1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

جناح۔۔۔۔۔۔۔۔اک عظیم لیڈر۔

'نثر' میں موضوعات آغاز کردہ از شفق صدیقی, ‏فروری 4, 2015۔

  1. شفق صدیقی

    شفق صدیقی یونہی ہمسفر

    جو لوگ آج جناح کو کافر کہتے ہیں، وہ کل جناح کا ہاتھ چوما کریں گے اور اس کا مزار بنا کر اس پر فاتحہ پڑھا کریں گے۔ جو لوگ آج پاکستان کے مطالبے کو ذہنی فتور کہتے ہیں اور اسے گالیاں دیتے ہیں،وہ کل اسی پاکستان میں پناہ لینے کے لئے بھاگیں گے۔ جناح کافر نہیں یے وہ پریکٹیکل مسلمان ہے۔ مولویوں کی طرح دین کی بات نہیں کرتا، دین پر عمل کرتا ہے۔ یہ وہ مولوی ہیں جو پچھلے سو سال میں ہندوستان کے مسلمانوں کو انگریز کی غلامی سے آذاد نہیں کروا سکے اور اب جو آذادی کی بات کر رہا ہے وہ شخص ان کو کافر نظر آتا ہے۔ یہ لوگ دستاریں اور چوغے پہن کر بھی میرے لئے اگر آذادی نہیں لا سکے تو مجھے اس شخص کے پیچھے کھڑے ہونے دیں جو پینٹ کوٹ پہن کراور سگار پی کر مجھے وہ زمین دلا دے گا ، جہاں میں مسجد میں بلند آواز میں اذان دوں تو میرا سر کاٹنے کے لئے ہندو اندر نہ آ جائیں۔

    مٹھی بھر مٹی۔ از عمیرہ احمد۔
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بہت خوب۔۔
    شریک یونہی کرنے کے لئے آپ کا بے حد شکریہ۔
     
    شفق صدیقی اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    واہ واہ بہت خوبصورت اقتباس
    جیتی رہو شفق صدیقی
     
    شفق صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    عقیدت و احترام میں ڈوبی تحریرکی شراکت کےلئے شکریہ محترمہ شفق صدیقی ۔۔۔۔اے کاش ہم اس قطعہء ارض کو اپنی جہالت،اپنی بے عملی اور اپنی خود غرضی کے زہر آلود گروغبار سے پاک کر سکیں۔
     
    Last edited: ‏فروری 5, 2015
    شفق صدیقی اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    آمین ثم آمین
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں