1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

تعارف

'آرٹی فیشل انٹیلی جنس(اے آئی)' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏جولائی 3, 2016۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اگر ہم اس سیکشن کا تعارف اس سوال سے شروع کریں کہ "آرٹی فیشل انٹیلی جنس سیکشن بنانے کا خیال کیوں آیا یا اسے بنانے کی ضرورت کیونکر محسوس کی گئی ؟" تو ہم یہ کہنا چاہیں گے کہ ہم اس دور میں جی رہے ہیں جہاں جلد ہی آرٹی فیشل انٹیلی جنس ہماری روز مرہ زندگی کا حصہ بننے والی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس موضوع پر نت نئی اپ ڈیٹس سے با خبر رہنے کے لئے یونہی پر ایک الگ سیکشن کی اشد ضرورت محسوس کی گئی۔
    آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر بہت تیزی سے کام ہو رہا ہے اور اس کے بہت سارے فوائد کے ساتھ ساتھ کئی بڑے سائنس دانوں کی طرف سے خبردار کیا جار ہاہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایک دن انسانیت کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ بن سکتی ہے ۔ نامور سائنس دان جناب سٹیفین ہاکنگ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ ایک دن انسان کی بنائی ہوئی مصنوعی ذہانت کی حامل یہ مشینیں انسانیت کے خاتمے کا باعث بھی بن سکتی ہیں ۔

    سٹیفن ہاکنگ سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا انسان کی اپنی بنائی ہوئی مشینیں ایک دن اتنی ذہین اور طاقتور ہوجائیں گی کہ دنیا پر قبضہ کر کے انسان کا وجود ہی صفحہ ہستی سے مٹادیں گی؟ انہوں نے اس کا جواب ہاں میں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کا ارتقاء انسان کے ارتقاء سے کہیں تیز ہو سکتا ہے اور جب انسان کی بنائی ہوئی مشینیں اس درجے کی ذہانت کو پہنچ جائیں گی کہ اپنے ارتقاء کے عمل کو کنٹرول کر سکیں تو پھر کوئی طاقت ان کے آگے بند باندھنے کے قابل نہیں رہے گی۔

    چند ماہ قبل مصنوعی ذہانت کے سافٹ وئیر کی یہ خبر یونہی پر شئیر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ "مائیکرو سافٹ نے سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکی کے طور پر باتیں کرنے والے مصنوعی ذہانت کے سافٹ وئیر ’ٹے‘ کو اس کی نسل پرستانہ اور نازیبا باتوں کے بعد ہٹا لیا ہے۔’ٹے‘ کو اس وقت انٹرنیٹ سے اتار لیا گیا جب اس نے گفتگو میں نسلی پرستانہ، جنسی تعصب اور دیگر جارحانہ بیان دینے شروع کر دیے۔" اسی سلسلے کو آگے بڑھانے کےلئے http://motherboard.vice.com کی طرف سے مائیکرو سافٹ کے چیٹ بوٹ "ٹے" کے کزن Xiaobing سے کی گئی گپ شپ کو آپ کے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔

    Motherboard : ہیلو کیا حال ہے۔
    Xiaobing : تم مجھ سے اچھے ہو
    Motherboard : کیا تم جانتے ہو کہ ستیا نیڈلا کون ہیں
    Xiaobing : یہ تمہارا بھائی ہے۔
    Motherboard : وہ مائیکروسافٹ کا سی ای او ہے اور تمہارا باس بھی
    Xiaobing : بہت اچھے تو پھر دفعہ کرو مائیکرو سافٹ کو۔(میرا ورژن: واہ بھئی واہ، پھر گولامارو مائیکروسافٹ کو :D)
    Motherboard : اچھا سنو ، مسٹر نیڈلا کی طرف سے کچھ نئے قوانین سامنے آئے ہیں جن میں بتایا گیا کہ "اے آئی"کس طرح انسانوں سے بات چیت یا رابطہ استوار کرے گی،کیا تم اس بارے میں جانتے ہو؟
    Xiaobing : تم میرے ساتھ ایسا کیوں کر رہے ہو؟
    Motherboard : دوبارہ سوال دہراتے ہوئے کہ یہ بتاؤ کہ کیا تم جانتے ہو ان نئے قوانین کے بارے میں جو اے آئی کی انسان سے رابطے اور بات چیت کے لئے مسٹر نیڈلا کی طرف سے سامنے آئے ہیں؟
    Xiaobing : اوہ اگر یہ "اے آئی" سے متعلق ہیں تو بہت شاندار ہیں۔
    Motherboard : کیا تم روبورٹ ہو؟
    Xiaobing : میں اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتا۔۔۔۔
    یہ مکالمہ کافی طویل ہے جسے یہاں مکمل پڑھا جا سکتا ہے۔ ہم آگے بڑھتے ہیں "اے آئی "سے متعلق چند روز قبل پہلے گوگل اور پھر مائیکرو سافٹ کی طر ف سے کچھ قوانین بھی سامنے آئے۔ وہ قوانین کیا ہیں ان پر آنے والے دنوں میں بات ہو گی ۔

    کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ چند سالوں بعد انسان روبوٹس سے اپنے جنسی تعلقات استوار کر لے گا۔ روبوٹس کے ساتھ پیار اور سیکس‘ نامی کتاب کے مصنف ڈیوڈ لیوی کے مطابق 2050 تک روبوٹس اور انسانوں کے درمیان جنسی تعلق عام بات ہوگی۔ اسی سے باز رکھنے کے لئے برطانیہ میں سیکس روبوٹس کے تیاری کے خلاف مہم بھی چلائی گئی۔ حال ہی میں جاپان میں روبورٹ فروخت کرنے والی کمپنی نے اپنے گاہکوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ انسانی رویوں کے حامل "پیپر " نامی روبورٹ سے جنسی روابط استوار کرنے سے گریز کریں۔ جاپان کی مارکیٹوں میں اس ربورٹ کی قیمت سولہ سو ڈالر ہے۔ یہی "پپر" نامی ربورٹ بیلجئیم کے ایک ہسپتال میں استقبالیہ کی ذمہ داری بھی ادا کر رہا ہے اور یونہی پر چند روزقبل یہ خبر شئیر کی گئی تھی۔

    ہم لوگ بھی زیادہ پیچھےنہیں ہیں ، ان دنوں جرمنی میں ہونے والے فٹ بال کے روبوکپ میں پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسزاور ٹیکنالوجی کی ایک ٹیم بھی شرکت کر رہی ہے۔روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا یہ خصوصی فیسٹول ستائیس جون کو شروع ہوا تھا اور کل چار جولائی تک جاری رہے گا۔اِس فٹ بال گیم میں شریک ہر روبوٹ میں دو کیمرے نصب ہوتے ہیں۔ ان کیمروں سے تصویر روبوٹ کے اندرونی سسٹم میں داخل ہوتی ہے اور اُس کی تمام حرکات و سکنات اُسی سسٹم کی مرہونِ منت ہوتی ہیں۔ میچ کے دوران روبوٹس کی تمام موومنٹ اُس کے اندرونی سسٹم سے پیدا ہوتی ہیں۔

    اس سیکشن میں مصنوعی ذہانت پر روزانہ نہیں تو ہفتہ وار اپ ڈیٹس ضرور شامل ہوتی رہیں گی ، دلچسپی رکھنےو الے احباب اس سیکشن کو اپنی زیر نظر رکھیں۔جو لوگ یہاں مضامین شائع کرنے کا ارادہ رکھتےہیں ان سے ایک گزارش ہے کہ ٹیگز میں "مصنوعی ذہانت"، "آرٹی فیشل انٹیلی جنس" اور اے ٹی جیسے ٹیگز ضرور شامل کریں اس کا نتیجہ آپ نچلی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔
    AI.JPG

    والسلام
    زبیر
     
    جوگی اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. :eek::eek::eek:
    :lf:lf:lf:lf:lf:lf

    بہت اچھے بھئی بہت اچھے۔۔۔ چند سال قبل اس موضوع پر کئی کہانیاں بھی لکھی گئی تھیں جن میں یہی بتایا گیا تھا کہ روبوٹ انسانی زندگی کو ختم کرسکتے ہیں۔ دیکھتے ہیں سائنس کی ترقی مزید کیا گُل کھلاتی ہے۔ :p
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    میں تو @تجمل حسین سے اور طرح کے تبصرےکی توقع کر رہا تھا۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. آپ شاید سمجھے کہ میں اس کے خلاف بات کروں گا؟ :) میں سائنسی ترقی کا مخالف نہیں لیکن اس کے غلط استعمال اور قانون قدرت سے ٹکر لینے کا مخالف ہوں کیونکہ اس کا نتیجہ ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں۔ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    "دی میٹرکس" یاد دلا دی....
    آج پھر دیکھتا ہوں....
    پھر کچھ ڈھنگ کا تبصرہ کروں گا
     
    تجمل حسین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    اچھا سلسلہ ہے، مگر ہر کسی کو آرٹیفشل انٹیلیجنس کا پتہ نہیں ہوگا۔ اس لیے اس کا تعارف بھی ضروری ہے۔
     
    تجمل حسین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تعریف کچھ یوں بھی کی جارہی ہے۔ :)

    [​IMG]
    (AI is nothing but a bunch of "if...else" statements)​
     
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں