1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

تحریک کا آغاز۔۔

'مسائل' میں موضوعات آغاز کردہ از عماد عاشق, ‏اپریل 6, 2015۔

  1. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ رمضان کے مبارک مہینے میں مجھے لاہور سے اپنے آبائی شہر شیخوپورہ کی طرف عازمِ سفر ہونا تھا۔ میں بس میں سوار ہوا تو ایک منظر دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ ہم سب جانتے ہیں کہ تقریباََ تمام سرکاری بسوں میں مرد و زن کے لئے علیحدہ علیحدہ نشستیں مخصوص ہوتی ہیں۔ مگر مجھے اس روز کچھ اور ہی دیکھنے کو ملا۔ میں نے یہ دیکھا کہ خواتین والا حصہ مکمل بھرا ہوا ہے، اور 5 خواتین ایسی ہیں کہ جو مردانہ حصے میں آکر ڈٹ کر بیٹھی ہوئی ہیں، جبکہ 3 ایسے مرد حضرات ہیں(جن میں سے ایک نہایت ضعیف بھی تھے) جن کو مردانہ حصے میں نشست نہیں ملی، جس کی وجہ صاف ظاہر ہے اور وہ یہ کہ خواتین نے اپنے خواتین ہونے کا 'فائدہ' اٹھایا، جیسا کہ بعد میں ثابت ہوا، جب وہ خواتین کنڈکٹر اور ڈرائیور کے کہنے کے باوجود بھی اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہوئیں۔ آپ سب بخوبی اندازہ فرما سکتے ہیں کہ روزہ رکھ کر دو گھنٹے سفر کرنا ایک ضعیف آدمی کے لئے کتنا 'آسان' ہوتا ہے!

    کچھ عرصہ پہلے ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا تھا، جب ایک لڑکے نے 'مبینہ'طور پر کسی لڑکی کو کچھ کہا، اور جواباََ لڑکی نے اپنے والد اور بھائیوں کو موقعِ واردات پر طلب فرمایا، جنہوں نے ضروری تحقیق فرمائے بغیر اس لڑکے کو ہسپتال پہنچا دیا۔

    کچھ روزقبل ایک اشتہار نظر سے گزرا، جس میں کچھ خالی اسامیوں کی تشہیر فرمائی گئی تھی۔ ساری ضروری معلوبات پڑھنے کے بعد ایک ایسا جملہ میری نظر سے گزرا جس نے ایک بار پھر مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا۔ اس جملے کا سلیس اردو ترجمہ کچھ یوں ہے: 'خواتین امیدواروں کو خصوصاََ ترجیح دی جائے گی'۔۔۔

    کل رات ایک صاحب ملے۔ حضرت کا شمار راقم کے جید اساتذہ میں ہوتا ہے۔ موصوف اعلیٰ تعلیم یافتہ اور انتہائی زیرک انسان ہیں۔ مجھے بتانے لگے کہ میں نے ایک نوکری کے لئے محکمہِ انہار میں درخواست دی۔ انٹرویو کے لئے گیاتو دیکھا کے وہاں کچھ لڑکیاں بھی انٹرویو دینے کے لئے آئی ہوئی ہیں۔ فرماتے ہیں کہ میں دیکھتے ہی سمجھ گیا، کہ یہاں اپنا کام نہیں بننا، اور بعد کے حالات سے یہ ثابت بھی ہوا، کیونکہ کامیاب امیدواران میں ایک بڑی تعداد خواتین کی ہی نکلی۔

    سچی بات یہ ہے کہ مرد حضرات کے ساتھ ہونے والی ان ناانصافیوں سے مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے، اور اسی تکلیف کا ازالہ فرمانے کے لئے میں نے ایک تحریک کی بنیاد ٖڈالی ہے، جس کا نام 'تحریکِ بحالیِِ حقوقِ مرداں ہے۔' کم از کم میں یہ سب زیادتیاں برداشت نہیں کرستا۔ کیا سب لڑکوں کو روزگار مل گیا ہے، جو خواتین کو ترجیح سے نوازا جا رہا ہے؟ اس حقیقت سے بھلا کون انکار فرمائے گا کہ نان و نفقہ کی ذمہ داری مرد کی ہے اور اسی وجہ سے اسے روزگار کی زیادہ ضرورت ہے۔
    یہاں ایک اہم بات عرض کرتا چلوں کہ میں عورتوں کے کام کرنے کا ہرگز مخالف نہیں۔ مگر ترجیحات متیعن فرمانا ایک نہایت اہم عمل ہے۔ اگر آج خواتین وہ کام کرنے لگ جایئں گی جو حقیقتاََ مردوں کو کرنے چاھئیے، تو اس میں عورت کا اپنا بھی نقصان ہے، کیونکہ اگر یہ سلسلہ چل نکلا تو آئندہ آنے والے دور میں عورت عورت نہیں رہے گی، بلکہ اپنے آپ کو مرد اور عورت کے وجود کے درمیان معلق پائے گی۔ لہذٰا اس عزت کا احساس فرمائیں جو اسلام نے آپ کو دی ہے۔ اور ہاں اگر برابر کے حقوق کا مطالبہ ہے تو براہِ کرم برابر کے فرائض ادا فرمانا بھی سیکھ لیں۔
    میری نوزائیدہ تحریک کا مرکزی دفتر جامعہ پنجاب لاہور میں حضرت ابوبکر صدیق (رض) ہال کا کمرہ 121 ہے اور عہدیداران کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں:

    بانی و سرپرستِ اعلیٰ: راقم الحروف
    صدر: زبیر
    نائب صدر: ملک حبیب
    ذمہ دار نشر و اشاعت: عمر اعظم

    فی الحال تمام عہدیداران مرد حضرات ہی ہیں، مگر چونکہ آج کل خواتین کو مردوں کے 'شانہ بشانہ' چلنے کا جنون سوار ہے، تو کوئی بھی معزز خاتون حق کی آواز پر لبیک ارشاد فرماتے ہوئے تحریک کا حصہ بن سکتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ میرا آج کا یہ پیغام بہت سے مردانہ دلوں کی آواز ثابت ہو گا۔ انشاءاللہ​
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 1, 2015
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ان ناانصافیوں کی شکایت مردوں سے ہے یا خواتین سے؟ تحریک کے اغراض و مقاصد بھی بیان کئے جائیں وضاحت سے۔۔باقی سوائے عمراعظم بھائی کے تمام عہد داران فارغ ہی بیٹھیں گے۔:)
     
    نیرنگ خیال، جوگی اور عماد عاشق نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    ناانصافیوں کی شکایت ان تمام لوگوں سے ہے جو غیرضروری او رناجائز طور پر خواتین کو مردوں پر ترجیح دیتے ہیں، اور اس بات کا پرچار کرتے ہیں کہ اسلام نے عورتوں کے حقوق سلب کئے ہیں۔ تحریک کے اغراض و مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:
    1- مردوں کو زیادہ تعداد میں نوکریاں دی جائیں۔
    2- شعبہِ طب کی تعلیم میں خواتین کے داخلے مرد حضرات کی نسبت کم تعداد میں کئے جائیں۔
    3۔ عورتوں کو صرف ان شعبہ جات میں کا م کرنے کی اجازت ہو، جہاں کام کرنے سے ان کی نسوانیت پر اثر نہ پڑے، یعنی عورت کےوجود کو خطرہ نہ ہو۔۔ جیسا کہ طب، نفسیات، درس و تدریس وغیرہ۔ آج کی خاتون لڑاکا طیارے بھی اڑا رہی ہے، جو کم ازکم میری سمجھ سے باہر ہے ۔
     
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ایک سوال کا جواب دیجئے کہ شعبہ طب میں خواتین کے داخلے مردوں کی نسبت کم کیوں ہونے چاہییں جبکہ آپ نے خود ہی عورت کو شعبہ طب خاص کام کرنے کی اجازت دی ہے۔اگر طب میں داخلے کم ہوئے تو پھر عورتیں جہاز تو اڑائیں گی ہی۔۔۔:p
     
    جوگی اور عماد عاشق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    جنابِ عالی سوال آپ کا نہایت ہی عمدہ اور منطقی ہے، اورآپ جیسے ذی شعور مرد سے مجھے ایسے ہی سوا ل کی توقع تھی۔۔۔معاملہ کچھ ایسا ہے جناب کہ ہمارے ملک میں شعبہِ طب کی تعلیم میں زیادہ تر داخلے خواتین کے ہوتے ہیں، مگر بعد میں زیادہ تر خواتین عملی طور پر خاندانی اور ذاتی مسائل کی بنا پر شعبہِ طب سے منسلک نہیں ہو پاتیں،جس کا نقصان بہرحال معاشرے کو ہی ہوتا ہے۔ اسی بنیاد پر تحریک کے اغراض و مقاصد میں یہ نکتہ شامل کیا گیا کہ خواتین کی تعداد نسبتاََ کم کی جائے۔ ایسا ہرگز نہیں کہا گیا کہ خواتین کو داخلہ دیا ہی نہ جائے۔ اگرآج سے پانچ سال بعد یہ رجحان دیکھنے میں آئے کہ خواتین عملی طور پر بھی شعبہِ طب میں آرہی ہیں، تو خواتین کی تعداد میں اضافہ بھی فرمایا جاسکتا ہے۔
     
    نیرنگ خیال، جوگی اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    بھئی اس تحریر نے فدوی کو آپ کا فین ہونے پہ اکسایا۔ اور گرمیوں کی آمد آمد کو جواز بنا کر فین ہونے میں دیر نہ کی۔ کہ آم کے آم گٹھلیوں کے دام۔ ۔ ۔ ۔ :lf
    ویسے اس تحریر کو مزاحیات میں ہونا چاہیے
    حالانکہ ایک خاتون اسےواہیات بھی قرار دے رہی تھیں:p
    جوگی کی جانب سے صاحب ِتحریر کو خوش آمدید نما داد۔ ۔ ۔ :D:lf
     
    نیرنگ خیال، زبیر اور عماد عاشق نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    جزاک اللہ جوگی
    جہاں تک بات مزاحیات کی ہے، تو میرے نزدیک یہ مزاحیات نہیں، بلکہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ رہی بات واہیات ہونے کی، تو خواتین تو اسے واہیات ہی کہیں گی ناں :D
     
    نیرنگ خیال، جوگی اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    مسئلے کی سنجیدگی میں کوئی شک نہیں یار
    اور ہمارے ایک سادہ سے دوست اسی مسئلے سے چند دن پہلے دوچار ہوئے

    تفصیلی روایت عبدالرزاق قادری صاحب کی زبانی
     
    عماد عاشق نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    سید حسنین شاہ نے ایلیمنٹری عربی معلم کے لئے اپلائی کیا۔ ایک محترمہ نے اوپن کوٹہ اور خواتین کے مخصوص کوٹہ میں اکٹھا اپلائی کر دیا۔ اوریہ محترمہ دونوں جانب چوتھے نمبر پر آگئیں۔ وہاڑی ضلع میں صرف چار ، چار نوکریاں تھیں۔ پہلے پہل شاید محترمہ کا ارادہ خواتین کی طرف جانے کا تھا۔ اور اوپن میرٹ میں حسنین صاحب پانچویں نمبر تھے۔ انہیں بلا کر کہہ دیا کہ آپ سلیکٹ ہو چکے ہیں(کیونکہ وہ خاتون والی سیٹ خالی تھی)۔ بعد میں نجانے کیا ہوا ،وہ خاتون ، اوپن کوٹے میں آگئی۔ اور خواتین پانچ بھرتی ہوگئیں۔ مرد حضرات تین۔ حسنین شاہ رہ گیا۔​
     
    زبیر, معظم علی کاظمی, جوگی اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    اب سوچ میرے دوست:D:p:D:cool:
     
    زبیر، عبدالرزاق قادری اور عماد عاشق نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. معظم علی کاظمی

    معظم علی کاظمی یونہی ہمسفر

    بالکل یہی بات میں بھی کچھ عرصہ سے سوچ رہا تھا۔شاید آپ میری بات سے اتفاق نہ کریں، مگر میں عورتوں کی تعلیم کو ضروری نہیں سمجھتا۔ میں آپ کی تحریک کے ساتھ ہوں اور اس کے کسی بھی مقصد سے اختلاف نہیں کرتا۔
    اس کی ایک اور مثال یہ ہے کہ ،جیساکے آپ سب جانتے ہیں، انگلش میں پہلےکسی 'نامعلوم' انسان کےلیے "he" استعمال ہوتاتھا، پھر "he/she" استعمال ہونے لگا ،پھر "she/he" عام ہوا ، اور اب بات "she" تک پہنچ چکی ہے، جسے پڑھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ کیا ہےناانصافی نہیں ہے؟
    (یہ میری پہلی پوسٹ ہے،ویسے)​
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 20, 2015
    زبیر، عماد عاشق اور جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    آ گئے او تے چھا گئےاو
    آپ کی پہلی پوسٹ کو دلی خوش آمدید
    امید ہے آپ کی معیاری پوسٹس پڑھنے کو ملتی رہیں گی
     
    زبیر، عماد عاشق اور معظم علی کاظمی نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. صباح

    صباح یونہی ہمسفر

    مجھے تو یہ سمجھ نہیں آرہا یہ کس قسم کی تحریک ہے نکموں کو مزید نکما بنانے کی اوپن میرٹ میں یہ نہیں آنے کے قابل بھائی عورتوں کی ہی ویکینسی میں ٹرائی کر لو مجھے تو یقین ہے اس میں بھی ان کا کامیاب ہونا مشکل ہے مرد حضرات قابلیت پیدا نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ اہم شعبوں میں ان کو ملازمت دے کر ملک کا بیڑا غرق کر دیں بھائی نے میڈیکل کی تعلیم کا بھی خوب کہا میں خود اس کی چشم دید گواہ ہوں لڑکوں سے میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کا کہو جواب ملتا ہے نہ بھئی اتنی محنت کون کرے تو جناب خود سے تو یہ ڈگریاں آپ کی جھولی میں گرنے سے رہیں مختصراً آپ آس پاس ہی نظر دوڑائیں ہمارے گھروں میں جب بچوں کا امتحان کا نتیجہ آتا ہے
    لڑکیاں فسٹ سیکنڈ آتی ہیں اور لڑکے بس واجبی سے نمبروں سے پاس
    یہ تو بحیثیت قوم ہمارے لے لمحہ فکریہ ہے کیا یہ لڑکے ملک کا مستقبل بننے کے لائق ہیں لڑکوں کو تحریک چلانے کے بجائے اپنے آپ کو بدلنے کی ضرورت ہے آج ہی سے فضول باتوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے تمام لڑکے تعلیم کو اوڑھنا بچھونا بنا لیں مجھے یقین ہے کل آپ کا ہوگا​
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 28, 2015
  15. صباح

    صباح یونہی ہمسفر

    معظم تو زمانہ جاہلیت میں جینا چاہتے ہیں معذرت کے ساتھ معظم ایک مسلمان کی حیثیت سے یہ خیالات آپ پر زیب نہیں دیتے
    ہمارے نبی کریم نے فرمایا
    علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے​
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 28, 2015
    نیرنگ خیال, بینا, جوگی اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. صباح

    صباح یونہی ہمسفر

    بینا نے کہا ہے کہ وه جو مرد حضرات پر خواتین نے ظلم روا رکھے ہوئے ہیں ان پر بھی روشنی ڈال دوں
    سرکاری بس تو خود ہی عورتوں پر ظلم ہے ملک میں آبادی مردوں اور عورتوں کی برابر ہے اور بس میں عورتوں کا پورشن
    لگتا ہے کہ بس صرف مردوں کے لیے بنائی گئی ہے
    اور بھائی نے لڑکے کے لفنگے پن کو مبینہ گفتگو سے تشبیہ دی ایسی حرکت پہ تو پٹائی بنتی ہے
    بھائی آپ کی تو بات ہی خود عورتوں پر ظلم ہے​
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 28, 2015
    نیرنگ خیال، بینا اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    آپ مجھ سے ہر طرح کا اختلاف رکھنے کا حق محفوظ رکھتی ہیں، میرے پاس آپ کے تمام دلائل کےسیر حاصل جوابات موجود ہیں مگر میں اس جگہ کو میدان ِ جنگ نہیں بناناچاہتا۔ لکم دینکم ولی دین۔ صباح
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 28, 2015
    صباح، جوگی اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. صباح

    صباح یونہی ہمسفر

    بھائی عماد میرا مقصد بھی تنقید برائے تنقید نہیں ہے میں دل کی گہرائیوں سے چاہتی ہوں کہ لڑکے تعلیم کے میدان میں آگے آئیں خصوصاً میڈیکل میں کیونکہ ہارٹ اور برین سرجری لڑکیوں کے بس کی بات نہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ
    ہمارے ملک کا مستقبل اپنے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے کوئی جدوجہد نہیں کرنا چاہتے لڑکوں میں تعلیم سے دلچسپی
    ختم ہوتی جارہی ہے​
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 28, 2015
    نیرنگ خیال, بینا, جوگی اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    تعلیم کی طرف رجحان نہ ہونا اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم دو الگ الگ مسائل ہیں۔ بہتر ہوگا اگر آپ میری تحریک کی اصل روح کو سمجھنے کی کوشش فرمائیں۔ بہرحال میں کسی طرح کی بحث نہیں کرنا چاہتا۔ آپ کا اپنا ایک نقطہِ نگاہ ہے جس کو میں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ صباح
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 28, 2015
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    صباح تعلیم کی طرف رجحان نہ ہونا اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم دو الگ الگ مسائل ہیں۔ بہتر ہوگا اگر آپ میری تحریک کی اصل روح کو سمجھنے کی کوشش فرمائیں۔ بہرحال میں کسی طرح کی بحث نہیں کرنا چاہتا۔ آپ کا اپنا ایک نقطہِ نگاہ ہے جس کو میں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
     
    جوگی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں