1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

تعزیت

'متفرق' میں موضوعات آغاز کردہ از عماد عاشق, ‏اگست 20, 2017۔

  1. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    رخصت ہوا تو آنکھ ملا کر نہیں گیا
    وہ کیوں گیا ہے یہ بھی بتا کر نہیں گیا

    وہ یوں گیا کہ بادِ صبا یاد آ گئی
    احساس تک بھی ہم کو دلا کر نہیں گیا

    گھر میں ہے آج تک وہی خوشبو بسی ہوئی
    لگتا ہے یوں کہ جیسے وہ آ کر نہیں گیا

    تب تک تو پھول جیسی ہی تازہ تھی اس کی یاد
    جب تک وہ پتیوں کو جدا کر نہیں گیا

    رہنے دیا نہ اس نے کسی کام کا مجھے
    اور خاک میں بھی مجھ کو ملا کر نہیں گیا

    ویسی ہی بے طلب ہے ابھی میری زندگی
    وہ خار و خس میں آگ لگا کر نہیں گیا

    شہزادؔ یہ گلہ ہی رہا اس کی ذات سے
    جاتے ہوئے وہ کوئی گلہ کر نہیں گیا
    [​IMG]
     
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    پیارے ماموں پروفیسر ڈاکٹر جعفر حسین صدر شعبہ شماریات گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور 26 جولائی 2017 کو مختصر علالت کے بعد انتقال فرماگئے۔ اللہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت عطا فرمائے۔


    جاتے ہوئے کہتے ہو "قیامت کو ملیں گے"
    کیا خوب! قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور
     
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    زبردست
     
  4. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member


    آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں