1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

تحریک کا آغاز۔۔

'مسائل' میں موضوعات آغاز کردہ از عماد عاشق, ‏اپریل 6, 2015۔

  1. صباح

    صباح یونہی ہمسفر

    جوگی بھائی اگر آپ سینگیں رکھتے ہیں تو اس پر بھی لے
    سکتے ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے
    ویسے بھی دل ناتواں اتنا بوجھ نہیں اٹھا سکتا:D:p:lf
     
    نیرنگ خیال، عبدالرزاق قادری، بینا اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    :)
     
    عبدالرزاق قادری اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    اچھا جی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    ویسے دل ِ ناتواں کیلئے مقوی معجون ہے۔
    پھر یہ ناتواں رستمِ زماں ہو جائے گا:)
     
    عبدالرزاق قادری، بینا اور صباح نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    بھئی اس تھریڈ کا اصل موضوع کیا تھا
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    موضوع کو چھوڑئیے جناب یہ دیکھیئے کہیں ہم نے اپنے بھائی عماد عاشق کو خفا تو نہیں کر دیا۔۔؟:(
     
    بینا, صباح, عبدالرزاق قادری اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ تعلیم یافتہ بندہ ہے۔ سلیم فطرت۔ ۔ ۔ ایسی چھوٹی موٹی باتوں پہ ناراض ہونے والا لگتا تو نہیں
     
    بینا، صباح، نیرنگ خیال اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی ہاں لگتا تو ایسے ہی ہے لیکن ان کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔۔۔کوئی ہے جو انہیں بتائے اور یہاں لے آئے۔
    :)
     
    بینا، جوگی اور عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    اس ہوسٹل میں سے تلاش کرکے جناب کو کوئی مطلع کر سکتا ہے کیونکہ انہوں نے لکھا تھا،
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    پڑوس میں تو آپ ہی ہیں۔۔:p
     
    جوگی اور عبدالرزاق قادری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    جوگی عبدالرزاق قادری@ زبیر@صباح
    السلام علیکم احباب۔۔۔ پچھلے دنوں امتحانا ت کا اختتام ہوا تو عارضی اقامت گاہ سے گھر کی راہ لی۔ گھر پہنچ کر مصروفیت نے کچھ ایسا گھیرا کہ وقت نہ مل سکا اور الحمد اللہ 4 دن تک ڈٹ کر آرام فرمایا۔ رہی بات موضوع کی، تو میں جلد ہی اس حوالے سے اپنا مؤقف پیش کروں گا تاکہ یہاں پائے جانے والے ابہام کا خاتمہ کیا جاسکے۔
     
    بینا، صباح، زبیر اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال یونہی ہمسفر

    دلچسپ
     
    بینا، صباح، زبیر اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    قبل اس کے، کہ کچھ عرض کیا جائے، اللہ سے دعا ہے کہ وہ مجھے حق بیان کرنے، ہم سب کو حق سن کر اس کو قبول کرنے، اس پر عمل کرنے اور اس پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)۔ یہاں یہ کہنا بھی میں ضروری سمجھوں گا کہ مندجہ ذیل توجیہات میرے ذاتی خیالات ہیں، جن سے ہر کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

    احباب معاملہ کچھ ایسا ہے کہ میں نے بہت مرتبہ یہ نظارہ دیکھا کہ خواتین کو اکثر مقامات پر صرف خواتین ہونے کی بنیاد پر ترجیح دی جاتی ہے۔ میں نے کہیں بھی ایسا ذکر نہیں کیا کہ مرد انتہائی مظلوم ہیں اور حضرات کی طرف سے کبھی کوئی ناانصافی نہیں ہوئی۔ مگر تصویر کا دوسرا رخ صرف اس نیت سے دکھایا کہ اکثر جگہ مرد ذات کے مظالم کی تو بات کی جاتی ہے مگر مردوں کے 'حقوق' کے بارے میں سیر حاصل بات نہیں ہوتی۔ میری تحریک کا مقصد قطعی طور پر بھی ایسا نہیں کہ عورتوں پر تعلیم اور روزگار کے دروازے بند کئے جائیں۔ یقینی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ خواتین کو بھی تعلیم حاصل کرنے اور روزگار کمانے کا حق حاصل ہے۔ میرا مدعا صرف اتنا ہے کہ حدود و قیود متعین کرنا نہایت اہم عمل ہے، اتنا اہم کہ بلا شبہ ملک و قوم کی ترقی کا انحصار اس پر ہوتا ہے۔ میری تحریک کے حوالے سے جو تبصرے میری بہنوں اور بھائیوں نے فرمائے، اس حوالے سے دو ایک باتیں کرنا چاہوں گا اور پھر اصل مدعے کی طرف آؤں گا۔

    میری ایک بہن نے کہا کہ چونکہ لڑکوں کا تعلیم کی طرف رجحان کم ہے، اسی لئے ان کے لئے روزگار کے موقع بھی کم ہیں۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پچھلی ایک دہائی کے تعلیمی نتائج کا اگر جائزہ لیا جائے، تو لڑکیآں ہی سرِ فہرست رہی ہیں، لیکن جناب معاملہ یہ ہے کہ میں بہت سے ایسے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو جانتا ہوں جو اس وجہ سے بیروزگار ہیں کہ ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ ہوتا ہے۔ میری عرض یہ ہے کہ ہر طرح کی ملازمت میں خواتین کا کوٹہ رکھنا خود خواتین کے لئے بھی نقصان دہ ہے ۔ میرے مطابق جہاز اڑانے سے، ریستورانوں اور دوسرے دفاتر میں خوش آمدیدی نوکری کرنے سے، یا سڑکوں پر کھڑے ہوکر ٹریفک کی بے ضابطگیوں کے خلاف چالان کاٹنے سے عورت کے وجود کو خطرہ ہے۔ اگر ایسا ہی معاملہ چلتا رہا تو خوانخواستہ عورت مرد اور عورت کے درمیان کی ایک مخلوق بن جائے گی، جسے اپنا وجود دوبارہ تلاش کرنے میں شاید صدیاں لگ جائیں۔ مزید برآں، نان و نفقہ مرد کی ذمہ داری ہے اور اُسی سے یہ توقع بھی کی جاتی ہے کہ وہ خاندان کا پیٹ پالے، تو روزگار کی بہتر تقسیم بلاشبہ ایک حل طلب امر ہے۔

    پھر میری ایک بہن نے ارشاد فرمایا کہ اگر وہ ڈھیٹ خواتین نہیں اٹھ رہی تھیں تو مرد حضرات کو جگہ خالی کر دینی چاہئے تھی، تاکہ ضعیف حضرات تشریف فرما ہوسکتے۔ معاف فرمائیے گا، آپ کی یہ دلیل کسی طرح بھی میری سمجھ میں نہیں آئی۔ 5 خواتین مردوں والے حصے میں براجمان تھیں اور تین مرد حضرات سخت گرمی میں روزہ کی حالت میں کھڑے تھے۔ اگر کوئی مرد ان 3 لوگوں کو بیٹھنے کی جگہ دے دیتا تو یقینی طور پر یہ ایک قابلِ تحسین عمل ہوتا۔ لیکن میری بہن بات یہ ہے کہ یہ ان خواتین کی ذمہ داری تھی کہ وہ مردوں والے خانے میں نہ بیٹھتیں، بلکہ خواتین والے حصے میں ہی رہتیں۔ وہ خواتین ڈرائیور اور کنڈکٹر کے بار بار کہنے کے باوجود بھی واپس نہیں گئیں۔ اس سلسلے میں گزارش یہ ہے کہ بس میں عورتوں اور مردوں کے لئے تقسیم ملک میں آبادی کی بنیاد پر نہیں، بلکہ سفر کرنے والے لوگوں میں مردوں اور عورتوں کے حساب سے ہوتی ہے۔ عام مشاہدہ یہی ہے کہ مسافر مردوں کی تعداد مسافر عورتوں سے زیادہ ہے۔ اور اگر بالفرض یہ تسلیم کر بھی لیا جائے کہ تقسیم غیر منصفانہ ہے، تو کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ ضعیف روزہ دار افراد کو کھڑا ہونے پر مجبور کیا جائے؟ کیا وہ ضعیف افراد اس تقسیم کے ذمہ دار ہیں؟اس سلسلے میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ اگر کسی جگہ زیادتی مردوں کی طرف سے ہوئی ہے، تو وہ بھی نہایت قابلِ مذمت ہے۔

    پھر ایک بات کی گئی کہ ایک لڑکے کو مار پڑی تو یہ درست ہوا۔ گزارش یہ ہے کہ اس بات کا فیصلہ کس نے کیا کہ وہ لڑکا واقعی قصور وار تھاَ؟ کیا اس بات کا امکان نہیں تھا کہ وہ لڑکا بے قصور تھا؟ معاف کیجئے گا، اگر یہ امر آپ کے نزدیک درست ہے تو پھر سیالکوٹ والے واقعے پر ماتم مت کیجئے، جب دو سگے بھائیوں کو 'مبینہ' جرم کی سزا کے طور پر قتل کر دیا گیا، اور اس واقعے کو بھی مت روئیں، جب ابھی کچھ دن پہلے کچھ سر پھرے عیسائیوں نے مظلوم شہریوں کو زندہ جلادیا تھا۔

    لبِ لباب یہ کہ اگر عورتوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، تو مرد حضرات بھی اکثر جگہ اس زیادتی کا نشانہ بنے ہیں۔ عورتوں کو تعلیم حاصل کرنی چاہئے،مگر یہاں بھی ترجیحات کا تعین ضروری ہے۔ عورتوں کے کام کرنے میں بھی کوئی شرعی عذر مانع نہیں، مگر کام وہ کرنا چاہئے، جس سے خواتین کی ذات اور ان کے وجود کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔ بینا صباح زبیر جوگی عبدالرزاق قادری عمراعظم
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 4, 2015
    بینا، صباح اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. صباح

    صباح یونہی ہمسفر

    عماد عاشق بھائی وعلیکم السلام خوش رہیں اس سے پہلے کہ آپ دوبارہ فرار ہو جائیں ہم آپ کی سب باتوں سے متفق ہو گئے آپ خوش رہیں اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین
     
    بینا, عمراعظم, عماد عاشق اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
     
    صباح اور عماد عاشق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    میں فرارتو کہیں بھی نہیں ہوا تھا۔ سمجھ میں نہیں آرہا کہ 'ہم سب' سے آپ کی کیا مراد ہے؟
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. صباح

    صباح یونہی ہمسفر

    عماد عاشق میں نے ہم سب نہیں بلکہ ۔۔۔۔ ہم آپکی سب باتوں سے ۔۔۔۔ لکھا ہے
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 5, 2015
    عماد عاشق، عمراعظم اور عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. صباح

    صباح یونہی ہمسفر

    عماد عاشق بھائی ۔۔۔۔باقی سب کا اپنا اپنا موقف ہے۔ کسی کا مجھ سے متفق ہونا کوئی ضروری نہیں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 5, 2015
    زبیر, عماد عاشق, عمراعظم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    افہام و تفہیم اور عفو در گزر کے لئے سیرت کی پختگی اور نفس پر قابو پانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ رب ِکریم کا شکر بجا لایا کہ میرے بہن بھائیوں نے یہی راستہ اپنایا۔میری خواہش ہے کہ اس موضوع پر اپنی ناقص رائے کا اظہار بھی کروں ۔انشاء اللہ جونہی فرصت میسر ہوئی ایسا کروں گا۔ آپ سب کا شکریہ۔
     
    نیرنگ خیال، زبیر، صباح اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    چشم ِ ما منتظر است
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 5, 2015
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    یہ تبصرے کل رومن میں نظر آئے تھے۔ آج اردو میں۔ صبح تک فارسی میں ڈھل کر کل شام تک عربی نہ بن جائیں​
     
    صباح نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں