1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

اویس کے لئے کوئی رکاوٹ،رکاوٹ نہیں ہے۔

'سافٹ وئیرز' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏اکتوبر 19, 2013۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    یہ بات تو بہت پرانی ہے جب اویس نے پہلی دفعہ پراکسی سیٹنگ کر کے اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی تھی جس پر اسے بلاک کر دیا گیا تھا حالانکہ اویس کافی عرصہ تک اس ویب سائٹ سے منسلک رہا اور اس کی ترقی میں اہم کردار اداکرتا رہا۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب ہاٹ سپاٹ اور اس طرح کے دوسرے سافٹ وئیر عام نہیں تھے تو اویس خود سے سیٹنگ کر کے اس ویب سائٹ تک پہنچ جاتا تھا جہاں اسے اس کی آئی ایس پی کو بلاک کر کے اس کی رسائی ناممکن بنائی گئی تھی. اب رسائی میں اس رکاوٹ کا اویس کو تو کچھ اثر نہ ہوا بلکہ اس ویب سائٹ کو ہی نقصان ہوا کیوں کہ آئی ایس پی کو بلاک کرنے سے دوسرے کئی صارفین بھی متاثر ہوئے تھے وہ بھی اس ویب سائٹ تک نہیں جا سکتے تھے،اب ہر کوئی اویس تو نہیں ہوتا نا کہ اس کےلئے بھی کوئی رکاوٹ،رکاوٹ نہ ہو.

    اویس ایک ایسے ملک میں کام کرتا ہے جہاں انٹر نیٹ کی بہت ساری سروسز پر پابندی ہے تو ان رکاوٹوں کو عبور کرنے کے لئے اویس نے اپنے پاس ہتھیاروں کی ایک ورائٹی رکھی ہوئی ہے جیسے اگر نیٹ ٹو فون کال کرنی ہو تو اویس ہاٹ سپاٹ استعمال کر لیتا ہے. ویسے بلاکڈ ویب سائٹ تک رسائی کے لئے اویس فری گیٹ کا استعمال کرتا ہے کیوں کہ فری گیٹ ایک تو بلکل ہلکا پھلکا سافٹ وئیر ہے جوآپ کو تمام رکاوٹوں کو عبور کرنے کی صلاحیت دیتا ہے اور اسے انسٹال بھی نہیں کرنا پڑتا سب سے بڑھ کر یہ کہ اس میں ایڈز نہیں ہوتے جو خود ایک سر درد ہیں.

    اویس جس کمپنی میں کام کر رہا ہے بہت بڑی اور مشہور کمپنی ہےاور یہاں بھی انٹرنیٹ پر پابندی عائد ہے . یہاں تو ایک دو مقامی نیوزویب سائٹس کے علاوہ کسی اور سائٹ تک رسائی ناممکن ہے.یہاں پر انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنا بڑا چیلنج تھا.
    گوگل کے کرومیم پروجیکٹ کے بار میں اویس پڑھ چکا تھا اورجانتا تھا کہ گوگل کروم صرف ایک براؤزر ہی نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ایک آپریٹنگ سسٹم بھی ہے.ایکسٹنشن کہلائے جانے والے چھوٹے چھوٹے ایڈ آن انسٹال کر کے گوگل کروم کے فیچر میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے اور یہ گوگل کروم اور اس کے فیچر آپ کے ساتھ ساتھ رہتے ہیں آپ جس سسٹم پر بھی گوگل کروم پر اپنے اکاؤنٹ سے لاگ کریں گے سارے فیچر ادھر آن موجود ہوں گے.اویس پہلے ہی سٹائلش ایکسٹنشن کے ذریعے نستعلیق فانٹ میں فیس بک، گوگل پلس اور بی بی سی اردو وغیرہ کا تجربہ کر چکا تھا.
    اویس سوچ رہا تھا کہ اگر ایسی ایکسٹنشن مل جائے جو گوگل کروم میں انسٹال ہو کر اسے کسی اور وی پی این سے کنکٹ کر دے تو کمپنی کی طرف سے لگائی گئی تمام باڑوں کو عبور کیا جا سکتا ہے لیکن اس سے پہلے گوگل کروم کو پورٹ ایبل ورژن درکار تھا کیوں کہ کمپنی کے سسٹمز پر کچھ بھی انسٹال کرنا ممکن نہیں. یوں اویس نے پورٹ ایبل ایپس سے گوگل کروم ڈاؤن لوڈ کرکے ان زپ کر لیا اور پھر جب کروم ویب سٹور پر پہنچا تو زین میٹ ایڈ آن مل گیا جسے انسٹال کرنے پر گوگل کروم کے فیچر میں شامل ہو گیا کہ اب ہر طرح کی باؤنڈریز سے آزاد کروم کے ذریعے انٹرنیٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے.اسی لئے تو ہم کہتے ہیں کہ اویس کے لئے کوئ رکاوٹ،رکاوٹ نہیں ہے.
     
  2. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    کیا بات ہے اویس کی۔۔۔۔۔
    اویس ہے یا سندباد جہازی۔۔۔۔ :))
     
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بھئی ہم نے اویس سے معاہدہ کر لیا ہے کہ اس کے سارے کارنامے یونہی پر ہماری زبانی سنائے جائیں گے ابھی تو آغاز ہے دیکھیئے اویس کہاں تک پہنچتا ہے جبکہ آپ یہ تو جان ہی چکے ہوں گے کہ اویس کے لئے کوئی رکاوٹ ،رکاوٹ نہیں ہے.
     
  4. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    آغاز دیکھ کر ہی ہم رشک کے مارے یہی گنگنا رہے ہیں
    "سچی یاری..... سب پہ بھاری"
     
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ارے یار آپ نے دیکھا نہیں کہ میں نے کافی ساری لفظی غلطیاں کی ہوئی ہیں،ایک تو میری یہ عادت مجھے نہیں چھوڑتی،امتحانات میں بھی یہی کرتا تھا کہ جو لکھ دیا سو لکھ دیا دوبارہ نہیں دیکھنا کہ کیا لکھا .
    اب غلطی کر دی ہے تو میں درست نہیں کرنا چاہتا آپ چاہیں تو درست کر سکتے ہیں.
     
  6. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    کس آلسی کے ذمے اتنا مشکل کام لگا دیا۔۔۔۔
    مجھے غلطیوں نکال کے دیں ، پھر میں بھی جی کڑا کر کے درستگی کر دوں گا۔۔۔
     
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    پہلے تو اپنی غلطیوں کو درست کر کے درج بالا تبصرے میں غلطیاں کریں
    :))
     

اس صفحے کو مشتہر کریں