1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

تبصرہ جات فہم مضامین قرآن (رمضان المبارک)

'مذاہب' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏جون 11, 2016۔

  1. بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
    اس ماہِ رمضان المبارک میں ’’فہم مضامینِ قرآن (رمضان المبارک)‘‘ سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس میں سرفراز محمد بھٹی صاحب کی کتاب ’’فہم مضامینِ قرآن‘‘ سے روزانہ کی بنیاد پر صفحات شامل کیے جارہے ہیں۔ یہ دھاگہ بھی اسی سلسلے میں کھولا گیا ہے تاکہ اس کے متعلق تمام تر تبصرے اس دھاگہ میں کیے جائیں۔ اس طرح درج بالا لڑی میں سلسلہ تسلسل سے چلتا رہے گا اور تعطل کا شکار نہ ہوگا۔ اس طرح پڑھنے والے کو بھی آسانی ہوگی اور وہ ایک ہی لڑی میں تسلسل سے پڑھتا چلا جائے گا۔
    اگر آپ کو سلسلہ پسند آئے یا اسے مزید بہتر بنانے کے متعلق کوئی رائے دینا چاہیں تو اس دھاگے میں اپنی رائے تحریر کریں۔
    والسلام
    طالب دعا: @تجمل حسین
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ @تجمل حسین بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پسندیدگی ک لیے شکریہ۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    پہلے ابتدائیہ اور سورۃ فاتحہ کے مفہوم تک پڑھا تھا انشاء اللہ باقی کل پڑھوں گا ۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. آٹھ رمضان المبارک تک مفہوم پوسٹ کردیا ہے۔ آج رات چونکہ نو (9) رمضان المبارک کی تراویح پڑھائی جائے گی اس لیے ان شاءاللہ آج ہی نو رمضان المبارک کا حصہ بھی پوسٹ کردوں گا۔ کل سے پھر باقاعدگی کے ساتھ روزانہ ایک دن کا حصہ پوسٹ کرتا رہوں گا۔ اتوار کو چھٹی کی وجہ سے ہفتہ والے دن ہی اتوار اور پیر کے حصہ جات پوسٹ کردیا کروں گا تاکہ کسی ساتھی کو مشکل پیش نہ آئے۔
    :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. آمین۔
     
  8. نو (9) رمضان المبارک کا حصہ بھی شامل کردیا ہے۔ یونہی ہمسفران آج تراویح پڑھنے کے لیے جانے سے قبل ایک بار مطالعہ کرلیں تو یقیناً تراویح پڑھنے کا لطف دوبالا ہوجائے گا۔ کیونکہ جب انسان کو معلوم ہوکہ وہ کیا سن رہا ہے یا اس کا مطلب کیا ہے تو توجہ خود بخود اس جانب مبذول ہوجاتی ہے۔
    :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ۔
     
  10. السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
    کیسے ہیں دوستو؟ امید ہے بخیریت ہوں گے۔
    فہم مضامین قرآن کے سلسلہ میں درمیان میں دو دن ذاتی مصروفیت اور کچھ یاد نہ رہنے کی وجہ سے بے قاعدگی ہوگئی جس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔ آج میں نے سولہ رمضان المبارک تک مفہوم شامل کردیا ہے۔ اب سے کوشش رہے گی کہ ایک دو دن کی تراویح کے دوران ہونے والی تلاوت قرآن پاک کا مفہوم اضافی طور پر موجود رہے تاکہ اگر کسی وجہ سے میری بے قاعدگی ہو تو بھی آپ دوستوں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

    والسلام
    :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ۔۔
    ویسے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، مجھ سمیت باقی ہمسفر کافی پیچھے ہیں۔ آپ بس یہ سلسلہ جاری رکھیئے۔ ہم پیچھے سہی لیکن چل ضرور رہے ہیں۔:)
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    @تجمل حسین بہت بہترین اور عمدہ سلسلہ شروع کیا ہے۔
    اس سے قرآنی آیات کے مفہوم و مقصود کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی ان شاءاللہ۔
    جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. جی بالکل۔ اس کا مقصد بھی یہی ہے۔ چونکہ عام طور پر ہم وقت کی کمی کی وجہ سے مکمل قرآن پاک کا ترجمہ نہیں پڑھ سکتے اور سستی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس لیے مختصر مفہوم لکھا گیا ہے تاکہ کچھ نہ کچھ مطلب سمجھ میں آجائے۔ مزید بقول مصنف ”اس میں تشنگی ہے تاکہ قاری کو جب تشنگی کا احساس ہو تو وہ مکمل ترجمہ پڑھے اور بالکل درست طور پر بات کو سمجھ سکے۔“ یعنی کہ یہ اصل میں ترجمہ پڑھنے کی طرف مائل کرنے کا ایک احسن طریقہ ہے۔
    :)
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. الحمدللہ۔ یہ سلسلہ مکمل ہوا۔ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @تجمل حسین مبارک ہو۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. بہت شکریہ۔ خیر مبارک جناب۔ :)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں