1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

تعارف

'میرا تعارف' میں موضوعات آغاز کردہ از چوھدری کاشف سلیمی, ‏جنوری 28, 2017۔

  1. چوھدری کاشف سلیمی

    چوھدری کاشف سلیمی یونہی ہمسفر

    کاشف سلیمی نام ھے اپنی تعریف کی عادت نہی اور جو تعریف لوگ کرتے ھین اس سے چنداں اتفاق نہی کرتے ۔ کیونکہ عامتہ الناس مجہول ھے سامنے کا دیکھا بتائین گے یا کسی سے سنا بتائین گے جو کہ ایسی ھر رائے مجہول ھوتی ھے
    باقی وکالت پیشہ ھے
    طبع مین ھمیشہ اکھڑےاکھڑے رھتے ھین ۔۔۔۔۔ اور رجائیت بہت زیادہ ھے
    لکھنے کا ٹھرک ھے اور نہایت مجہول لکھتے ھین
    اور ھاں خود کو صوفی کہتے ھین اور درویش وغیرہ بھی
    مرضی کے مالک ھین
    بہت ھو چکا تعارف
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    السلام علیکم ۔
    فورم میں خوش آمدید چوہدری صاحب۔
    آپکی آمد سے بہت خوشی ہوئی کہ ایک قابل وکیل، محترم صوفی اور معتبر درویش صفت شخصیت ہمارے درمیان ہے۔


    ہمارے فورم کی عزت افزائی اور قدر دانی پر ہم آپکے تہہِ دل سے ممنون ( ممنون حسین نہیں :lf) ہیں۔
     
    زبیر اور چوھدری کاشف سلیمی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    آپکی طبع جیسی بھی ہو ۔ ایک بات کی خوشی ہے کہ آپ "یونہی" پر اپنے خیالات کو پیش کرسکتے ہیں ۔۔۔۔ چاہے مجہول ہی سہی۔۔۔۔ ہم منظر رہیں گے۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    انسان کو مرضی کا مالک ہی ہونا چاہیے۔۔ جو انسان کے پاس سب سے بڑی دولت ہے وہ اس کی مرضی اس کا اختیار ہی تو ہے۔۔ورنہ ہم بھی فرشتے ہوتے۔
    آپ کے بارے میں جان کر یقین جانیئے بہت خوشی ہوئی اور قوی امید ہے کہ یونہی آپ کو شکایت کا موقع نہیں دےگا اور آپ جیسی مرضی کی مالک شخصیت یونہی ہمسفروں کے کے کارواں میں کبھی میر کارواں بھی بن سکتی ہے۔ سچی بات ہے بھئی مرضی کے مالک لوگ کم ملتے ہیں جو برملا کہتے بھی ہوں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں