1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

اشفاق احمد کی تحریر

'یونہی' میں موضوعات آغاز کردہ از انعم سہیل, ‏مارچ 15, 2017۔

  1. انعم سہیل

    انعم سہیل یونہی ہمسفر

    تحریر اشفاق احمد :
    نیا نیا دین پڑھنا شروع کیا تھا۔ نمازیں وقت پر ادا ہونے لگیں، اذکار، نوافل، تلاوتِ قرآن۔ میوزک کی جگہ دینی لیکچرز، پردہ۔ ایک کے بعد ایک تبدیلی۔۔ زندگی میں سکون تو تھا ہی لیکن اب سکون کی انتہا ہونے لگی۔ تشکر سے دل بھر گیا۔ جہاں ایک طرف سب کچھ perfection کی طرف جا رہا تھا، وہاں ساتھ ہی ایک بہت بڑی خرابی نے ہلکے ہلکے دل میں سر اٹھانا شروع کیا۔ تکبر! جی۔ یہی شیطان کی چالیں ہیں۔ اول تو وہ دین کی طرف آنے نہیں دیتا۔ اگر اس مرحلے میں ناکام ہو جائیں تو ریا کاری کروا کے نیکی ضائع کرواتا ہے ، دل میں تکبر ڈال کر ضائع کرواتا ہے۔
    مجھے یہ تو نظر آتا تھا کہ فلاں نے تین ہفتے سے نمازِ جمعہ ادا نہیں کی تو اسکے دل پر مہر لگ گئی ہے، پر میں یہ بھول جاتا تھا کہ اللّٰہ تعالٰی نے ساری زندگی زنا کرنے والی اس عورت کو پیاسے کتے کو پانی پلانے پر بخش دیا تھا۔ مجھے یہ تو دکھائی دیتا کہ فلاں لڑکی نے پردہ نہیں کیا، میں یہ بھول جاتا کہ رائی جتنا تکبر مجھے کہیں جہنم میں نہ گرا دے۔ مجھے یہ تذکرہ کرنا تو یاد رہتا کہ فلاں نے داڑھی رکھلی اور نماز ادا نہیں کی، پر یہ بھول جاتا کہ کسی کی غیبت کر کے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کی مرتکب تو میں بھی ہو رہا ہوں۔
    یہ سلسلہ کچھ عرصہ یونہی چلتا رہا۔ پھر ایک بار کسی نے بڑے پیارے انداز میں ایک قصہ سنایا۔ قصہ ایک فقیر کا تھا۔ وہ مسجد کے آگے مانگنے بیٹھا۔ نمازی باہر نکلے تو انہیں اپنی نمازوں پر بڑا زعم تھا۔ فقیر کو ڈانٹ کر بھگا دیا۔ وہاں سے اٹھ کر فقیر مندر گیا۔ پجاری باہر آئے تو اس کے ساتھ وہی سلوک یہاں بھی ہوا۔ تنگ آ کر وہ شراب خانے کے باہر بیٹھ گیا۔ جو شرابی باہر آتا اور اسے کچھ دے دیتا، ساتھ میں دعا کا کہتا کہ ہم تو بڑے گناہگار ہیں، کیا پتہ تجھے دیا ہوا ہی بخشش کا باعث بن جائے۔
    مجھے سمجھ آ گئی تھی کہ گناہ کر کے شرمندہ ہونا نیکی کر کے تکبر کرنے سے بہتر ہے۔
    یہ قصہ میرے لئے turning point ثابت ہوا۔ ہم سب کو اپنے آپ کا جائزہ لینے کی شدید ضرورت ہے۔ ضرور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کریں لیکن judgement کا کام رب کے لئے چھوڑ دیں۔ نیکی کا کام دل میں امت کا درد اور محبت لے کر کرنے سے ہو گا، اپنے آپکو باقیوں سے برتر سمجھ کر نہیں۔ کانٹے بچھا کر پھولوں کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟
    نفرتیں پھیلا کر محبتیں کسیے سمیٹی جا سکتی ہیں؟
    دوسروں کی اصلاح کریں لیکن اپنے رویئے پر کڑی نگاہ رکھنا نہ بھولیں۔
    اشفاق احمد صحیح کہتے ہیں، ہمیں اپنے گلے کے بچھو نظر نہیں آتے اور دوسروں کی مکھیاں اڑانے کی فکر لگی ہوئیں ہیں۔
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @انعم سہیل بڑی زبردست باتیں شئیر کی ہیں خوش رہیں۔
     
    بینا اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    واہ کیا بات ہے @انعم سہیل صاحبہ۔
    اتنی فکر انگیز باتوں سے روشناس کروانے کا شکریہ
    یقینا" خود احتسابی کے بغیر کردار سازی ممکن نہیں ۔۔
    کہیں پڑھا تھا " سب سے زیادہ جھوٹ عدالتوں میں مقدس کتابوں پر ہاتھ رکھ کر بولا جاتا ہے جبکہ سب سے زیادہ سچ شراب خانوں میں شراب پینے کے بعد بولا جاتا ہے۔ "
    کاش ہم حق اور سچ کی شراب کے متوالے بن جائیں۔
     
    بینا، انعم سہیل اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    امید ہے کہ آپ فورم میں فعال رہ کر فورم کے لئے ، ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوں گی @انعم سہیل صاحبہ
     
    بینا، انعم سہیل اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. انعم سہیل

    انعم سہیل یونہی ہمسفر

    پسندکرنے کا بہت بہت شکریہ ۔
     
    عمراعظم، بینا اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. انعم سہیل

    انعم سہیل یونہی ہمسفر

    ان شآءاللہ
     
    عمراعظم، بینا اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    @انعم سہیل چندا اتنی بہترین تحریر فورم کی زینت بنائی ماشاءاللہ۔
    بیٹا اتنی تاخیر سے دیکھنے پر بہت معذرت۔۔۔ مجھے حیرت بھی ہے اور افسوس بھی کہ میری نظر سے یہ عمدہ تحریر کیسے اتنی تاخیر سے گزری۔۔۔
    چلو خیر ، دیر آید درست آید :)
    یہ تکبر ہی ہے جو ہزاروں سجدوں ، عبادتوں، ریاضتوں کو خاک میں ملا دیتا ہے ۔
    اللہ ہمیں اس بری خصلت سے اپنی امان میں رکھے اور ہر لمحہ اپنا کڑا احتساب کرنے کی توفیق عنایت فرمائے آمین ثم آمین۔
    انعم بیٹا اسی طرح فورم میں سبق آموز اور دلچسپ تحاریر شامل کرتی رہا کرو تاکہ ہم سب ایک دوسرے سے کچھ نہ کچھ اچھا سیکھ سکیں۔:):)
     
  8. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ہم منتظر رہیں گے محترمہ @انعم سہیل ۔۔۔ جانتا ہوں کہ خواتین واقعتا" عدیم الفرصت ہوا کرتی ہیں ،پھر بھی آپ کی دوبارہ آمد کے اس لئے منتظر رہیں گے کہ مندرجہ بالا جیسا اقتباس یقینا" دلچسپی اور افادیت سے عاری نہ ہوگا ۔۔۔ آپ تو جانتی ہی ہوں گی کہ در حقیقت انتظار اُس کند آری کو کہا جاتا ہے جو منتظر کے حلقوم کوآہستہ آہستہ کاٹ رہی ہوتی ہے۔
     
    Last edited: ‏اپریل 14, 2017
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں