1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

اک عشق کے آسیب میں ہر کوئی پڑا تھا

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جنوری 29, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    Abu Leveeza Ali
    22 دسمبر، 2018 ·
    اک عشق کے آسیب میں ہر کوئی پڑا تھا
    لیلی کی صدائیں تھیں بندے تھے خدا تھا

    خنکی تھی فضاؤں میں ہر زخم ہرا تھا
    اک ماہ دسمبرتھا وہ دکھ بانٹ رہا تھا

    اک بات کہوں گا کیا تم ہضم کروگے
    مجنوں کا جو عشق تھا وہ عشق خدا تھا

    لیلی تو فقط لیل میں رکھنے کے لیے تھی
    مجنوں تو الگ ہی اک مستی میں گھرا تھا

    تھی عشق کی گھاٹی اور زخموں کی تھی قیمت
    مجروح تھے کھوٹےتو مقتول کھرا تھا

    ابو لویزا علی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں