1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

جگر کی گرہ۔۔۔۔!

'دیگر' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏مارچ 23, 2016۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ہندوستان میں ایک جگہ مشاعرہ تھا۔
    ردیف دیا گیا:

    "دل بنا دیا"

    اب شعراء کو اس پر شعر کہنا تھے۔

    سب سے پہلے حیدر دہلوی نے اس ردیف کو یوں استعمال کیا:

    اک دل پہ ختم قدرتِ تخلیق ہوگئی
    سب کچھ بنا دیا جو مِرا دل بنا دیا

    اس شعر پر ایسا شور مچا کہ بس ہوگئی ، لوگوں نے سوچا کہ اس سے بہتر کون گرہ لگا سکے گا؟
    لیکن جگر مراد آبادی نے ایک گرہ ایسی لگائی کہ سب کے ذہن سے حیدر دہلوی کا شعر محو ہوگیا۔
    انہوں نے کہا:

    بے تابیاں سمیٹ کر سارے جہان کی
    جب کچھ نہ بَن سکا تو مِرا دل بنا دیا۔
     
    عمراعظم، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبردست :)
    یہ شعر سنا تو بہت تھا لیکن اس کا پسِ منظر آج معلوم ہوا۔
    شریکِ یونہی کرنے کے لیے شکریہ بینا جی۔ :)
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست @بینا جی ۔
    شعر کا مزہ پس منظر کے ساتھ دوبالا ہو گیا۔
    شریک یونہی کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    بہت خوب۔۔۔ کتنا سچا شعر ہے۔۔۔ انساں کے دل کی صحیح ترجمانی کرتا ہوا۔
    بہترین شراکت کے لئے شکریہ محترمہ @بینا جی۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    تشکرم @عمراعظم بھائی
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں