1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

بادہ اگر بود حرام , بذلہ خلافِ شرع نیست (ترجمہ و تشریح)

'غالبیات' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏اپریل 14, 2016۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    بادہ اگر بود حرام , بذلہ خلافِ شرع نیست
    دل نہ نہی بہ خوبِ ما , طعنہ مزن بہ زشتِ ما

    ترجمہ​

    شراب اگر حرام ہے , بذلہ (ظرافت) تو خلافِ شریعت نہیں ہے. اگر تجھے ہماری اچھی بات پر داد دینے کی توفیق نہیں ہوئی تو ہماری بری بات پر بھی طعنہ نہ دے.

    تشریح​

    تنقیص کے عادی لوگوں کیلئے اس سے خوبصورت جواب آج تک خاکسار جوگی کی نظر سے نہیں گزرا...

    اللہ تعالیٰ کی تخلیق کا ایک اعجاز تنوع بھی ہے. مخلوقات میں بنیادی یکسانیت کے علاوہ رنگا رنگی ہے. انسانوں میں بھی بنیادی تقویمی ڈھانچے کے علاوہ تنوع ہے. حتیٰ کہ دنیا کے اربوں انسانوں میں کوئی سے دو انسانوں کے فنگر پرنٹس ایک جیسے نہیں.
    اسی طرح مزاجوں اور عادات کا فرق ہے. ذوق کا فرق ہے , پسند , ناپسند کا فرق ہے. یہی رنگا رنگی زندگی کی خوبصورتی ہے.

    ذرا سوچیے اگر زندگی میں یکسانیت ہو. ہر دنیا کی ہر چیز سفید رنگ کی ہو..؟ سارے پھول , پھل , مٹی , پانی , پتھر , ہوا , انسان , جانور غرض کہ تمام موجودات ہی سفید رنگ کے ہوں...

    ذرا سوچیے دنیا کا ہر بندہ ہی موچی بن جائے...

    ذرا سوچیے دنیا میں ہر کسی کی خواراک صرف چاول ہوں.

    ذرا سوچیے پوری دنیا میں صرف دن رہے. رات کا وجود ہی نہ رہے.

    ذرا سوچیے ساری دنیا میں گرمی کا موسم رہے...

    اسی طرح یکسانیت کے ممکنات کی ایک لمبی فہرست ہے. سوچتے جائیں....

    آپ کا کیا خیال ہے کہ خالقِ کائنات نے بلاوجہ ہی رنگارنگ اور متنوع موجودات سے بھری کائنات تخلیق کردی. آخر کوئی تو حکمت اس کے پیشِ نظر ہوگی. پس اس نے جیسا چاہا ویسا ہی تخلیق کردیا.

    انسان کو عقل عطا ہوئی تو اس کو سیدھے راستے پہ رکھنے کیلئے سلسلہ رشدو ہدایت بھی جاری کیا. اس سے انسانیت تین سادہ بنیادی اقسام میں بٹ گئی.

    ایک قسم مذہب کے انتہا پر...
    دوسری قسم مذہب سے دوری کی انتہا پر.

    مذہب میں شدت پسندی نے بُت پرستی اور رہبانیت , اور قتل و غارت کو جنم دیا.
    مذہب سےدور ہٹنے والے جو اپنے آپ کو روشن خیال کہتے ہیں درحقیقت وہ بھی مذہبی انتہا پسندی کا متضاد ہیں. الحاد اور بے دینی پر منتج ہوئے.

    اور ایک تیسری قسم فطرت پر قائم رہنے والے اعتدال پسندوں کی ہے.

    مذہب نے جسمانی و روحانی طور پر نقصان دہ اشیا و اعمال سے پرہیز کا کہا اور انہیں حرام قرار دیا. تو مذہبی شدت پسندوں نے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بنتے ہوئے کچھ چیزیں خود ہی حرام فرض کرلیں...

    انتہا پسندی کے بعد دوسری وجہ کم علمی ہے. جس کو تصوف کی مبادیات کا علم نہیں وہ آپ کو تصوف کے خلاف لیکچر دیتا ملے گا. جس کو سائنس کی ابجد نہیں معلوم وہ سائنس کے خلاف بولتا ملے گا. جس شخص کو دین و مذہب کی بنیادی باتوں کا علم تک نہیں وہ مذہب کو فساد کی جڑ قرار دیتا ملے گا.

    ان سب انتہا پسندوں نے مل کر اتنی چیزوں کو حرام کردیا ہے کہ مجھ جیسوں کیلئے تو زندگی ہی حرام ہوگئی ہے.

    نفسیات کا سادہ سا نکتہ ہے جو شخص جس چیز سے بے بہرہ ہو یا محروم ہو وہ اپنی بے بہریت اوراپنی محرومی کا بدلہ لینے کیلئے یا اپنی کمزوری چھپانے کیلئے یا حسد کے مارے اس پر طعنہ زنی شروع کردیتا ہے. اور اس حسد میں اس کی دوسری خوبیاں بھی نظر انداز کردی جاتی ہیں.

    غالب نے اس سارے مضمون کو شعر میں یوں سمویا کہ شراب حرام ہے. کیونکہ شریعت نے منع کیا ہے. لہذا اسے کوئی تو کیا میں بھی حلال نہیں کہتا. لیکن بذلہ سنجی کو جب شریعت نے حرام نہ مکروہ قرار دیا تو آپ انتہاپسندی کے مارے کیوں اسے حرام کرنے پر تُلے ہیں. کیا صرف اس لیے کہ آپ کو ظرافت کا ذوق نہیں؟؟ کیا صرف اس لیے کہ آپ میں یہ صلاحیت نہیں؟ یا اس لیے کہ آپ اسے سمجھ نہیں پاتے...؟؟

    جناب من !! عرض ہے کہ ہر بندہ اپنی زندگی اپنے لیے جی رہا ہے. کوئی آپ کا غلام نہیں کہ وہ آپ کی پسند نا پسند کے مطابق جیے. ہر کسی نے اپنی قبر میں دفن ہونا ہے. ہر کسی نے اپنے اعمال کا جواب دینا ہے. لہذا جیو اور جینے دو...

    یہاں غالب نے اپنی مثال دی ہے کہ مانا کہ شراب حرام ہے اور میری شراب نوشی ایک گناہ ہے. لیکن کیا میری ذات میں صرف یہی ایک خصوصیت ہے؟ کیا مجھ میں اور کوئی خوبی یا خامی نہیں؟؟
    بہت سے صاحبانِ علم جو غالب کو ناپسند کرتے ہیں اور وجہ غالب کی شراب نوشی بتاتے ہیں. ان سے پوچھ لیجیے کہ کیا غالب کی ذات میں آپ کو فقط شراب ہی نظر آئی..؟

    اسی طرح میری وال پر بہت سے لوگ آتے ہیں. دس اچھی تحریریں لکھ دوں کبھی بذریعہ لائک یا کمنٹ حوصلہ افزائی نہیں کریں گے. لیکن اگر کسی سارے اچھے مضمون میں سے ایک بھی غلطی پکڑی جائے وہ ضرور جتائیں گے.

    بالفاظ غالب ان کیلئے اخلاقی سبق یہ ہے کہ اگر آپ کسی کی اچھائی دیکھنے اور اس اچھائی پر حوصلہ افزائی کرنے کی توفیق نہیں ہے تو آپ کو قطعاً حق نہیں پہنچتا کہ اس کی کسی کمزوری پر اسے طعنہ زنی کریں..

    اللہ بس.... ماسویٰ ہوس

    کلام معجز نظام :- مرزا اسد اللہ غالب
    ترجمہ و تشریح:- خاک نشین جوگی (اویس قرنی)
     
    تجمل حسین، بینا اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    بہترین شعر
    عمدہ ترجمہ
    اعلیٰ تشریح۔۔۔۔ بلکہ کمال تشریح:)
    یہ ہمارے معاشرے کا ایک عجیب المیہ ہے کہ دس خوبیوں کی تعریف سے انا کو ٹھیس پہنچتی ہے لیکن ایک چھوٹا سا عیب یا خامی یا پھر ایسی خوبی جس سے حسد کی آگ دل میں جل اٹھے ، اس کی نشاندہی یا تنقید اپنا اخلاقی فرض سمجھی جاتی ہے ۔

    جزاک اللہ @جوگی :)
    ویسے اگر انشاء جی کی زبان میں کہیں تو۔۔۔۔۔۔
    جلے کو جلاؤ @جوگی :sn:lf
     
    زبیر، جوگی اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبردست جوگی بھیا۔۔۔۔ کیا خوب تشریح کی ہے۔۔۔ اب معلوم ہوا کہ دریا کو کوزے میں کیسے بند کیا جاتا ہے اور دوبارہ دریا کیسے بنایا جاتا ہے۔۔۔ :)
    بہترین تشریح پر مبارکباد قبول فرمائیے۔ ۔۔۔ :)
    میرا ارادہ بن رہا ہے کہ آپ کی ایسی ساری تشریحات جمع کرکے ایک ای۔بک بنادی جائے۔۔ کیا خیال ہے؟
     
    زبیر، جوگی اور بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    شاباش @تجمل حسین
    اتنی جلدی تبصرہ آگیا۔۔۔۔ ڈانٹ کا اثر ہوگیا ;)
    ارادہ تو بہت زبردست ہے :)
    میری طرف سے بہت سارے اسٹارز:)
     
    زبیر اور جوگی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    پسندیدگی پر شکرگزار ہوں....

    تشریح تو اسے مجبوراً کہتا ہوں کہ اس کے مترادف کوئی اور لفظ نہیں ملا۔ ورنہ سچ یہ ہے کہ یہ تشریح نہیں صرف وادیِ معنویات آف غالب تک پہنچنے کیلئے ایک پگڈنڈی بنا دیتا ہوں۔ وادی معنویات کی خوبصورتیاں ملاحظہ کرنا ہر کسی کی اپنی بصری صلاحیت پر منحصر ہے:sn

    جزاک اللہ خیر ٹو آل:)
     
    زبیر، بینا اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. شکریہ۔۔۔
    اسی لیے ڈانٹتی رہا کریں تاکہ میں چالو رہوں :)
    ارادے کو عملی جامہ پہنانے میں مدد بھی کریں ۔۔۔ :sn
    کدھر ہیں؟؟ :(
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    واہ @جوگی اس تشریح کو کیا خوبصورت تشبیہ دی ہے ۔۔۔۔" وادیِ معنویات آف غالب تک جانے کی پگڈنڈی"۔۔۔ زبردست :):)
     
    زبیر، جوگی اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    اس جملے کی بھی اپنی خوبصورتی ہے ، جسے ہر کوئی اپنی اپنی صلاحیت کے مطابق محسوس کرسکتا ہے ۔
    @جوگی کا آستانہ سلامت رہے ۔۔۔۔جہاں سے علم کی یہ خیرات بٹتی رہے آمین ثم آمین
     
    زبیر، جوگی اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ایک محاورہ ہے ۔۔۔۔۔ " لاتوں کے بھوت " ;)
    لیکن @تجمل حسین " ڈانٹوں کے بھوت " ہیں:p ۔۔۔ہمیں آج پتہ چلا :D
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    یہ کام میرے بس کا تو نہیں ہے شاید :oops:
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    مجھے اسٹارز لگانا آتے تو کیا بات تھی۔۔۔۔۔o_O
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. :lf:lf:lf:lf

    آپ کا کام بس اتنا ہے کہ @جوگی بھیا نے جہاں جہاں تشریح پوسٹ کی ہے یونہی کے علاوہ بس ان کا ربط فراہم کردیں۔ :)
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. کاپی کرلیں۔۔۔ :)
    ٭٭٭٭٭٭
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    @جوگی کی فیس بک کی دیوار اس خزانے سے بھری پڑی ہے ، ایک بار ذرا وزٹ کرلیں تو @تجمل حسین حیران ہی رہ جائیں گے :)
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. یا حیرت۔۔۔ اتنی قیمتی اشیاء دیواروں پر لٹکا رکھی ہیں۔۔ o_O
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    https://www.facebook.com/jo.gi.9674

    یہ " خزانے کی دیوار " کا ربط ہے @تجمل حسین
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    میرا خیال ہے کہ اس بہت علمی ، تحقیقی اور سنجیدہ پوسٹ پر بہت زیادہ غیر ضروری گپ شپ ہوچکی ہے ،ا ب اس گپ شپ کو بند کرکے صرف اس پوسٹ سے متعلقہ تبصرے ہی کیے جائیں تو بہتر ہے۔
    معذرت خواہم @جوگی
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں