1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

اویس نے اپنے لیپ ٹاپ کو وائی فائی ہاٹ سپاٹ بنا لیا

'سافٹ وئیرز' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏اکتوبر 19, 2013۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اویس کا لیپ ٹاپ تو خوب چل رہا تھا لیکن کل ہی اس نے ایک سمارٹ فون بھی خرید لیا ۔ لیپ ٹاپ پر انٹر نیٹ استعمال کرنے کے لئے اویس پی ٹی سی ایل ایو استعمال کرتا تھا ۔ اویس کے گاؤں میں کیا تاحال پاکستان بھر میں کہیں بھی 3جی یا 4جی سروس دستیاب نہیں اور موبائل کمپنیاں جو انٹرنیٹ کےلئے مختلف پیکجز آفر کرتی ہیں ان میں انٹر نیٹ کی رفتار انتہائی سست ہوتی ہےجس کی وجہ سے کوئی کام نہیں ہو پاتا۔
    اویس نے موبائل پر انٹر نیٹ استعمال کرنا تھا اور وہ وائرلیس ہاٹ سپاٹ بنانے کے لئے راؤٹر لینے کی بجائے یہ سوچ رہا تھا کہ کسی طرح لیپ ٹاپ کو ہی وائی فائی ہاٹ سپاٹ بنا لیا جائے،یوں راؤٹر پر ہونے والا خرچہ بھی بچ جائے گا اور بجلی چلے جانے کی صورت میں انٹر نیٹ سے رابطہ بھی منقطع نہیں ہو گا۔
    تھوڑی سی کوشش کے بعد ہی اویس نے جان لیا کہ ونڈوز وسٹا ، سیون اور ونڈوز 8 کے فیچرز میں یہ شامل ہے کہ آپ اپنے لیپ ٹاپ کو وائرلیس ہاٹ سپاٹ بنا سکیں۔
    اس کی ساری تفصیل اویس کو یہاں مل گئی۔
    اب اویس یہ سوچ رہا تھا کہ اس نے تو یہ ساری سیٹنگ کر لی لیکن ایک عام کمپیوٹر صارف شائد یہ سب نہ کر پائے تو ایسے میں کوئی اور آسان حل ہونا چاہیے۔۔
    تھوڑی سی کوشش پر اویس اس سائٹ پر پہنچا۔
    یہاں سے اویس نے مائی پبلک وائی فائی سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کیا اور جب انسٹال کیا تو بہت بہتر پایا اور اویس نے یہ بات مجھے بتا دی جسے میں نے آپ لوگوں تک پہنچا دیا.
     
  2. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    ماشاءاللہ.....
    اویس کے پاس لیپ ٹاپ ہے..... اللہ آپ کی زبان مبارک کرے اور آپ کے منہ میں گھی شکر....
    یا اللہ ان کلمات کو قبولیت عطا فرما اور اویس کو لیپ ٹاپ والا کر دے.... سمارٹ فون کی مظوری بے شک نہ دے... :p
     
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اویس نے ابھی تک آپ کو نہیں بتایا جبکہ یہاں چرچا کر دیا ہے.
    آپ کو لیپ ٹاپ والی بات پتے کی لگی لیکن زیادہ پتے کی بات تو وائی فائی ہاٹ سپاٹ بنانا اور پھر موبائل پر انٹر نیٹ چلانا ہے.
    :))
     
  4. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    یہ ہاٹ سپاٹ والی بات تو فدوی جانتا تھا.البتہ یہ نہیں معلوم تھا کہ اویس کے پاس نہ صرف لیپ ٹاپ بلکہ سمارٹ فون بھی ہے. اسی بات پہ منہ کھل گیا..... :p
    ویسے سافت وئیر تعارف کا اچھا سٹائل ہے . بہت اچھا لگا.
    اب یونہی کا تعارف بھی آپ کے ذمے :))
     
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    دیکھیں جاننا اور بات ہوتی ہے اور جان کر اس پر عمل کرنا اور بات.
    فدوی صرف جانتا ہے جبکہ اویس نہ صرف جانتا ہے بلکہ اپنے لیپ ٹاپ کو وائی فائی ہاٹ سپاٹ بنا بھی چکا ہے ایسے میں اویس فدوی سے تو آگے ہی نظر آرہا ہے.
    صرف یونہی کا نہیں بلکہ میں نے کہاتھا کہ اردو جواب کا تعارف بھی آپ کے ذمے..
     
  6. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کامیابیاں بہت مبارک ہوں =D>
     
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کامیابیاں بہت مبارک ہوں =D>
    کس کو؟
     
  8. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کامیابیاں بہت مبارک ہوں =D>
    کس کو؟

    اویس یعنی سند باد جہازی بنام @غالب کو
    :)
     
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    غالب نے کون سا تیر مارا ہے ہم تو اویس کی بات کر رہے ہیں .
     
  10. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    غالب نے کون سا تیر مارا ہے ہم تو اویس کی بات کر رہے ہیں .


    میں نے بھی پہلا نام اویس کا ہی لکھا ہے .........
    اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں ;;)
     
  11. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال یونہی ہمسفر

    اور ہمیں کہتا ہے کہ میرے پاس کالی سکرین والا موبائل ہے
     
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اور ہمیں کہتا ہے کہ میرے پاس کالی سکرین والا موبائل ہے
    دیکھیں کچھ باتیں وقت سے پہلے نہیں بتائی جاتیں.
    :)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں