1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

بیٹیاں پھول ہیں،،،،

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏مارچ 8, 2017۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    بیٹیاں پھول ہیں۔۔۔محمود شام
    پھُول جب شاخ سے کٹتا ہے،بِکھر جاتا ہے
    پتّیاں سُوکھتی ہیں، ٹُوٹ کے اُڑ جاتی ہیں
    بیٹیاں پھُول ہیں
    ماں باپ کی شاخوں پہ جنم لیتی ہیں
    ماں کی آنکھوں کی چمک بنتی ہیں
    باپ کے دِل کا سکوں ہوتی ہیں
    گھر کو جنت سا بنا دیتی ہیں
    ہر قدم پیار بِچھا دیتی ہیں
    جب بِچھڑنے کی گھڑی آتی ہے
    غم کے رنگوں میں خُوشی آتی ہے
    ایک گھر میں اُترتی ہے اُداسی لیکن
    دُوسرے گھر کے سنورنے کا یقیں ہوتا تھا
    بیٹیاں پھُول ہیں
    ایک شاخ سے کٹتی ہیں مگر
    سُوکھتی ہیں نہ ٹُوٹتی ہیں
    اک نئی شاخ پہ کچھ اور نئے پُھول
    کھِلا دیتی ہیں

     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    خوبصورت شراکت۔ @بینا جی
    بیٹیاں یقینا" پھول جیسی ہوتی ہیں۔جس آنگن میں بھی ہوں شادابی اور خوشبو کا احساس دلاتی ہیں۔ اللہ سب بیٹیوں کو خوش و خرم رکھے ۔آمین
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بڑا مشکل مراحل سے گزر کر بھی ثابت قدم رہنا بیٹیوں کا ہی خاصہ ہے۔ @بینا جی اتنی پیاری باتیں شریک یونہی کرنے کے لئے آپ کا شکریہ
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    لیکن یہ @بینا جی ۔۔ کھو کہاں جاتی ہیں؟؟
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @بینا جی آجائیے ۔۔۔:)
     
    بینا اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    آپکی آواز اُن تک پہنچی نہیں @زبیر بھائی۔۔ ذرا زور سے آواز دیں۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    جی بالکل درست بات ہے عمر بھائی۔
    آمین ثم آمین
     
  8. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    واہ ! @زبیر بھائی آپ کی آواز میں جادو ہے۔۔۔۔ @بینا جی تشریف لے آئی ہیں۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    یقینا بیٹیاں ہی والدین کی غمگسار ہوتی ہیں ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ بیٹے والدین سے محبت نہیں کرتے ، بلکہ یہ ہے کہ بیٹے محبت کے اظہار میں ہچکچاتے ہیں لیکن بیٹیاں جذباتی انداز سے محبت کا کھل کر اظہار کرتی ہیں۔
    کلام کی پسندیدگی کے لئے @عمراعظم بھائی @زبیر کا بہت شکریہ۔
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    منتظم صاحب اور ایڈیٹر صاحب ۔۔۔ نکمی "مدیر" حاضر ہے :)
     
  11. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    :lf:lf
     
  12. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    آپ کی بات سے اختلاف کی گنجائش نہیں ہے محترمہ @بینا
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    :):)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں