1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ایک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب

'شعروشاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏نومبر 19, 2017۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ایک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب
    خونِ جگر ودیعتِ مژگانِ یار تھا

    اب میں ہوں اور ماتمِ یک شہرِ آرزو
    توڑا جو تو نے آئينہ، تمثال دار تھا

    گلیوں میں میری نعش کو کھینچے پھرو، کہ میں
    جاں دادہٴ ہوائے سرِ رہگزار تھا

    موجِ سرابِ دشتِ وفا کا نہ پوچھ حال
    ہر ذرہ، مثلِ جوہرِ تیغ، آب دار تھا

    کم جانتے تھے ہم بھی غمِ عشق کو، پر اب
    دیکھا تو کم ہوئے پہ غمِ روزگار تھا

    (غالب)​
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    واہ واہ
    زبردست
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست انتخاب ، عمر بھائی۔۔
    شریک یونہی کرنے کے لئے شکریہ
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں