1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

بیماری کی پہلی سٹیج ذہنی سطح ہوتی ہے

'طب و صحت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد یاسرکمال, ‏مئی 13, 2017۔

  1. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    ہومیو پیتھی میں ایک تصور ہے کہ ہر بیماری کا آغاز ذہن سے ہوتا ہے۔

    مطلب بیماری کی پہلی سٹیج ذہنی سطح ہوتی ہے اور اسی سٹیج پر بیماری کا علاج بہت آسان ہوتا ہےکیوں کہ اس وقت بیماری اپنی جڑیں پھیلا نہیں چکی ہوتی اور اُس وقت بیماری کا خاتمہ بہت آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔اسی ابتدائی سٹیج پر اگر ہومیو ڈاکٹر سے مل لیا جائے تو اکثر اوقات دوا(ہومیو دوا) کی صرف ایک خوراک ہی شفا یاب کرا دیتی ہے۔

    اکثرایسا ہوتا ہے کہ ہمیں کوئی مسئلہ محسوس ہورہا ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہم ٹھیک ٹھاک پریشان بھی ہوتے ہیں مگر جب ہم ایلوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ کرتے ہیں تو وہ چیک۔اپ کے بعدکہتے ہیں کہ بھئی آپ کو کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ آپ خواہ مخواہ وہم کر رہے ہیں۔لیب ٹیسٹ بھی صحیح آرہے ہوتے ہیں۔مریض بھی اپنا سا منہ لے کر واپس آجاتا ہے۔حالانکہ ایسے مواقع پر ہومیو پیتھی سے لازمی رجوع کرنا چاہئے۔

    ایسا کیوں ہوتا ہے؟؟ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ ایلو پیتھی مرض کوصرف اس وقت ہی مرض سمجھتی ہے جب وہ جسم میں نظر بھی آجائے۔اس سٹیج(ذہنی سطح پر) پر ایلوپیتھی مرض کو مرض سمجھتی ہی نہیں۔ یعنی مرض ذہن کے بعدجب جسم کو بھی متاثر کر جائے تب ایلوپیتھی کہتی ہے کہ ہاں! اب آپ واقعی بیمار ہیں۔اب آپ کا علاج شروع کیا جاسکتا ہے۔

    یعنی جب مرض ابتدائی مراحل میں تھا تو اس وقت علاج شروع کیا نہ گیا بلکہ انتظار کیاجاتا ہے کہ کب مرض اپنی جڑیں جسم میں مضبوط کرتاہے۔

    کیا آپ یا آپ کےجاننے والوں کو کبھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑاہےجب ہر چیز آپ کو صحت مند ظاہر کر رہی ہو مگر آپ کو لگ رہا ہو کہ کہیں نہ کہیں کوئی گڑ بڑ ضرور ہے۔
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اس طرح کے تو بہت سارے واقعات ہمیں اردو گرد نظر آتے ہیں بلکہ زیادہ تر لوگ ذہنی تکالیف کا ہی شکار ہیں آج کے دور میں۔
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    اور ایلوپیتھی ان کو سکون آور ادویات ہی کھلا رہی ہے جو کہ شائد عارضی علاج ہے یا شائد علاج ہے ہی نہیں۔
     
  4. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    بہت خوب @محمد یاسرکمال صاحب۔۔۔۔ آپ کی باتوں سے سو فیصد متفق ہوں ۔ ان شا اللہ جلد فیڈبیک دوں گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں