1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

حکم ، مصلحت از ممتاز مفتی

'حاصل ِ مطالعہ' میں موضوعات آغاز کردہ از بنگش, ‏اپریل 18, 2014۔

  1. بنگش

    بنگش یونہی ہمسفر

    مبلغ کہتے ہیں کہ نماز قائم کرلو تو کردا خود بخود قا ئم ہوجاتاہے۔ممکن ہے کچھ نمازیوں میں ہوجا تاہو،بیشتر نمازی محروم رہتے ہیں۔ ہمارے مبلغ کہتے ہیں کہ نماز کا اس لیے حکم دیا گیا ہے کہ وہ ہمیں بُرائیوں سے بچاتی ہے،حفظانِ صحت ہے۔میری دانست میں اللہ کے حکم کو rationalizeکرنا، اس میں مصلحتیں تلاش کرنا،حکم کے لفظ کی توہین کے مترادف ہے،نمازقائم کرو اس لیے کہ اللہ کا حکم ہے۔بس، اس کے بعد بات کرنے کی گنجائش بھی ہو۔
    قدرت اللہ شہاب کی بیگم ڈاکٹر عفت لندن کے ایک ہوٹل میں بیٹھی تھیں اسی ٹیبل پر ایک فوجی افسر وردی پہنے بیٹھا تھا۔فوجی افسر نے ڈاکٹر عفت سے پوچھا۔"لیڈی ، آپ مسلمان ہیں؟"
    "الحمدللہ" ڈاکٹر عفت نے کہا
    فوجی بو لا؛ "کیا میں آپ سے ایک سوال پوچھ سکتاہوں؟"
    "پوچھیے"ڈاکٹر عفت نے کہا،
    فوجی بولا"آپ سؤر کا گوشت کیوں نہیں کھاتے؟"
    عفت نے کہا"میرے اللہ کا حکم ہے کہ مت کھاو،اس لیے نہیں کھاتی۔"
    فوجی بولا؛"اس حکم کے پیچھے دلیل کیاہے؟"
    عفت نے کہا؛"آپ فوجی ہو کر حکم کے مفہوم کو نہیں جانتے، حکم کی عظمت کو نہیں جانتے،حکم ،دلیل اور مصلحت سے بے نیاز ہوتاہے۔"

    "تلاش"
     
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    سبحان اللہ ......... عبد کا کام معبود کے حکم کو دل و جان سے بجا لانا ہی ہے، اس کی مصلحتیں اور حکمتیں اس عمل کی برکت سے خود بخود ہم پر کھلتی چلی جاتی ہیں .
    بہت خوب اقتباس ہے @بنگش
     
  3. بنگش

    بنگش یونہی ہمسفر

    جی بالکل، اشفاق احمد صاحب کی ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ ماننے والے کے لیے جاننا ضروری نہیں ہوتا، کیونکہ جو مان لیتاہے وہ کرنے کے مقام پر پہنچ جاتاہے، اور جب کوئی کرنے کا کام کر لیتاہے تو عمل کے آخر میں تمام مصلحتیں خود ہی منکشف ہو نا شروع ہو جاتی ہیں۔
     
  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    جی بالکل، اشفاق احمد صاحب کی ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ ماننے والے کے لیے جاننا ضروری نہیں ہوتا، کیونکہ جو مان لیتاہے وہ کرنے کے مقام پر پہنچ جاتاہے، اور جب کوئی کرنے کا کام کر لیتاہے تو عمل کے آخر میں تمام مصلحتیں خود ہی منکشف ہو نا شروع ہو جاتی ہیں۔
    بے شک....
     
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اپنے اپنے تقوی ٰ کی بات ہے... کوئی حکم ملتے ہی سر تسلیم خم کر لیتا ہے اور کوئی جان کر مانتا ہے.
    اگر ہم دنیاوی لحاظ سے دیکھیں تو کسی چیز کے بارے میں جان کر ماننے میں یقین کی وہ پختگی ہوتی ہے کہ دل میں کوئی وسوسہ بھی نہیں آتا اور ہم فطرتا ہی متجسس ہیں جاننے کی آرزو ختم نہیں ہوتی.
     
  6. حامدسلطان

    حامدسلطان یونہی ہمسفر

    بنگش صاحب نے بڑی زبردست بات لکھی ہےکہ اللہ پاک کے حکم میں کسی بھی قسم کی مصلحت تلاش کرنا یا اسکے پس پردہ دلیل کو تلاش کرنا ناجائز ہے بے شک اسلام دین فطرت ہے فطرت سے متصادم کوئی حکم نہیں ہے ۔لیکن جو احکامات ہم پر لاگو ہیں کیا ہم انہیں مکمل طور پر بجا لاتےہیں یا نہیں۔ نماز کو ہی لے لیں نماز کی قبولیت کا جو معیار ہمیں بتایا گیا کیا ہم اس پر پورے اترتے ہیں ۔اس کا بہت ہی آسان فارمولا/پیمانہ ہمیں قرآن نے دیا ہے ۔ ارشاد گرامی ہے کہ ( اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَاۗءِ وَ الْمُنْكَرِ )ترجمہ :۔ بے شک نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے ۔اگر کامل نماز ادا کرنے کے بعد ہم برائیوں سے اجتناب کرتے ہیں تو مبارک ہو یہ نماز قبولیت کا درجہ رکھتی ہے لیکن اگر یہی نماز ادا کرنے کے بعد ہم گناہوں اور برائیوں کو ترک نہیں کرتے تو ہمیں غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہم خسارے میں تو نہیں ہیں ؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں