1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

توازن زندگی ہے...... !

'حاصل ِ مطالعہ' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏جنوری 17, 2014۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    اپنے توازن پہ قابو بڑا اہم ہوتا ہے۔۔۔
    تنی ہوئی تار زندگی ہے، بلندی آزمائش ہے۔ دائیں دِین ہے، بائیں دُنیا ، سامنے آخرت اور سِکھانے والا اُستاد مُرشد، رہبر یابابا، اسے تم کوئی بھی نام دے سکتے ہو۔
    بس، اتنا یاد رکھو کہ تم نے اپنی منزل پہ ایمان اور جان کی سلامتی کے ساتھ پہنچنا ہے ۔
    دائیں بائیں جھپکنے لپکنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔ چھوٹی موٹی غلطی کوتاہی سَر زد ہو جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی، بس اگلا قدم بڑھاتے ہوئے اپنے توازن کو دُرست کرنا ضروری ہوتا ہے۔"

    اقتباس از
    پِیا رنگ کالا .... بابا محمد یحیی ٰخان
    صفحہ نمبر516-515
     
  2. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    لاکھوں کی بات ۔۔۔۔۔
    توازن ہی کی بنیاد پر اتنی بڑی کائنات قائم ہے اور صدیوں سے محو گردش ہے
    توازن سے قیام ملتا ہے ، اور قیام سے سکون
    آج ہر کوئی بے سکونی کی شکایت کرتا نظر آتا ہے لیکن اپنے اندر توازن کا فقدان کوئی نہیں دیکھتا
    توازن قائم کرو اور پھر دیکھو زندگی کے رنگ۔۔۔۔۔۔

    از
    فدوی بابا
     
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    فدوی بابا نے اس لاکھوں کی بات میں مزید لاکھوں کی بات کرکے اسے اعزازی ڈگری سے نواز دیا ہے =D>
    جزاک اللہ
     
  4. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    جزاک اللہ :)
     
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست بینا جی اور غالب کا تڑکہ بھی خوب ہے.
    خوش رہیں
     
  6. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    جزاک اللہ :)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں