1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

حمدِ ربِ جلیل۔۔۔پروفیسر محمدجعفر سلیم(مرحوم)

'گلستانِ عقیدت' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏جنوری 25, 2017۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ▶حمد◀
    میں نے آفاق سے پیچھے جسے دیکھا تُو تھا
    میں نے افلاک سے آگے جسے پایا ,تُو تھا
    کیسے جھک جاتا مِرا سر کسی انساں کے حضور
    مِرا مالک,مِرا خالق,مِرا داتا تُو ہے
    کیوں مجھے لوگ نہ آنکھوں میں بسائے رکھتے
    میری عزت,مِری دولت ,مِرا چرچا تُو تھا
    میری گفتار کو ملتی نہ پذیرائی کیوں کر
    میرے الفاظ کی شوکت,مِرا لہجہ تُو تھا
    سب سے آخر میں جو ہوگا، وہ تنہا تُو ہے
    سب سے پہلے بھی تو موجود اکیلا تُو ہے
    ہر قدم پر میری رفتار بڑھادی تُو نے
    ہر کڑی دھوپ میں سر پر مِرے سایہ تُو تھا

    ٭٭٭ پروفیسر محمد جعفر سلیم ( مرحوم ) ٭٭٭
    (سابقہ) پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج وہاڑی۔
     
    Last edited: ‏جنوری 28, 2017
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    لاجواب ۔
    نہ تھا کچھ تو خدا تھا،نہ ہوتا کچھ تو خدا ہوتا
    ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا
    خوبصورت شراکت کے لئے شکریہ محترمہ @بینا
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کلام کی پسندیدگی کے لئے شکر گزارم
     

اس صفحے کو مشتہر کریں