1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

تجھ سا کوئی نہیں ۔۔ تجھ سا کوئی نہیں

'گلستانِ عقیدت' میں موضوعات آغاز کردہ از عماد عاشق, ‏مئی 9, 2015۔

  1. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    اے رسول امیں ًخاتم المرسلیں ً تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں
    ہے عقیدہ یہ اپنا بہ صدق و یقیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں

    دست قدرت نے ایسا بنایا تجھے جملہ اوصاف سے خود سجایا تجھے
    اے ازل کے حسیں اے ابد کے حسیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں

    بزم کونین پہلے سجائی گئی پھر تیری ذات منظر پہ لائی گئی
    سید الاولیں ًسید الا آخریں ًتجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں

    ترا سکّہ رواں کل جہاں میں ہوا اس زمیں میں ہوا آسمان میں ہوا
    کیا عرب کیا عجم سب ہے زیر نگیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں

    تیرے انداز میں وسعتیں فرش کی تیری پرواز میں رفعتیں عرش کی
    تیرے انفاس میں خلد کی یاسمیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں

    سدرت ا لمنتہی رہ گزر میں تیری قاب قوسین گرد سفر میں تیری
    تو ہے حق کے قریں حق ہے تیرے قریں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں

    کہکشاں ضو ترے سرمدی تاج کی زلف تاباں حسیں رات معراج کی
    لیلت ا لقدر تیری منور جبیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں

    مصطفیٰ ًمجتبیًٰ تیری مدح و ثنا میرے بس میں نہیں دسترس میں نہیں
    دل کو ہمت نہیں لب کو یارا نہیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں

    کوئی بتلا یے کیسے سراپا لکھوں کوئی ہے وہ کہ میں جس کو تجھ سا کہوں
    توبہ توبہ نہیں کوئی تجھ سا نہیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں

    چار یاروں کی شان جلی ہے بھلی ہیں یہ صدیق فاروق عثمان علی(رض)
    شاہد عدل ہیں یہ تیرے جانشیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں

    اے سراپا نفیس انفس دوجہاں سرور دلبراں دلبر عاشقاں
    ڈھونڈتی ہے تجھے میری جان حزیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں
     
    بینا, عمراعظم, جوگی اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

  3. ملک حبیب

    ملک حبیب یونہی ایڈیٹر

    سید انور حُسین نفیس الحُسینی دیوبندی صاحب آف سیالکوٹ کا کلام ہے ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت کہا ہے وہ ایک بہت بڑے عالم، خطاط اور خوبصورت لہجے کے شاعر تھے اللہ غریق رحمت کرے آمین
     
    جوگی اور عماد عاشق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

  5. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    سبحان اللہ
    بارک اللہ
    جزاک اللہ @عماد عاشق
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں