1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

اُن کی مہک نے دل کے غنچے کھلادیئے ہیں

'گلستانِ عقیدت' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏دسمبر 26, 2014۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    نورِ خدا نے کیا کیا جلوے دکھا دئیے ہیں
    سینے کیے ہیں روشن ، دل جگمگا دئیے ہیں
    لہرا کے زلفِ مشکیں نافے لٹا دئیے ہیں
    ان کی مہک نے دل کے غنچے کِھلا دئیے ہیں
    جس راہ چل دئیے ہیں کوچے بسا دئیے ہیں

    آنکھیں کسی نے مانگیں ، جلوا کسی نے مانگا
    ذرہ کسی نے چاہا ، صحرا کسی نے مانگا
    بڑھ کر ہی اُس نے پایا جتنا کسی نے مانگا
    مرے کریم سے گر قطرہ کسی نے مانگا
    دریا بہا دئیے ہیں ، دُر بے بہا دئیے ہیں

    گر یوں ہی رنگ اپنا محشر میں زرد ہوگا
    دوزخ کے ڈر سے لرزاں ہر ایک فرد ہوگا
    تیرے نبی کو کتنا امت کا درد ہوگا
    اللہ! کیا جہنم اب بھی نہ سرد ہوگا
    رو رو کے مصطفٰی نے دریا بہا دئیے ہیں

    اپنے کرم سے جو دو ، اب تو تمہاری جانب
    جو جی میں آئے سو دو ، اب تو تمہاری جانب
    پا لو ہمیں کہ کھو دو ، اب تو تمہاری جانب
    آنے دو یا ڈبو دو ، اب تو تمہاری جانب
    کشتی تمہیں پہ چھوڑی ، لنگر اٹھا دئیے ہیں

    لازم نہیں ہے کوئی ایسے ہی رنج میں ‌ہو
    جاں پر بنی ہو یا پھر ویسے ہی رنج میں ہو
    ان کا غلام چاہے جیسے ہی رنج میں ہو
    ان کے نثار ، کوئی کیسے ہی رنج میں ہو
    جب یاد آگئے ہیں ، سب غم بھلا دئیے ہیں

    اہلِ نظر میں تیرا ذہنِ رسا مسلم
    دنیائےِ علم و فن میں ہے تیری جا مسلم
    نزدِ نصیر تیری طرزِ نوا مسلم
    ملکِ سخن کی شاہی تم کو رضا مسلم
    جس سمت آگئے ہو سکے بٹھا دئیے ہیں
     
    سیدعلی رضوی, عنبرین, عمراعظم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    داغ دہلوی کا خراج تحسین
    ایک بار کا واقعہ ہے کہ استاذ ِزمن کا کچھ کلام لیکر مولانا حسنین رضا خان صاحب دہلی جارہے تھے، اعلیٰ حضرت نے دریافت فرمایا کہ کہاں جانا ہو رہا ہے مولانا حسنین رضا خان نے عرض کیا والد صاحب کا کلام لیکر استاد داغ دہلوی کے پاس جا رہا ہوں ۔ اعلیٰ حضرت اُس وقت وہ نعتِ پا ک قلمبند فرما رہے تھے جس کا مطلع ہے:

    اُن کی مہک نے دل کے غنچے کھلائے دیئے ہیں

    جس راہ چل دئے ہیں کوچے بسادئیے ہیں

    ابھی مقطع نہیں لکھا تھا، فرمایا لیجئے! چند اشعار ہو گئے ہیں،ابھی مقطع نہیں لکھا ہے ،اس کو بھی دکھا لیجئے گا۔

    چنانچہ مولانا حسنین رضاخان صاحب دہلی پہنچے اور استاذ الشعر اء حضرتِ داغ دہلوی سے ملاقات کی، اپنے والد ِماجد استاذِ زمن کا کلام پیش کیا۔حضرتِ داغ دہلوی نے اِس کی اصلاح کی، جب اصلاح فرماچکے تو مولانا حسنین میاں صاحب نے اعلیٰ حضرت کا وہ کلام بھی پیش کیااورکہا یہ کلام چچا جان اعلیٰ حضرت نے چلتے وقت دیاتھا اور فرمایا تھا کہ یہ بھی دکھاتے لائیے گا۔

    حضرتِ داغ نے اس کو ملاحظہ فرمایا،مولانا حسنین میاں صاحب فرماتے ہیں:حضرت ِداغ اُس وقت نعت ِپاک کو گنگنار ہے تھے اور جھوم رہے تھے اور آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے تھے، پڑھنے کے بعد حضرت ِداغ دہلوی نے فرمایا اِس نعتِ پاک میں تو کوئی ایسا حرف بھی مجھے نظر نہیں آتا جس میں کچھ قلم لگا سکوں، اور یہ کلام تو خود لکھا ہوا معلوم ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ کلام تو لکھوایا گیا ہے ،میں اس کلام کی فن کے اعتبار سے کیا کیا خوبیاں بیان کروں بس میری زبان پر تو یہ آرہا ہے کہ:

    ملک سخن کی شاہی تم کو رضا مسلم

    جس سمت آگئے ہو سکے بٹھا دئے ہیں

    اور فرمایا اس میں مقطع تھا بھی نہیں ،لیجئے مقطع بھی ہو گیا ،نیز اعلیٰ حضرت کو ایک خط لکھا کہ اس نعت ِپاک کو اپنے دیوان میں اس مقطع کے ساتھ شامل کر یں اس مقطع کو علیحدہ نہ کریں نہ دوسرا مقطع کہیں ۔(تجلیات امام احمد رضا از مولانا امانت رسول قادری مطبوعہ مکتبہ برکاتی پبلیشرز کراچی ص90)
    http://www.imamahmedraza.com/poetry-of-ala-hazrat/
     
    سیدعلی رضوی، عمراعظم اور بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عنبرین

    عنبرین یونہی ہمسفر

    آنے دو یا ڈبو دو ، اب تو تمہاری جانب
    کشتی تمہیں پہ چھوڑی ، لنگر اٹھا دئیے ہیں
    [​IMG]
     
    سیدعلی رضوی، عبدالرزاق قادری اور بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    کوئی مجھے بتاۓ گا یہ تضمین کس کی ہے ؟
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جناب آپ کی بات سمجھ نہیں آئی ؟
     
  7. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    جناب کلام تو امام بریلوی کا
    مگر اسے منظوم کس نے کیا ہے یہ پوچھا ہے شاید پیر نصیر الدین صاحب کی تضمین ہے
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    وضاحت کے لئے شکریہ جناب ۔۔ آپ نے وہ الفاظ استعمال کئے جو میرے لئے نئے تھے۔:)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں