1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

بساط بزم الٹ کر کہاں گیا ساقی

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مئی 16, 2017۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    بساط بزم الٹ کر کہاں گیا ساقی

    فضا خموش، سبو چپ، اداس پیمانے

    نہ اب وہ جلوۂ یوسف نہ مصر کا بازار

    نہ اب وہ حسن کے تیور، نہ اب وہ دیوانے

    نہ حرف حق، نہ وہ منصور کی زباں، نہ وہ دار

    نہ کربلا، نہ وہ کٹتے سروں کے نذرانے

    نہ بایزید، نہ شبلی، نہ اب جنید کوئی

    نہ اب و سوز، نہ آہیں، نہ ہاؤ ہو خانے

    خیال و خواب کی صورت بکھر گیا ماضی

    نہ سلسلے نہ وہ قصے نہ اب وہ افسانے

    نہ قدر داں، نہ کوئی ہم زباں، نہ انساں دوست

    فضائے شہر سے بہتر ہیں اب تو ویرانے

    بدل گئے ہیں تقاضے مزاج وقت کے ساتھ

    نہ وہ شراب، نہ ساقی، نہ اب وہ مے خانے

    پیر نصیر الدین نصیر
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    واہ لا جواب کلام ۔۔۔ نصیر صاحب کا تقریبا" تمام کلام بڑا متاثر کُن ہے۔
    شراکت کے لئے شکریہ @سیدعلی رضوی صاحب۔
     
    بینا اور سیدعلی رضوی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    پیر نصیر شاہ صاحب رحمت اللہ علیہ کا بہت ہی عمدہ کلام کا انتخاب کیا۔
    بہت شکریہ برادر @سیدعلی رضوی
     
    سیدعلی رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    نہ بایزید، نہ شبلی، نہ اب جنید کوئی
    چند ماہ قبل محترم بایزید بسطامی مرحوم کے مزار کی زیارت کا موقع ملا تھا۔
     
    Last edited: ‏جولائی 7, 2017
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    زبردست کلام ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں