1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

خاموشی ۔۔۔۔ !!

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عنبرین, ‏جنوری 1, 2015۔

  1. عنبرین

    عنبرین یونہی ہمسفر

    میں تو چپ تھا..
    لیکن میری آوازوں پر پہرہ تھا..!
    میں تو چپ تھا..
    لیکن میری فکر کا سایہ گہرا تھا..!
    میں تو چپ تھا..
    لیکن میرے دل کی دھڑکن ڈولی تھی..!
    میں تو چپ تھا..
    لیکن خاموشی خود مجھ میں بولی تھی..!
    میں تو چپ تھا..
    لیکن یہ سنّاٹے چیخا کرتے تھے..!
    میں تو چپ تھا..
    لیکن سب اس خاموشی سے ڈرتے تھے..!
    میں تو چپ تھا..
    لیکن درد صدا دیتا تھا سینے میں..!
    میں تو چپ تھا..
    لیکن کوئی بولتا تھا آئینے میں..!
    میں تو چپ تھا..
    لیکن میرے اندر حشر سا برپا تھا..!
    میں تو چپ تھا..
    لیکن میں اس خاموشی سے ڈرتا تھا..!
    میں تو چپ تھا..
    لیکن اک تہذیب کے ہاتھوں مرتا تھا..!
    میں تو چپ تھا..
    لیکن میں اس چپ سے باتیں کرتا تھا..!
    میں تو چپ ہوں..
    لیکن اب چپ رہنے میں دشواری ہے..!
    میں تو چپ ہوں..
    لیکن اب ان آوازوں کی باری ہے..!
     
    جوگی، زبیر اور بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عنبرین

    عنبرین یونہی ہمسفر

    ہیں... خاموشی پر اتنا سناٹا؟؟؟
     
    Last edited: ‏مئی 11, 2015
    جوگی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    بس پھر میں بھی چپ ہوں۔....
    اچھا کلام ہے۔..
    لیکن یہ تو بتا دیں کس کی چپ کا روزہ ہے یہ؟؟
     
    عنبرین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں