1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

بابا جانی کروٹ لے کر(دل چیرنے والی ایک نظم)

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏فروری 9, 2016۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بابا جانی کروٹ لے کر

    ہلکی سی آواز میں بولے

    بیٹا کل کیا منگل ہوگا؟؟

    گردن موڑے بِن میں بولا

    بابا کل تو بُدھ کا دن ہے

    بابا جانی سُن نہ پائے

    پھر سے پوچھا، کل کیا دن ہے

    تھوڑی گردن موڑ کے میں نے

    لہجے میں کچھ زہر مِلا کے

    منہ کو کان کی سیدھ میں لا کے

    دھاڑ کے بولا بُدھ ہے بابا

    آنکھوں میں دو موتی چمکے

    سُوکھے سے دو ہونٹ بھی لرزے

    لہجے میں کچھ شہد ملا کے

    بابا بولے بیٹھو بیٹا

    چھوڑو دِن کو، دِن ہیں پورے

    تم میں میرا حصّہ سُن لو

    بچپن کا اِک قصّہ سُن لو

    یہی جگہ تھی میں تھا تُم تھے

    تُم نے پوچھا، رنگ برنگی

    پھولوں پر یہ اُڑنے والی

    اس کا نام بتاؤ بابا

    گال پہ بوسہ دے کر میں نے

    پیار سے بولا تتلی بیٹا

    تُم نے پوچھا، کیا ہے بابا؟؟

    پھر میں بولا تتلی بیٹا

    تتلی تتلی کہتے سُنتے

    ایک مہینہ پُورا گزرا،

    ایک مہینہ پوچھ کے بیٹا

    تتلی کہنا سیکھا تُو نے

    ہر اِک نام جو سیکھا تو نے

    کِتنی بار وہ پوچھا تو نے

    تیرے بھی تو دانت نہیں تھے

    میرے بھی اب دانت نہیں ہیں

    تیرے پاس تو بابا تھے نا

    باتیں کرتے کرتے تُو تو

    تھک کے گود میں سو جاتا تھا

    تیرے پاس تو بابا تھے نا

    میرے پاس تو بیٹا ہے نا

    بُوڑھے سے اِس بچے کے بھی

    بابا ہوتے سُن بھی لیتے

    تیرے پاس تو بابا تھے نا

    میرے پاس تو بیٹا ہے نا.

    میں نے فیس بک پر دیکھی تو شریک یونہی کر رہا ہوں شاعر کا نام مجھے معلوم نہیں۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبردست۔ بہت خوب زبیر بھیا ۔ نثر اور کہانیوں کی صورت میں سننا عام بات ہے جبکہ شاعری کی صورت میں وہی بات کتنی خوبصورت اور اثر انگیز ہوجاتی ہے یہ آج معلوم ہوا۔
    شریک یونہی کرنے کے لیے یونہی شکریہ۔ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں