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بہت خوب۔
    میں نے آپ کی گزشتہ تحاریر بھی پڑھی ہیں۔ آپ بہت اچھا اور سبق آموز لکھ رہے ہیں۔ تحاریر شریکِ یونہی کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ :)
     
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    جزاک اللہ
     
  5. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    جزاک اللہ
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں