1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

دبئی میں کروڑوں ڈالر کی لاگت سے مریخ جیسا ماحول پیدا کیا جائے گا

'سائنس اور ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏ستمبر 28, 2017۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    دبئی میں حکومت نے کروڑوں ڈالر کی لاگت سے مارز سٹی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جس میں سرخ سیارے مریخ پر ممکنہ زندگی کا ماحول تیار کیا جائے گا۔

    دبئی کے حکام کے مطابق 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے یہ شہر 19 لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہو گا اور اس کے ساتھ کسی جگہ کی سب سے بڑی نقل کا اعزاز بھی حاصل ہو گا۔

    اس شہر میں محققین ایک برس تک قیام کے دوران مختلف تجربات کریں گے جس میں مریخ پر زندگی کے لیے ضروری خوراک، پانی اور توانائی کا حصول شامل ہے۔

    یہ منصوبہ دبئی کی 'مریخ 2117' منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس کے تحت آئندہ سو برس کے دوران مریخ پر پہلی انسانی آبادی کا قیام عمل میں لانا ہے۔

    [​IMG]

    مارز سائنس سٹی منصوبے کا اعلان حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ابوظہبی میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔

    اس شہر میں جدید لیبارٹریوں کے ذریعہ مریخ کے سخت موسم اور مریخ کی زمینی ساخت کی نقل تیار کی جائے گی۔
    [​IMG]

    شہر میں ایک عجائب گھر بھی موجود ہو گا جس میں خلا میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا۔

    اس عجائب گھر کی دیواریں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کی جائیں گی اور اس میں متحدہ عرب امارات کے صحرا سے ریت لا کر استمعال کی جائے گی۔
    [​IMG]

    عجائب گھر اور لیباٹریوں کے علاوہ مارز سٹی یہاں پر کام کرنے والے سائنس دانوں کا گھر بھی ہو گا۔

    اس شہر کے ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ غیر موافق ماحول میں پائیداد زندگی کے حوالے سے مستقبل کی ایجادات میں اہم کردار اور حوالہ ہو گا۔

    ماخذ: بی بی سی اردو
     
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    اس معلومات کو یونہی فورم پر شیئر کرنے کا شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں