1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

جیسے خیالات ویسی زندگی

'میرا انتخاب' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏جنوری 3, 2017۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    آپ اس بہت ہی حیرت انگیز دنیا میں رہتے ہیں۔ انسانی تاریخ کا یہ بہت ہی شاندار دور ہے۔ اس دنیا میں آپ کے لیے بہت سے مواقع ہیں۔ آپ اپنے خوابوں کی تعبیر پا سکتے ہیں ۔ آپ کی کامیابی کے لیے بے شمار مواقع ہیں اور اس کی کوئی حدود نہیں ۔مایوسی اور تن آسانی، آپ کے ذہن کے لیے دو بڑی رکاوٹیں ہیں، ان کی وجہ سے آپ بڑے اور اعلیٰ خواب نہیں دیکھ سکتے۔ اس طرح آپ کی سوچ میں تبدیلی پیدا نہیں ہوتی اور آپ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے۔ شدید خواہش اور علم کے ذریعے آپ ان دونوں رکاوٹوں کو دُور کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ میں حوصلہ اور اعتماد بڑھتا ہے جو کہ کسی بھی چیز کے حصول کے لیے بہت ضروری ہے۔ آپ اپنے خیالات کو ٹھوس حقائق کی بنیاد پر تبدیل کر سکتے ہیں، آپ کو خود فیصلہ کرنا ہو گا کہ آپ کو کیا کرنا ہے۔ آپ نے جو کچھ بھی کرنا ہے اس کو لکھ لیں اور اس کے لیے ایک تاریخ بھی مقرر کر لیں کہ آپ نے اس مقررہ تاریخ تک اپنا مقصد حاصل کر کے رہنا ہے۔ مقصد حاصل کر کے رہیں اس کو ادھورا نہ چھوڑیں۔ ترقی کی جانب جائیں معذرت نہ کریں:مارک ٹوین نے ایک دفعہ لکھا تھا کہ ایک ناکامی کے لیے ہزاروں معذرتیں ہوتی ہیں، مگر کوئی اچھی وجہ نہیں ہوتی۔ جب میں نے معذرت کرنا چھوڑ دیا، تو میں ترقی کی طرف گامزن ہو گیا۔ جب میں نے دوسروں پر الزامات لگانا چھوڑ دئیے تو آگے بڑھتا چلا گیا۔ میں نے ایک مخصوص کام کرنے کے بارے میں سوچا، جس سے میری حالت بہتر ہونا شروع ہو گئی۔ میں نے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے منصوبہ بندی کرنا شروع کر دی۔ مجھے اپنا مستقبل اور زندگی اپنے قابو میں آتی ہوئی محسوس ہوئی۔ جب میں نے سیکھنا شروع کر دیا کہ مجھے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہے، تو مجھ میں اعتماد بڑھنے لگا۔ میں نے زندگی کے تاریک پہلوئوں کا مقابلہ کیا اور ان پر قابو پا لیا۔جیسے ہی میں نے اپنے مقاصد حاصل کرنا شروع کیے،میر ی زندگی میں تبدیلی پیدا ہونا شروع ہو گئی۔ اپنی زندگی کو بدلیں: کامیابی ایک داخلی کام ہے۔ یہ ذہن کی ایک ایسی حالت ہوتی ہے جو کہ شروع سے ہی لاشعور میں چھپی ہوئی ہوتی ہے، جب آپ کسی اچھائی کے لیے اپنی سوچ میں تبدیلی پیدا کرتے ہیں ،تو آپ ایک اچھے انسان بن جاتے ہیں۔ بڑے اور اعلیٰ خواب دیکھنے سے آپ اپنا اچھا مستقبل بنا سکتے ہیں آپ ایک لیڈر بن سکتے ہیں۔اپنے مقاصد کو لکھ کر اس کے بارے میں منصوبہ بندی کر کے آپ اپنی زندگی پر مکمل عبور حاصل کر سکتے ہیں۔

    (جیسے خیالات ویسی زندگی، ازبرائن ٹریسی)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    منزل کا تعین کئے بغیر ایسے ہی دوڑتے رہنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا جبکہ منزل کا تعین ہو جائے پھر اچھی منصوبہ بندی کر کے چل کے بھی مقاصد حاصل ہو جاتے ہیں۔مقاصد کے حصول کے لئے شدید خواہش بھی ضروری ہے۔
    شکریہ @عمراعظم بھائی بہت ہی عمدہ باتیں شئیر کی ہیں۔
     
    بینا اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    جی بلکل،بجا فرمایا آپ نے @زبیر بھائی
    "میں نے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے منصوبہ بندی کرنا شروع کر دی۔ مجھے اپنا مستقبل اور زندگی اپنے قابو میں آتی ہوئی محسوس ہوئی۔"۔۔ یہ جملہ اسی تحریر کا حصہ ہے۔
    پسندیدگی کا شکریہ۔
     
  4. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    کیا بات ہے۔ پرسنلیٹی ڈیولپمنٹ میرا پسندیدہ مضمون رہا ہے اور اس پر کتابوں کا مطالعہ میری عادت۔آپکی یہ کاوش بہت اچھا لگی۔
     
    بینا، زبیر اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    شکریہ @محمدیاسرکمال صاحب۔۔۔ بہت عرصہ بعد آمد ہوئی ہے آپکی۔امید ہے سب خیریت ہو گی۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    بہت مفید معلومات ہیں
    بہت شکریہ @عمراعظم بھائی
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں