1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

بلند فشار خون میں مبتلا افراد کیلئے خوشخبری

'طب و صحت' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏دسمبر 20, 2013۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کھانے سے ہائی بلڈ پریشر پر بہت حد تک کنٹرول ہوجاتا ہے تو بار بار فشار خون بلند ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ۔
    امریکا میں دل کے امراض پر ہونے والی تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ باقاعدگی سے دہی کھانے والوں کی اکثریت ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رہتی ہے ۔
    طبی ماہرین کا کہنا ہے کم کیلوریز پر مشتمل دہی کھانے سے دوران خون پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
    خاص طور پر چالیس سال کی عمر کے بعد دہی کھانا صحت کے لیے بے حدمفید ہے ۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بہت خوب، اچھی خبر ہے لیکن جہاں لوگوں کو لو فیٹ دہی میسر نہ ہو وہ کیسے عام دہی کو لو فیٹ بنائیں.
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    بازار میں دستیاب دہی ہئ لو فیٹ ہو گی.... کیونکہ اس دودھ میں سے کریم اور چکنائی پہلے ہی نکال لی جاتی ہے.
    گھریلو دہی ، خاص طور پر دیہاتوں میں جو دہی ہوتی ہے وہ ہائی فیٹ دہی کہلائی جا سکتی ہے
    لیکن خدا کی قدرت کہ ہم پینڈو لوگ کبھی ہائی لو فیٹ کے جھانسے میں آتے ہی نہیں
    :(|)
     
    عزیزامین اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    سر میں نے کہا تها جہاں لوگوں کو لو فیٹ دہی میسر نہ ہو مطلب بازار میں نہ ملتی ہو وہاں عام دہی کے ساتھ ایسا کیا کیا جائے یا دہی جمانے سے پہلے دودھ کے ساتھ کیا کیا جائے کہ لو فیٹ دہی بنے.
    اگر پینڈو لوگ ہائی لو فیٹ کے جھانسے میں نہیں آتے تو پهر یہ کھانے کا نسخہ ان کے لئے بےکار بلکہ خطرناک ہو سکتا ہے.
     
    محمد یاسرکمال اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    سرکار آپ نے بھی ہائی ، لو کو دل پر لے لیا۔۔۔۔
    جبکہ طب میں دہی اور دہی سے بنی لسی کا استعمال انسانی جسم کی قوتِ مدافعت بڑھانے میں اکسیر مانے جاتے ہیں
    انسانی جسم میں خلیوں کی توڑ پھوڑ کا عمل دہی کے مستقل استعمال سے نہایت ہی سست ہو جاتا ہے۔
    لوگ کہتے ہیں کہ دہی اور لسی کا استعمال عمر بڑھاتا ہے۔ عمر نہ گھٹتی ہے نہ بڑھتی ہے۔ البتہ دہی اور لسی کا استعمال بڑھاپے اور اس کے مضر اثرات سے انسان کو دور رکھتے ہیں ۔ اس وجہ سے محسوس ہوتا ہے کہ انسان زیادہ عرصہ تک جی گیا۔

    اگر پھر بھی آپ کا وہم نہیں گیا، تو گھر میں بنی دہی جس برتن میں بنائی جائے ۔ دہی جمنے کے بعد اس کے اوپر بالائی کی ایک موٹی سی تہہ بنی ملے گی۔ یہ موٹی سی تہہ وہمی لوگ الگ کر کے بقیہ دہی کو بے فکری سے استعمال میں لا سکتے ہیں۔
    کیونکہ دہی میں موجود تمام فیٹس اور چکنائیاں بالائی کی تہہ کی شکل میں اوپر جمع ہوتے ہیں ۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    اتنی معلوماتی پوسٹ کا بہت شکریہ @جوگی بابا
     
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اتنی معلوماتی پوسٹ کا بہت شکریہ @جوگی بابا
    @جوگی بابا دہی کھانا بند کریں اور یونہی پر حاضری دیں۔
    حد ہوتی ہے ابھی تک دہی کھا کھا کے آپ کا پیٹ نہیں بھرا۔۔۔۔
    8-|
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    جوگی بابا کل یونہی پر تشریف لا رہے ہیں ...........استقبال کی تیاریاں کریں :)>-
     
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    دیکھیں ہم نے ری ایکشن میں تحفہ بھی شامل کر دیا ہے اس سے بڑھ کر اور کیا تیاری ہو گی
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    غالب کی غیر حاضری پر سزا ہونی چاہیئے، تحفہ نہیں......... :p
     
  11. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    غالب کی غیر حاضری پر سزا ہونی چاہیئے، تحفہ نہیں......... :p

    یو ٹو بروٹس.....؟؟؟؟ :(
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    :):)
     
  13. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    میرے خیال میں دہی اور دودھ کے فیٹس تو ہمارے لئے بہت ضروری ہیں۔بس ہضم ہونے کی صلاحیت ہونی چاہئے معدے میں ،تو سب ٹھیک ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں