1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

بہترین، خوبصورت، سبق آموز باتیں

'حاصل ِ مطالعہ' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏مئی 8, 2016۔

  1. کبھی کبھی کچھ ایسا پڑھا جاتا ہے کہ جسے دوسروں کے شیئر کرنے کو بے اختیار دل کرتا ہے اور بات اتنی چھوٹی سی ہوتی ہے کہ الگ دھاگہ بنانا اچھا نہیں لگتا لیکن بات بہت خوبصورت ہوتی ہے۔ ایسی ہی باتوں کے لیے یہ دھاگہ شروع کررہا ہوں۔ اگر ایسا کوئی دھاگہ پہلے سے موجود ہو تو معذرت اور اگر پہلے سے دھاگہ موجود نہ ہو تو اس میں ایسی باتیں شریک کیجئے۔ خواہ کسی ناول/کتاب سے پڑھی ہو، موبائل پیغام میں پڑھی ہو یا پھر کسی فلم / ڈرامہ میں سنی ہو۔ بے شک کوئی حوالہ نہ بھی ہو تب بھی چلے گا۔ :)
     
    محمد یاسرکمال، زبیر اور بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. جب تم پر کوئی سختی آجائے تو اپنے دوستوں سے ذکر کیا کرو کیونکہ اس کے 4 نتائج نکلیں گے۔
    1۔ یا اپنے ذمہ لے گا۔
    2۔ یا مدد دے گا۔
    3۔ یا مشورے سے رہنمائی کرے گا۔
    4۔ یا پھر دعا کرے گا۔
    :)
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. کوشش کرو کہ زندگی کا ہر لمحہ اچھے سے اچھا گزرے۔
    کیونکہ
    زندگی نہیں رہتی لیکن اچھی یادیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔
    :)
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کبھی کبھی بہت سی باتیں جو ہم سنجیدگی سے نہیں کرپاتے ۔۔۔۔ مذاق ہی مذاق میں لپیٹ کر بہت آرام سے کرجاتے ہیں ۔:)
     
    تجمل حسین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ہاتھ سے پھینکا پتھر 100 فٹ دور جاتا ہے۔
    بندوق سے نکلی گولی 1000 فٹ دور جاتی ہے۔
    توپ کا گولہ شاید 5 میل دور تک جاتا ہے۔
    لیکن !!۔۔
    ایک غریب کو دیا روٹی کا ٹکڑا ۔۔۔ جنت کے دروازے تک جاتا ہے۔
    :)
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ”اتنا خطرناک مشن سرانجام دینے کے باوجود محض ایک میڈل دیا جارہا ہے وہ بھی بند کمرے میں۔ جو کہ تقریب کے بعد مجھ سے واپس لے لیا جائے گا۔ اور ہماری عوام کو معلوم ہی نہیں کہ میں نے کس طرح اپنی جان خطرے میں ڈالی۔“

    اس موقع پر چیف نے ایک بہترین جملہ کہا تھا:
    ”اگر تالیاں سننا ہوتی تو ہم سرکس جوائن کرتے نہ کہ انٹیلی جنس“۔
    :)
     
    محمد یاسرکمال، بینا اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    جس کی عبادت منظور ہوئی ہو، وہ سب کے لئے رحم مانگے گا۔

    واصف علی واصف
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ٭٭٭ایک مختصر افسانہ٭٭٭
    اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والا عیسائی مزدور انتہائی بے چارگی سے اپنی بیوی سے کہنے لگا۔ ”دیکھ پریشان نہ ہو، مسلمانوں کا یہ مقدس مہینہ گزر جانے دے ساری چیزیں پھر سے سستی ہوجائیں گی۔
    :(

    ماخذ
     
    علی مجتبیٰ اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    یہ واقعہ حقیقی ہے۔
    چند دن قبل صبح تقریبا" پانچ بجے جب میں گھر سے باہر واک کے لئے نکلا تو بظاہر مزدور شخص نے جس کی عمر چالیس سال سے زیادہ ہو گی مجھ سے ایک سوال کیا۔ میں نے اپنے طور پر اُسے جوب دے کر مطمعن کر دیا ،لیکن خود میں درجنوں سوالوں میں گھِر گیا۔ سوال ذیل میں درج کر رہا ہوں۔آپ سے درخواست ہے کہ آپ بھی اپنے طور پر جواب دینے کی کوشش کریں۔شکریہ
    سوال ۔۔۔۔ سر میں کلمہ گو ہوں۔۔۔مسلمان ہوں تو کیا میں اچھا انسان بھی ہوں؟؟؟؟
     
    تجمل حسین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    یہی تو بننا ہے۔۔ انسان ہی تو بننا ہے۔
     
    عمراعظم اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    ایک تلخ حقیقت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں