1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏جولائی 5, 2018۔

  1. تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا

    ‎تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا
    ‎وطن کو جو ماہتاب کر دے
    ‎اُداس چہرے گُلاب کر دے
    ‎جو ظُلمتوں کا نظام بدلے
    ‎جو روشنی بے حساب کر دے
    ‎تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا

    ‎وطن جو میرا نہال کر دے
    ‎جو ہجر موسم وصال کردے
    ‎جو خوشبوؤں کی نوید بن کر
    ‎گُلاب موسم بحال کر دے
    ‎تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا

    ‎تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا
    ‎جو دل کا موسم سہانہ کر دے
    ‎ وطن سے غربت روانہ کر دے
    ‎جو آستینوں کے سانپ مارے
    ‎جو بم دھماکے فسانہ کر دے
    ‎تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا

    ‎تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا
    ‎جو دستِ قاتِل کو کاٹ ڈالے
    ‎جو دیں فروشوں کا دَم نکالے
    ‎جو ماوں بہنوں کا ہو محافظ
    ‎جو وحشیوں کو لگام ڈالے
    ‎تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا

    ‎قدم قدم پر جو راہبر ہو
    ‎گلی گلی سے جو باخبر ہو
    ‎جو دشمنوں سے نہ خوف کھائے
    ‎جسے ہمیشہ خدا کا ڈر ہو
    ‎تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا

    ‎خدا کرے. وہ بہار آئے
    ‎جو قرض سارے اُتار آئے
    ‎مرے وطن کے نصیب میں بھی
    ‎سکون، راحت قرار آئے

    ‎خدا کرے کہ مرے وطن پر
    ‎گھٹائیں رحمت کی روز برسیں
    ‎مرے وطن کا ملے نہ ویزہ
    ‎یہ اہلِ یورپ بھی کچھ تو ترسیں

    شاعر: نامعلوم ۔ ماخذ: واٹس ایپ
    ‎​
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    :):):)
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    نا معلوم نے اچھی باتیں کیں اور امید قائم رہنی چاہیے
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں