1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

حضرت شیخ محمد سادن شہید کے بارے معلومات فراہم کریں

'سوالات' میں موضوعات آغاز کردہ از مجیداحمد جائی(کڑوے بادام), ‏جولائی 24, 2017۔

  1. کوئی صاحب علم،کوئی تاریخ سے محبت کرنے والا حضرت شیخ محمد سادن شہید کے بارے معلومات فراہم کر سکتا ہے ،مختصر یہ کہ ایک دوہفتے پہلے کرن کرن روشنی کی ٹیم ان کے مزار پر حاضری دینے گئی،مقبرہ کی چھت نہیں ہے ،باریک پتلی اینٹیں لگی ہیں اور ہر اینٹ پر کلمہ لکھا ہوا ہے ،مقبر ایک ریت کے ٹیلے کے ساتھ نچلی جگہ پر ہے اور تھوڑے فاصلے پر مچھلی فارم بنے ہوئے ہیں ،لوگ کہتے ہیں کہ یہ مقبرہ فرشتوں نے بنایا تھا،مقبرے کے اندر بارش نہیں جاتی اور سیلاب کا پانی بھی یہاں نہیں پہنچتا ۔۔۔کوئی بتا سکتا ہے ،یا کوئی کتاب کا نام بتا دے جس میں مکمل معلومات دی گئی ہو
     
  2. سید عدنان شاہ

    سید عدنان شاہ یونہی ہمسفر

    السلام علیکم مجید احمد صاحب

    آپکی تحریر پڑھی اور مناسب سمجھا کے آپکو اسکا جواب دے سکون.

    حضرت شیخ محمّد سادن کا پورا نام سعید الدین ہے ، آپکو شیخ سادن بھی کہا جاتا ہے ، آپ سلسلہ قادریہ کے برصغیر پاک و ہند میں بانی حضرت سیدنا مخدوم عبدالرشید حقانی (رح) کے چھوٹے بھائی ہیں ، اور نواسہ حضرت شیخ عیسی جیلانی بن شیخ عبدلقادر جیلانی(رح) ہیں، آپ قبیلہ بنی ہاشم سے تعلق رکھتے ہیں
    اپکا مقبرہ ٦٧٤ ھ میں تعمیر ہوا ، جسے کہتے ہیں یہ غیاث الدین بلبن نے تعمیر کرایا ، اپکا مقبرہ تقریباً ٨٠٠ سال پہلے تعمیر کیا گیا ، مگر اب یہ مقبرہ عدم توجہی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
    آپ حضرت شیخ سادن شہید (رح) سے اور ان کے خاندان سے متعلق معلومات کے لئے انکے بڑے بھائی حضرت سیدنا مخدوم عبدالرشید حقانی (رح) کے فیس بک پر موجود پیج کو لائیک کر سکتے ہیں شکریہ
    https://www.facebook.com/hazratabdulrasheedhaqqani
     
    زبیر اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    حضرت شیخ محمد سادن رح کے متعلق اتنی اہم معلومات کو یونہی فورم پر شیئر کرنے کا شکریہ
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. سید عدنان شاہ

    سید عدنان شاہ یونہی ہمسفر

    مجھے خوشی ہوئی کے آپ کو جواب پسند آیا ، حضرت شیخ سادن شہید کے بارے میں مواد بہت کم موجود ہے ، اور میں چونکہ حضرت کے خاندان اور ان کے بڑے بھی حضرت حقانی (رح) کی اولاد میں سے ہوں تو میں اپنی طرف سے ریسرچ بھی کر رہا ہوں تاکہ باقی دنیا تک انکی معلومات پہنچائی جا سکیں.

    آپ برائے مہربانی فیس بک کا لنک دیا ہے اسے لائیک کرکے باقی شخصیات کے بارے میں بھی معلومات کر سکتے ہیں، عنقریب میں انکے مقبرے کی نایاب تصاویر اپلوڈ کرونگا.
     
    زبیر اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں