1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

بلاعنوان

'مزاحیات' میں موضوعات آغاز کردہ از یاسر حسنین, ‏اکتوبر 15, 2017۔

  1. یاسر حسنین

    یاسر حسنین یونہی ہمسفر

    فرسٹ ایئر میں ایک سبق تھا "تھینک یو میم"
    [ٹھہریے پہلے ایک بات واضح کردوں کہ میں فرسٹ ایئر والوں کے زخموں پر نمک پاشی کرنا چاہتا ہوں جن کا پچھلے دنوں نتیجہ آیا ہے اور نا ہی کسی میڈم (خاتون) کا شکریہ ادا کرنا چاہ رہا ہوں]
    بات ہورہی تھی سبق کی تو اس سبق میں ایک قوی الجثہ‎ ‎خاتون کے بارے میں مصنف کا خیال یہ تھا اس نے پرس میں (بیگ بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ آج کل لفظ ہینڈ بیگ بھی استعمال ہوتا ہے) شاید دیگر "ہتھیاروں" کے ساتھ ہتھوڑا اور کیل، قابلے بھی رکھے ہوں گے.
    خیر ہتھیار نا بھی ہوں تو اکثر خواتین چلتا پھرتا "اسلحہ ڈپو" ہوتی ہیں (میں بم یا ایٹم بم لکھنے احتراز برت رہا ہوں کیونکہ یہ بد اخلاقی شمار ہوگی). اس میں نمایاں طور پر نظر آنے والی چیز ہیں ان کے ہاتھوں کے ناخن.
    اگر ناخنوں کی تراش خراش بھی ہو تو گویا سونے پر سہاگہ. اسی تراش خراش کے باعث اکثر اوقات ناخن کافی دھاردار ہوتے ہیں تو اس سے مقابل کیلئے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں. آپ نے اکثروپیشتر یہ دھمکی سنی ہوگی کہ "میں تمہارا منہ نوچ لوں گی"۔ وہ اسی دھار کے بل بوتے پر دی جاتی ہے. شاید اسے آج کل کے ڈرامہ نگاروں کا پسندیدہ جملہ بھی کہا جاسکتا ہے.
    اس دفعہ عید قرباں پر ایک خاتون کو مشورہ بھی دیا کہ اگر ناخن خوبصورت اور چمکدار بنانے ہیں تو قربانی کا گوشت بنانے میں گھر والوں کی مدد کریں .انہوں نے جی جان سے یہ کام کیا لیکن اس کے بعد ان کے ناخنوں کی جو حالت ہوئی اور جو میری درگت بنی اس کا احوال پھر کبھی سہی۔

    ‏(یاسر حسنین)
     
    سیدعلی رضوی اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    ہاہاہاہا
     
    یاسر حسنین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں