1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

اگر الله نے آپ کورزق کی تنگی دینی ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

'نثر' میں موضوعات آغاز کردہ از شفق صدیقی, ‏دسمبر 30, 2014۔

  1. شفق صدیقی

    شفق صدیقی یونہی ہمسفر

    اگر الله نے آپ کو رزق کی تنگی دینی ہے تو وہ تب بھی دے دے گا جب آپ کی چار فیکٹریاں ہوں گی- کیا کر لیں گے آپ اگر چاروں فیکٹریز میں ایک ہی وقت آگ لگ جائے- عمارتیں گر جائیں یا کچھ اور ہو جائے- ہم کتنے ہی بند کیوں نہ باندھ لیں، اگر سیلاب کے پانی کو ہم تک آنا ہے تو وہ سارے بند توڑ کر آ جائے گا- اگر ہماری قسمت میں پانی ایک قطرہ لکھا ہے ایک گھونٹ نہیں تو ہم دریا کے کنارے بیٹھ کر بھی ایک قطرہ ہی پی سکیں گے، ایک گھونٹ نہیں-

    تحریر: عمیرہ احمد
    اقتباس: لا حاصل
     
    عنبرین, بینا, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست۔۔
     
    عنبرین، شفق صدیقی اور بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    لوگو سمجھ جاؤ! عمیرہ احمد کی مان لو​
     
  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کوئی مانے نہ مانے ، ہم نے تو عمیرہ احمد کی مان لی ہے
    شفق صدیقی ایک اچھا اقتباس پیش کرنے کا بہت شکریہ
     
    عنبرین اور شفق صدیقی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    میں نے عمیرہ احمد کی چند کتابوں کا مطالعہ کیا ہے۔ لاحاصل، حاصل اور پیرِ کامل۔ اس کے علاوہ تھوڑا سا آسمان ایک ڈائجسٹ میں ایک قسط پڑھا تھا اور چند قسطیں پی ٹی وی پر دیکھیں۔ ایک کتاب اور پڑھی تھی۔ جس میں تین کہانیاں تھیں، ان میں سے 'مات' پر بھی ڈرامہ بنا۔ وغیرہ وغیرہ​
     
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    خوبصورت اور ایماں افروز، اقتباس شریکِ محفل کرنے کے لئے آپ کی کاوش بجا طور پر قابلِ تحسین و ستائش ہے شفق صدیقی صاحبہ۔

    سِمٹ کے رہ گئے ماضی کی داستانوں میں
    حدودِ ذات سے آگے نکلنے والے لوگ
     
    شفق صدیقی، بینا اور عنبرین نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عنبرین

    عنبرین یونہی ہمسفر

    شفق صدیقی ۔۔۔۔ بے شک۔۔۔ بالکل درست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    شفق صدیقی اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. شفق صدیقی

    شفق صدیقی یونہی ہمسفر

    عمیرہ احمد کے لاحاصل، حاصل ، پیرِ کامل اور تھوڑا سا آسمان ،یہ چاروں ناول بہت اچھے ہیں۔ اصلاحی اور ایمان افروز۔
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    لاحاصل میں وہ سیڑھیوں پر چڑھنے والا معاملہ کیا ہے جو کئی بار کہانی میں دہرایا گیا۔​
     
  10. شفق صدیقی

    شفق صدیقی یونہی ہمسفر

    سیڑھیوں والا معاملہ علامتی طور پر دکھایا گیا ہے۔ یہ وہ بلندی پیش کی گئی ہے جس تک ہیروئن پہنچنا چاہتی تھی لیکن آخر میں دکھایا کہ وہ بلندی نہیں پستی تھی۔
     
  11. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    میں نے سن 2009ء میں اسے پڑھا تھا صرف یہ پوائنٹ ذرا مبہم لگا تھا۔ میں سوچتا تھا کہ شاید وہ کہیں بیٹھی ہو یا خود کشی وغیرہ کرنے کی غرض سے کسی بوسیدہ سی عمارت کی چھت پر جانا چاہتی ہو، یا تنہا رہ گئی ہو۔ زندگی برباد کر چکی ہو۔ وغیرہ وغیرہ۔ لیکن میری الجھن ابھی تک حل نہیں ہوئی۔ اب اگر دوبارہ پڑھوں گا تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کون جیتا ہے۔۔۔ الخ​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں