1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

بلو ویلویل مزید ڈسکسن تحریر وقار عظیم

'متفرق' میں موضوعات آغاز کردہ از علی مجتبیٰ, ‏ستمبر 11, 2017۔

  1. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    بلو ویلویل مزید ڈسکسن
    تحریر وقار عظیم
    فیس بک یا سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرنے والے بلیو وہیل کے بارے بہت کچھ پڑھ چکے ہوں گے۔۔یقینا یہ باتیں انھوں نے سوشل میڈیا سائٹس پر مختلف پیجز یا بلاگز سے پڑھی ہوں گی۔۔۔کہیں سے ایک بات پڑھ لی کہیں سے ایک واقعہ پڑھ لیا۔۔لیکن چونکہ یہ معلومات ایک جگہ طریقے سے مہیا نہیں کی گئیں ا سلیے بہت سے لوگوں کے پاس بہت سے سوالات ہیں۔،میں کوشش کروں گا کہ اس مختصر سے تحریر میں وہ جوابات دینے کی کوشش کروں۔۔بلیو وہیل ایک قاتلانہ گیم ہے۔۔جس میں کھیلنے والے سے پہلے اس کے نام، والدین کے نام، گھر کے ایڈریس،روزہ مردہ زندگی کی عادات، میوزک کون سا پسند ہے، کیسی موویز پسند ہیں، کیا کھانا پسند ہے سمیت ہر قسم کی معلومات لی جاتی ہیں۔۔اس کے بعد اسے ہلکے پھلکے ٹاسک دیے جاتے ہیں جو بہت آسان اور فن ہوتے ہیں جیسا کہ گرما گرم کافی دو گھونٹ میں پی جانا۔۔صبح چار بجے اٹھنا، رات کو اکیلے میں ڈراونی فلم دیکھنا وغیرہ وغیرہ۔۔آہستہ آہستہ یہ ٹاسک خطرناک ہوتے جاتے ہیں جیسا کہ بلیڈ سے اپنے بازو پر ایک کٹ لگانا، لائیو کیمرہ چلا کر بلیڈ سے اپنی ران پر یس لکھنا، کسی اونچی عمارت پر سے ٹانگیں لٹکا کر بیٹھنا۔۔۔اس کے بعد آخری ٹاسک میں آپ کو خود کشی کرنے کا کہا جاتا ہے۔۔دنیا بھر میں اب تک بیس ممالک کے ڈیڑھ سو سے زیادہ لوگ اس گیم کی وجہ سے خود کشی کر چکے ہیں۔۔پہلا سوال
    کیا یہ موبائل گیم ہے؟
    یہ موبائل یا لیپ ٹاپ کمپیوٹر گیم نہیں ہے۔۔یہ ایک نیٹ ورک ہے ۔۔ڈارک ویب ورلڈ کے بارے میں آپ کو بتا چکا ہوں جو کہ انٹرنیٹ پر جرائم کی دنیا ہے۔۔وہاں پر بیٹھے کچھ لوگ یہ نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔۔وہ اپنے آسان آسان سادہ سے ٹاسک دکھا کر لوگوں کو خاص کر ٹین ایجز کو بہلاتے ہیں کہ بلیو وہیل کھیلی جائے۔۔اسے بطور فن شروع کیا جاتا ہے لیکن آہستہ آہستہ احساس ہو جاتا ہے کہ ہم دلدل میں پھنس چکے ہیں۔۔دوسرا سوال
    تو موبائل پر جو ایپ اسٹور یا گوگل پلے اسٹور میں بلیو وہیل نام کی گیمز ہیں وہ کیا ہیں؟
    اصلی بلیو وہیل کا چرچا سن کر ڈیویلپرز اس نام کو کیش کروا رہے ہیں۔۔اسمارٹ فونز کے دور میں ہر شخص یہی سوچ رہا کہ یہ موبائل گیم ہو گی لہذا تجسس یا شوق کے مارے وہ ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور کی جانب بھاگتے ہیں بلیو وہیل کے نام سے جو گیم ملے ڈاون لوڈ کر لیتے ہیں۔۔ لیکن وہ حقیقی بلیو وہیل نہیں ہے جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں بلیو وہیل نیٹ ورک ہے۔۔ایک سنڈیکیٹ یا مجرمانہ گروپ کی کارستانی ہے جو کہ اپنے ٹارگٹس کو سوشل میڈیا سائٹس سے گھیرتے ہیں یا ان کا ٹارگٹ خود ڈارک ویب میں ان کے پاس جا پھنستا ہے۔۔تیسرا سوال
    کوئی کیسے خود کشی کر سکتا ہے؟
    آپ ایک ٹین ایجر کے دماغ سے سوچیں جس کی عمر چودہ سے اٹھارہ سال ہے۔۔بلیو وہیل کے شروع میں اس سے ایسے کام کروائے گئے ہیں جو اگر اس کے والدین کو علم ہوں تو اس کے لیے مشکل کھڑی ہو سکتی ہے جیسا کہ رات کو اکیلے ڈراونی فلم دیکھنا، بلیڈ کا استعمال، اونچی عمارت پر بیٹھنا وغیرہ وغیرہ۔۔خود کشی کے لیے پش کرنے کی سب سے بڑی وجہ بلیک مینگ ہے،،،ان کے پاس آپ کے والدین کی ساری انفارمیشن تو ہوتی ہے جو آپ دے چکے ہوتے ہو آپ کو بلیک کر کے ڈرا دھمکا کر آپ سے خود کشی تک کا ارتکاب کروانے کی کوشش کی جاتی ہے۔۔
    دوسری بڑی وجہ نفسیاتی طور پر آپ کا تباہ ہو جانا ہے۔۔۔بلیو وہیل میں کل پچاس دنوں میں پچاس چلینجز ہوتے ہیں۔۔آخری اور پچاسواں چلینج خود کشی کا ہوتا ہے۔۔پچاسویں چلینج سے پہلے آپ کو مختلف چلینجز سے گزار گزار کر نفسیاتی طور پر اتنا ڈسٹرب اور تباہ کر دیا گیا ہوتا ہے کہ آپ کا ذہن مکمل طور پر مزاحمت کے قابل نہیں رہتا۔۔۔
    تیسری بڑی وجہ ڈر
    جیسا کہ بھارت میں کل ایک لڑکی نے دوسری بار خود کشی کی کوشش کی اسے بچایا گیا تو اس نے ایک ہی رٹ لگائے رکھی کہ مجھے مر جانے دو اگر میں نہ مری تو وہ میرے والدہ کو مار دیں گے۔۔والدین یا کسی پیارے کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر ایسا کام کروایا جاتا ہے۔۔چوتھا سوال
    آخر کیوں؟
    سب سے بڑا اور اہم سوال ہے کہ آخر کیوں ایسا کیا جا رہا ہے ان کو کیا فائدہ ہے؟
    کچھ جرائم فائدہ نقصان کے لیے نہیں ہوتے یہ کسی پاگل یا نفسیاتی مریض کی ذہن کی کارستانی ہوتے ہیں۔۔حالیہ ایک ہفتے میں بلیو وہیل کے چرچہ کے بعد کل پہلی بار اس نیٹ ورک کے ایک شخص نے پیغام دیا ہے کہ وہ دنیا سے بے کار اور کچرا لوگوں کو کم کر رہا ہے۔۔اور کچھ نہیں۔۔۔بلیو وہیل کے بارے اگر آپ کے پاس مزید سوالات ہیں تو ضرور پوچھیے گا۔۔۔
     
  2. Pakistani

    Pakistani یونہی ہمسفر

    اچھی تحریر ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں