1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

اپنے مولا سے جو سرکار کا در مانگتے ہیں

'گلستانِ عقیدت' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏مئی 19, 2017۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    18057838_888386794647308_8163402180756909498_n.jpg
    اپنے مولیٰ سے جو سرکار کا در مانگتے ہیں
    وہ تو جنت میں یقینا کوئی گھر مانگتے ہیں

    ہم تو بس اپنی دعائوں میں اثر مانگتے ہیں
    ان کی گلیوں میں فقط شام وسحر مانگتے ہیں

    ہم نہیں تجھ سے کوئی لعل وگہر مانگتے ہیں
    صرف محبوب کی اک خاص نظر مانگتے ہیں

    ہم کو طوفانِ حوادث نہ ہلا پائیں کبھی
    ایسا دل تجھ سے ابو بکر وعمر مانگتے ہیں

    روزوشب ،صبح ومسا ذکر الٰہی میں کٹیں
    سبز گنبد پہ نگاہوں کا گزر مانگتے ہیں

    جامِ عشقِ شہ ابرار چھلکتا ہی رہے
    اور حسّان سا پینے کا جگر مانگتے ہیں

    ان کے رخسار ولب چشم کا صدقہ پاکر
    نور کا نور بھی اب شمس وقمر مانگتے ہیں

    تا دمِ مرگ رہے دل میں محبت ان کی
    قبر میں ان کے ہی جلوئو ں کی لہر مانگتے ہیں

    عشق کی آگ دل وجاں کو جلائے ہر دم
    روح فرسا کوئی اب شاخِ شجر مانگتے ہیں

    آپ سے حُسنِ عقیدت کا یہی ہے اعجاز
    دشمن دین بھی اب خونِ جگر مانگتے ہیں

    اڑ کے دربار میں آقا ترے جلدی آئیں
    دل سے احسن ؔ یہی اب بال وَپرَ مانگتے ہیں

    > > صَلَّی اللّهُ عَلٰی حَبِیْبِهٖ مُحَمَّــــدٍ وَّآلِہ وَسَلَّمْ

     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    عشق کی آگ دل وجاں کو جلائے ہر دم
    روح فرسا کوئی اب شاخِ شجر مانگتے ہیں

    دلنشیں کلامِ عقیدت۔۔۔۔ شکریہ محترمہ @بینا
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کلام کی پسندیدگی کے لئے بہت شکریہ @عمراعظم بھائی
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

اس صفحے کو مشتہر کریں