1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

اسے مت چھوڑ کے جاؤ۔۔اسے مت توڑ کے جاؤ

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏نومبر 24, 2014۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    سنو! تم ہمت والے ہو

    پتہ ہے تم تو سہہ لو گے

    مگر دیکھو

    جسے تم توڑ جاتے ہو

    اسے تو ٹھیک سے شائد

    تڑپنا بھی نہیں آتا

    جسے تم روندجاتے ہو

    اسے تو ٹھیک سے شائد

    بکھرنا بھی نہیں آتا

    جسے تم چھوڑ جاتے ہو

    اسے تو ٹھیک سے شائد

    بچھڑنا بھی نہیں آتا

    سنو تم ہمت والے ہو

    پتہ ہے تم تو سہہ لوگے

    مگر ہے التجا تم سے

    اسے مت چھوڑ کے جاؤ

    اسے مت توڑ کے جاؤ
     
    Last edited: ‏نومبر 24, 2014
    عمراعظم، تجمل حسین، عنبرین اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    اچھی خاصی شاعری کر کے بھی زندگی کا یہ کہنا ہے کہ

    "مجھے شاعر نہیں بننا " ۔۔۔۔۔۔۔:eek:
    کمال ہے بھئی :rolleyes:
     
    تجمل حسین، صباح، عنبرین اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    نہیں۔۔نہیں۔۔۔:(
    مجھے شاعر نہیں بننا۔۔ ارے بینا جی رک جائیے!:)
     
    تجمل حسین، صباح اور بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نورعینی

    نورعینی یونہی ہمسفر


    آپکی نظم رواں اور بہت اچھی لگی ۔۔۔گو کہ مجھے علم عروض کے باریک نکات کا نہیں پتہ ،لیکن اگر اسے یوں لکھیں تو۔۔۔۔۔کیسا لگے؟
    یہ محض میرا خیال ہے ۔۔۔۔باقی جناب کی رضا

    سنو تم حوصلے والے ہو
    تم تو ضبط رکھتے ہو
    مگر اک التجا سن لو

    پتہ ہے تم تو سہہ لو گے
    مگر دیکھو۔۔۔۔۔۔۔
    جسے تم توڑ جاتے ہو
    اسے تو ٹھیک سے شائد
    تڑپنا بھی نہیں آتا
    جسے تم روندجاتے ہو
    اسے تو ٹھیک سے شائد
    بکھرنا بھی نہیں آتا
    جسے تم چھوڑ جاتے ہو
    اسے تو ٹھیک سے شائد
    بچھڑنا بھی نہیں آتا
    سنو تم حوصلے والے ہو
    تم توضبط رکھتے ہو

    پتہ ہے تم تو سہہ لوگے
    مگر ہے التجا تم سے
    اسے مت چھوڑ کے جاؤ
    اسے مت توڑ کے جاؤ

     
    تجمل حسین, عنبرین, بینا اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نورعینی

    نورعینی یونہی ہمسفر

    یہ نظم لکھنے کے بعد کوئی کہے کہ شاعر نہیں بننا تو۔۔۔۔۔حیرت ہوگی مجھے
    :rolleyes:
     
    تجمل حسین، صباح، عنبرین اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ نے وقت نکال کر اتنی باریکی سے اس نظم کو دیکھا ،مسئلہ یہ ہے کہ مجھے چند موٹی موٹی چیزوں کے علاوہ کچھ نہیں پتہ اور یہ تو بس خیالات تھے چند جنہیں اپنی طرف سے آزاد نظم میں ڈھالنے کی کوشش کی۔
     
    تجمل حسین, عنبرین, نورعینی اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    یہی حیرت تو مجھے بھی ہوئی تھی نورعینی
     
    تجمل حسین, عنبرین, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    فائزہ الفت اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. بہت عمدہ زبیر بھیا۔۔۔ بس ایسی ہی آسان آسان سی شاعری کرتے رہیے گا۔ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    :)
     
  11. فائزہ الفت

    فائزہ الفت یونہی ہمسفر

    ارے جناب تبصرہ کرنے کی ہماری بساط کہاں۔۔۔نظم اچھی ہے آپکی۔۔۔خیال عمدہ ہے
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    سراہنے کے لئے شکر گزار ہوں۔
     
    فائزہ الفت نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    جسے تم چھوڑ جاتے ہو ۔۔۔۔ اُسے تو ٹھیک سے شاید۔۔۔۔۔ بچھڑنا بھی نہیں آتا۔

    واہ ۔۔ کیا ہی خوب خیال آفرینی ہے جناب @زبیر صاحب ۔۔۔ پھر بھی آپ کہتے ہیں کہ مجھے شاعر نہیں بننا۔۔۔ آپ تو بنے بنائے شاعر ہیں۔۔۔البتہ شادی کے بعد بدل گئے ہوں تو بات سمجھ میں آ سکتی ہے۔
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں