1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

تعارف

'میرا تعارف' میں موضوعات آغاز کردہ از زہرہ, ‏جولائی 14, 2016۔

  1. زہرہ

    زہرہ یونہی ہمسفر

    السلام علیکم!
    آپ مجھے زہرہ کہہ سکتے ہیں میں نے پچھلے سال سیاسیات میں ماسٹرز کی ڈگری لینے کے بعد کالج کو بطور معلمہ جوائن کیا آج کل چھٹیوں کے باعث فراغت ہے مشاغل کچھ خاص نہیں کتب کا مطالعہ اور نیٹ سرفنگ :) اردو اور پنجابی ادب سے لگاؤ ہے اردو اور پنجابی کی ترویج و ترقی میں جس حد تک ہو پائے اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں اسی مقصد اور اپنے ذوق کی تسکین کے لیے یہ فورم جوائن کیا ہے ان شاء اللہ آپ سب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا شکریہ :)
     
    تجمل حسین، فائزہ الفت اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    وعلیکم السلام،
    @زہرہ آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھالگا۔ @فائزہ الفت آجائیں آپ اب اکیلی نہیں رہیں۔:)

    مجھے تو سب سے زیادہ اس جملے میں دلچسپی ہے۔
    آپ آتی رہا کیجئے ۔
     
    تجمل حسین، فائزہ الفت اور زہرہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زہرہ

    زہرہ یونہی ہمسفر

    ضرور سر ان شاء اللہ :)
     
    تجمل حسین، فائزہ الفت اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ کو فورم کے استعمال میں کہیں بھی کوئی پریشانی ہو تو جھٹ سے کہیے گا ہم لوگ پٹ سے پریشانی دور کرنے کی کوشش کریں گے۔بہتری کے لئے تجاویز بھی ضرور دیجئے گا۔
     
    زہرہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زہرہ

    زہرہ یونہی ہمسفر

    شکریہ سر فی الحال تو کوئی دقت نہیں ہو رہی کہ میں فورم کے استعمال سے واقف ہوں لیکن پھر بھی کسی قسم کی راہنمائی درکار ہو گی تو ضرور آپ سے رابطہ کروں گی :)
     
    تجمل حسین، فائزہ الفت اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    خوش آمدید زہرہ۔۔۔بہت خوشی ہوئی آپکو یہاں دیکھ کر۔۔۔امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔
     
    زہرہ، تجمل حسین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    اکیلی تو جناب میں پہلے بھی نہیں تھی۔۔۔ :D کوئی نہ کوئی یونہی ہمسفر تو موجود ہوتا ہی ہے ہمراہی کے لیے
     
    زہرہ، تجمل حسین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    مطلب ہمارے کارواں میں درس و تدریس سے تو آپ اکیلی ہی منسلک تھیں ناں اب @زہرہ بھی آپ کے ساتھ ہیں ۔
     
    زہرہ، تجمل حسین اور فائزہ الفت نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    جی شاید عبدالرزاق صاحب بھی ہیں۔۔۔مگر یہ تو بجا ہے کہ صنف نازک میں صرف میں ہی تدریس سے منسلک تھی۔۔۔اب ماشاءاللہ زہرہ آگئی ہیں۔۔۔اور پھر ہم خیال بھی لگتی ہیں @زہرہ۔۔۔ :) خوب گزرے گی۔۔۔
     
    عبدالرزاق قادری، زہرہ اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آں۔۔ @عبدالرزاق قادری صاحب معذرت میں بھول گیا تھا کہ آپ بھی اسی شعبے سے وابستہ ہیں۔
     
    عبدالرزاق قادری، تجمل حسین اور فائزہ الفت نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔
    بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ بھی معلمہ ہیں۔ یونہی کو ایک اور استاد کی راہنمائی ملے گی اور ہمیں بھی آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ یہ اردو زبان و ادب سے لگاؤ ہی تو ہے جو ہم سب سے اکٹھے کیے ہوئے ہے۔ دعا ہے کہ اردو یونہی ترقی کرتی رہے اور ہم سب ایک ساتھ مل کر یونہی ایک دوسرے کا علم بڑھاتے رہیں۔ :)
     
    فائزہ الفت، زہرہ اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زہرہ

    زہرہ یونہی ہمسفر

    بہت شکریہ بہنا سیکھنے سکھانے کا عمل تو تا حیات جاری رہتا ہے :)
     
    تجمل حسین اور فائزہ الفت .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زہرہ

    زہرہ یونہی ہمسفر

    ان شاء اللہ :) ویسے میں تو حال ہی میں اس شعبے سے منسلک ہوئی آپ بہت عرصے سے ہیں سو ہم تو آپ سے راہنمائی چاہیں گے :)
     
    تجمل حسین اور فائزہ الفت .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زہرہ

    زہرہ یونہی ہمسفر

    بہت شکریہ سر :) یقیناً اردو بولنے والے آپس میں ربط اور لگاؤ پاتے ہیں :)
     
    فائزہ الفت، عبدالرزاق قادری اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    خوش آمدےد محترمہ
     
Tags:

اس صفحے کو مشتہر کریں