1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

بنگلا دیش نے سُپر ٹین کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

'کھیل اور کھلاڑی' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏مارچ 13, 2016۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    بنگلہ دیش نے ورلڈ ٹی20 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
    تمیم اقبال نے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پہلی سنچری سکور کی
    بھارت میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اتوار کو کھیلے میچ میں بنگلہ دیش نے عمان کو 54 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹی20 کے سپر 10 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔


    ورلڈ ٹی 20 کے سپر 10 مرحلے میں بنگلہ دیش کا مقابلہ اب پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے ساتھ ہوگا۔

    میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
    دھرم شالہ میں کھیلے جانے والے اس میچ کے دو بار بارش سے متاثر ہونے کے بعد عمان کو 12 اوورز میں 120 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔

    جس کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 12 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز ہی بنا سکی۔

    اس سے قبل عمان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

    تمیم اقبال نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پانچ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر ناقابل شکست 103 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز صابر رحمان تھے جنھوں نے تمیم اقبال کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 97 رنز بنائے۔ وہ پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    عمان نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دی تھی
    سومیا سرکار آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جو 12 رنز بنانے کے بعد اجے لالچیتا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    عمان اور بنگلہ دیش میں سے جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے سپر 10 راؤنڈ میں جگہ بنا لے گی۔

    اس وقت گروپ اے کی ان دونوں ٹیموں کو تین، تین پوائنٹس حاصل ہیں۔

    بنگلہ دیش نے اپنے پہلے میچ میں ہالینڈ کو جبکہ عمان نے آئرلینڈ کو شکست دی تھی اور دونوں ہی ٹیموں کا ایک، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جا سکا تھا۔

    دوسری جانب گروپ بی سے افغانستان کی ٹیم پہلے ہی زمبابوے کو شکست دے کر ورلڈ ٹی20 کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں