1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

بخت میرا جو محبت میں رسا ہوجائے

'گلستانِ عقیدت' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏فروری 2, 2017۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    بخت میرا جو محبّت میں رسا ہو جائے
    میری تقدیر مدینے کی فضا ہو جائے
    کاش مقبول مرے دلی کی دعا ہو جائے
    ایک سجدہ در مولا پہ ادا ہو جائے
    اس کی تعظیم کو اٹھتے ہیں سلاطین جہاں
    ترے کوچے سے جو منسوب گدا ہو جائے
    لے بھی آ زلف پیمبر کی مہک دیر نہ کر
    اے صبا مجھ پہ یہ احسان ذرا ہو جائے
    اس کو اپنی ہی خبر ہو نہ دو عالم کا خیال
    جو بھی دیوانہ محبوب خدا ہو جائے
    میں مدینے کی زیارت سے بہت خوش ہوں مگر
    چاہتا ہوں کہ یہ مسکن ہی مرا ہو جائے
    ان کے دامن کو مرے ہاتھ کسی دن چھو لیں
    کچھ نہ کچھ حق عقیدت تو ادا ہو جائے
    وہ سر طور ہو یا مصر کا بازار حسیں
    وہ جہاں چاہیں جلوہ نما ہو جائے
    اب بلا لو کہ مجھے دم کا بھروسہ نہ رہا
    نہیں معلوم کسی وقت بھی کیا ہو جائے
    میرے نزدیک مقدر کا دھنی ہے وہ نصیر
    جس پہ ان کی نظرِ لطف و عطا ہو جائے
    پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ

     

اس صفحے کو مشتہر کریں